Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیر اہتمام ملک بھرمیں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے سلسلے میں’’امن یکجہتی‘‘کے عنوان سیمینارکاانعقاد


ایم کیوایم کے زیر اہتمام ملک بھرمیں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے سلسلے میں’’امن یکجہتی‘‘کے عنوان سیمینارکاانعقاد
 Posted on: 11/21/2013
ایم کیوایم کے زیر اہتمام ملک بھرمیں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے سلسلے میں’’امن یکجہتی‘‘کے عنوان سیمینارکاانعقاد
سیمینار میں مختلف مکا تب فکر کے علما ء کرام ، مشا ئخ عظا م ،مذہبی اسکا لرز، مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں ،تمام شعبہ ہا ئے زند گی سے وابستہ معروف شخصیا ت اورڈپٹی کنوینر زوارکین رابطہ کمیٹی،حق پرست پار لیمنٹر ین کی شر کت،سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک جبکہ اختتام قومی ترانہ سے کیا گیا 
کراچی ۔۔21نومبر ،2013ء
ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور تمام مکاتب فکرکے عوام کے درمیان بھائی چارے کے فروغ کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام جمعرات کی شب کراچی کے مقامی ہوٹل میں’’امن یکجہتی ‘‘ کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیاجس میں مختلف مکا تب فکر سے تعلق رکھنے والے جیدعلما ء کرام ، مشا ئخ عظا م ،ذاکرین،مفتیان کرام،،مذہبی اسکا لرز، مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کے رہنماء ، ادیب ،شعراء ، تا جر ،صنعت کار، وکلا ، صحا فتی تنظیموں کے نمائندے ، ڈاکٹر ، انجینئرز ، کالم نگا ر ، تجر یہ نگار ، اورایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر وارکین رابطہ کمیٹی، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور سینیٹرز،ایم کیوایم علماء کمیٹی، متحدہ بین المسلین کے ارکان سمیت مختلف شعبہ ہا ئے زند گی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیا ت نے شر کت کی۔ سیمینارسے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اورقومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹر محمدفاروق ستار، رکن رابطہ کمیٹی حیدر عباس رضوی ،بزر گ سیاستداں معراج محمد خان ، سینئرصحافی ودانشورمحمود شام ،ممتازعالم دین مولانا تنویر الحق تھانوی،معروف شیعہ عالم علامہ عباس کمیلی،سینئرکالم نگار آغا مسعود ،معروف روزنامہ کے ایڈیٹروسینئرصحافی مختار عاقل ، ڈاکٹر ظفر اقبال ، احمد شاہ ،مذہبی اسکالرڈاکٹر جمیل راٹھور ،جمیل پراچہ ،عامر محمود ، پاسٹر ایمائنل وکڑ، رام ناتھ راج اور شیر بانوولاجائی نے سانحہ راولپنڈی کوملک وقوم کے خلاف گھناؤنی سازش قراردیااورملک میں فرقہ وارانہ اہم آہنگی کے قیام ،بھائی چارے کے فروغ اورقیام امن پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اس اہم موضو ع پرسیمینارکے انعقاد پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کو زبر داست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ملک میں جب بھی کو ئی مشکل آتی ہے یا کوئی افسوس ناک واقعہ رونما ہوتاہے توسب سے پہلے جناب الطاف حسین کانہ صرف مذمتی بیان آتاہے بلکہ ان کی جانب تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما ء ومشائخ عظام ،ذاکرین،مفتیان کرام، اقلیتی برادی اور قومیت سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پرجمع کیاجاتاہے جویقیناًقابل ستائش اقدام ہیں اوراس کی مثال کسی اورسیاسی یامذہبی جماعت کی جانب سے دیکھنے میں نہیںآتی۔سیمینار کا باقائد آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوامولاناتمشہیرالحق تھانوی نے تلاوت کی سعادت حاصل کی جبکہ نظامت کے فرائض سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر فیصل سبزواری نے انتہائی خوش اسلوبی سے انجام دیئے۔سیمینار کی خاص بات یہ تھی کہ اس کے اختتام قومی ترانہ پڑھاگیا جس پرہال میں موجودتمام حاضر ین نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر انتہائی ادب سے نہ صرف سماعت کیا بلکہ خود بھی قومی ترانہ پڑا ۔ 



9/28/2024 6:17:22 AM