Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا کارکنان سے اظہار تعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوا یم پی آئی بی سیکٹر یونٹ 56کے کارکن آغا ساجد کی والدہ مسلمہ خاتون اورنگی سیکٹر یونٹ 118-Cکے کارکن فیصل ایوان کی ہمشیرہ فرزانہ رضا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے۔

Read More    Posted on: 22 Nov 2013
انچولی بم دھماکے میں نجی ٹی وی کے ایسوسی ایٹ پروڈیوسرسالک علی جعفری کے جاں بحق ہونے پرالطاف حسین کااظہارافسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے انچولی بم دھماکوں میں نجی ٹی وی کے ایسوسی ایٹ پروڈیوسراورسالک علی جعفری کے جاں بحق ہونے پردلی افسوس کااظہارکیاہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے سالک علی جعفری کے سوگوارلواحقین اورنجی ٹی وی کی تمام ٹیم سے تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم تمام کارکنان آپ کے غم میں شریک ہے۔جناب الطاف حسین دعاکی کہ اللہ تعالیٰ سالک علی جعفری سمیت انچولی بم دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے تمام افرادکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔
Read More    Posted on: 22 Nov 2013
حکومت، پارلیمنٹ ، عسکری اداروں اور سیاسی قیادت کو ملک اور عوام کو بچانے کیلئے واضح ایکشن لینا ہوگا، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈرون حملوں کی مخالفت کے نام پر اپنی سیاسی دکانیں چمکانے والوں سے سوال کریں کہ آخرانچولی کے بے گناہ اور معصوم عوام نے کیا قصور کیا تھا کہ انہیں ہولناک دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کے خلاف شعبدہ بازی کرنے والے عوام کو جواب دیں کہ بم دھماکوں میں بے گناہ عوام کی جان ومال سے کھیلنے والوں کے خلاف دھرنا یا احتجاج کیوں نہیں کیا جاتا
Read More    Posted on: 22 Nov 2013
ایم کیو ایم اقلیتی امور کمیٹی کے کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ایم کیو ایم اقلیتی امور کمیٹی کورنگی ٹاؤن سیکٹر ، یونٹ یوسی 3کرسچن ٹاؤن کے کارکن بیزل سیموئل کی والدہ سلومی سیموئل اور اہلیہ سنتھیا بیزل اور کورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ یو سی 4سرفراز ٹاؤن کے کارکن ،خوشی چیمہ کی اہلیہ مختار بی بی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران کو صبر کی تلقین ۔(آمین)
Read More    Posted on: 22 Nov 2013
سانحہ انچولی پر یوم سوگ مکمل طورپر پرامن رکھا جائے، دکانیں، ٹرانسپورٹ اورتعلیمی ادارے کھلے رکھے جائیں۔الطاف حسین
ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سانحہ انچولی پر یوم سوگ مکمل طورپر پرامن رکھا جائے، دکانیں، ٹرانسپورٹ اورتعلیمی ادارے کھلے رکھے جائیں۔انہوں نے کہاکہ طلبہ کاپہلے ہی بہت تعلیمی نقصان ہوچکاہے لہٰذاتعلیمی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سانحہ انچولی کے سوگ میں سیاہ پرچم لہرائیں اور سانحہ کے شہداء کے لئے قرآن خوانی کریں ۔
Read More    Posted on: 22 Nov 2013
حق پرست عوام ،سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ فوزیہ اعجاز کے شوہر اعجاز محمود خان کی صحت یابی کیلئے دعا کریں ، الطاف حسین کی اپیل
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ فوزیہ اعجاز کے شوہر اعجاز محمود خان کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین اور عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی اعجاز محمود خان کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں ۔ 
Read More    Posted on: 22 Nov 2013
ڈرون حملہ ، حکومت پہیلیاں بجھوانے کے بجائے قوم کو اصل حقائق سے آگاہ کرے، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے جمعرات کی صبح ہنگو کی تحصیل ٹل میں واقع ایک مدرسہ پر ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے گزشتہ روز ہی قوم کو یقین دلایا تھا کہ امریکہ نے وعدہ کیا ہے کہ مذاکرات کے دوران کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوگا تاہم مشیرخارجہ کے بیان کو 24گھنٹے مکمل ہونے سے قبل ہی ایک اور ڈرون حملہ ہوگیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت اس معاملہ پر قوم کو اصل حقائق بتانے سے گریزاں ہے ۔
Read More    Posted on: 21 Nov 2013
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے والد مقبول حسین صدیقی کی علالت پر الطاف حسین کااظہار تشویش
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے والدمقبول حسین صدیقی کی علالت پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔
Read More    Posted on: 21 Nov 2013
ایم کیوایم کے زیر اہتمام ملک بھرمیں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے سلسلے میں’’امن یکجہتی‘‘کے عنوان سیمینارکاانعقاد
ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور تمام مکاتب فکرکے عوام کے درمیان بھائی چارے کے فروغ کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام جمعرات کی شب کراچی کے مقامی ہوٹل میں’’امن یکجہتی ‘‘ کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیاجس میں مختلف مکا تب فکر سے تعلق رکھنے والے جیدعلما ء کرام ، مشا ئخ عظا م ،ذاکرین،مفتیان کرام،،مذہبی اسکا لرز، مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کے رہنماء ، ادیب ،شعراء ، تا جر ،صنعت کار، وکلا ، صحا فتی تنظیموں کے نمائندے ، ڈاکٹر ، انجینئرز ، کالم نگا ر ، تجر یہ نگار ، اورایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر وارکین رابطہ کمیٹی، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور سینیٹرز،ایم کیوایم علماء کمیٹی، متحدہ بین المسلین کے ارکان سمیت مختلف شعبہ ہا ئے زند گی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیا ت نے شر کت کی۔
Read More    Posted on: 21 Nov 2013
پاکستان میں امن کا قیام یکجہتی سے ہی ممکن ہے اور اگر یکجہتی پیدا نہ کی گئی تو شائد یہ موقع بھی نہ مل سکے، ڈاکٹر فاروق ستار
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں فیصلے کی گھڑی ہے اور اب ہمیں مل کر دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کرنا ہوگا ۔ اگر اب بھی ہم نے فیصلے سے راہ فرار اختیار کیا تو پاکستان کی بقاء وسلامتی کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیوایم کے زیر اہتمام ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے جمعرات کی شب مقامی ہوٹل میں ’’امن و یکجہتی‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے سینئر صحافی ادیب محمود شام، بزرگ سیاستدان معراج محمد خان ،معروف عالم دین مولانا تنویر الحق تھانوی، علامہ عباس کمیلی ،مذہبی اسکالر ڈاکٹر جمیل راٹھور ، ہیومن رائٹس کمیشن بورڈ کے اسد بٹ ، کراچی تاجر اتحاد کے جمیل پراچہ، کاؤنسل آف پاکستان نیو زپیپر کے عامر محمود، آرٹس کونسل پاکستان کے صدر احمد شاہ ، معروف اسکالر محترمہ شہر بانو والا جائی،
Read More    Posted on: 21 Nov 2013

Urdu News Archive