Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
پاکستان کا 67واں یوم آزادی ،ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے صدردفترپنجاب ہاؤس لاہورمیں پرچم کشائی
Read More    Posted on: 14 Aug 2014
علامہ طاہرالقادری سے اللہ اور رسولؐ کے واسطے اپیل کرتا ہوں کسی بھی قیمت پر ریڈ زون میں داخل نہ ہوں، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری ، پاکستان عوامی تحریک کی دیگر قیادت اور تمام کارکنوں سے پرزوراپیل کی ہے کہ وہ اپنا مارچ پرامن رکھیں ، اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ سے ہرگز ہرگز آگے نہ جائیں اور کسی بھی قیمت پر ریڈزون میں داخل نہ ہوں۔ اپنے ایک ہنگامی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ دوروز کے دوران میں نے گورنر پنجاب ، گورنر سندھ اور وفاقی کابینہ کے بعض اراکین نے رات دن جاگ کرماڈل ٹاؤن لاہور میں رکاوٹوں کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی اور ان کاوشوں کے نتیجے میں وفاقی اور پنجاب حکومت نے علامہ طاہرالقادری کو پرامن لانگ مارچ نکالنے کی
Read More    Posted on: 14 Aug 2014
یورپیئن پارلیمنٹ کے رکن اوریوکے انڈی پینڈینٹ پارٹی کے رہنما امجدبشیر کی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینر ندیم نصرت سے فون پر گفتگو
یورپیئن پارلیمنٹ کے رکن اوریوکے انڈی پینڈینٹ پارٹی کے رہنما امجدبشیرنے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینر ندیم نصرت سے فون پر گفتگوکی۔ امجدبشیر نے ندیم نصرت سے گفتگوکرتے ہوئے ایم کیوایم کے قائدجناب الطا ف حسین کوپاکستان کے یوم آزادی کی مبارکبادپیش کی 
Read More    Posted on: 14 Aug 2014
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی مداخلت اور کوششوں کے نتیجے میں حکومت نے پاکستان عوامی تحریک کو پرامن انقلاب مارچ نکالنے کی اجازت دیدی
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی مداخلت اوران کے ساتھ ساتھ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اورگورنرپنجاب چوہدری محمدسرور کی کوششوں کے نتیجے میں حکومت نے پاکستان عوامی تحریک کوپرامن انقلاب مارچ نکالنے کی اجازت دیدی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یہ بات سامنے آئی کہ حکومت کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کومارچ نکالنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اور ماڈل ٹاؤن کے اطراف مزید کنٹینرز رکھ دیئے گئے ہیں جس سے یوم آزادی پر صورتحال خراب ہونے اورتصادم کاخدشہ ہے۔ یہ بات سامنے آنے پر جناب الطاف حسین نے گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور سے رابطہ کیا اور ان سے کہاکہ
Read More    Posted on: 14 Aug 2014
67ویں یوم آزادی کے موقع پر ایم کیوایم کے زیر اہتما م ’’ نائن زیر و ‘‘ پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد
پاکستان کے 67ویں یوم آزادی کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتما م جمعرات کی صبح جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ ’’نائن زیرو ‘‘ پر پرچم کشائی کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور ڈاکٹر نصرت نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے قومی پرچم لہرا کر تقریب کا آغا ز کیا اور تمام اہل وطن کو یو م آزادی کی مبارک باد پیش کی ۔پرچم کشائی کی تقریب میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین احمد سلیم صدیقی ، کہف الوریٰ، عارف خان ایڈو کیٹ ، گلفراز خان خٹک ، توصیف خا نزادہ ، آنسہ ممتاز انوار، حق پرست اراکین سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی ، ایم کیو ایم کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران ، کارکنا ن اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
Read More    Posted on: 14 Aug 2014
سیاست برائے خدمت کا جذبہ اور عمل نہ ہو تو حکمرانی بے معنی ہے ،خواجہ اظہار الحسن ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی
سیاست برائے خدمت کا جذبہ اور عمل نہ ہو تو حکمرانی بے معنی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سندھ اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر حق پرست ایم پی اے خواجہ اظہار الحسن نے مہران آرٹس کونسل لطیف آباد میں ایم کیو ایم حیدرآباد زون کے زیرِ اہتمام منعقد کئے جانے والا تقریری مقابلہ ’’ دی رائٹ مین ‘‘ کی تقریب کے موقع گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مہران آرٹس کونسل میں پکٹوریل گیلری فار’’ دی رائٹ مین ‘‘ کی نمائش کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔ 
Read More    Posted on: 13 Aug 2014
متحدہ قومی موومنٹ کے احتجاج کے بعدلاہورکی پولیس وانتظامیہ نے ایم کیوایم کے وفدکو ماڈل ٹاؤن کے لوگوں کیلئے کھانے پینے کی چیزیں لے جانے کی اجازت دیدی
متحدہ قومی موومنٹ کے احتجاج کے بعدلاہورکی پولیس وانتظامیہ نے ایم کیوایم کے وفدکو ماڈل ٹاؤن کے لوگوں کیلئے کھانے پینے کی چیزیں لے جانے کی اجازت دیدی جس کے بعد ایم کیوایم کاوفد رات گئے کھانا، پانی، بچوں کیلئے دودھ اورضروریات زندگی کا دیگر سامان لے کر ماڈل ٹاؤن پہنچ گیا۔ ایم کیوایم کے وفد میں رابطہ کمیٹی کے رکن افتخاررندھاوا، ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے صدر عامربلوچ اورایم کیوایم پنجاب کے دیگرعہدیداران اورخواتین شامل تھیں۔
Read More    Posted on: 13 Aug 2014
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورکافون پر رابطہ، موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہء خیال
گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورنے بدھ کورات گئے متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین سے فون پر رابطہ کیااور موجودہ سیاسی صورتحال پران سے تفصیلی تبادلہء خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کوپاکستان کے یوم آزادی کی دلی مبارکبادپیش کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کودشمنوں سے محفوظ رکھے اوراسے ترقی وکامرانی عطاکرے۔ جناب الطاف حسین نے گورنرپنجاب سے کہا کہ یوم آزادی آچکا ہے اوراس وقت اصولی طورپرقوم کوجشن آزادی مناناچاہیے لیکن بدقسمتی سے آج ملک شدیدسیاسی بحران کا سامناکررہاہے۔ کنٹینرز اور رکاوٹوں کی وجہ سے لاکھوں عوام شدیدمشکلات کا شکارہیں۔وفاقی حکومت نے رکاوٹیں ہٹانے کااعلان تو کردیاہے تاہم اطلاعات آرہی ہیں کہ لاہور ، خصوصاًماڈل ٹاؤن اورملحقہ علاقوں میں اب تک کوئی رکاوٹ نہیں ہٹائی گئی ہے اورلوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔
Read More    Posted on: 13 Aug 2014
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا سوگوار کارکنان سے اظہار تعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی ایم کیو ایم سرجانی سیکٹر یونٹ 7کے کارکن فہیم کی والدہ حمیدہ بی ،اے پی ایم ایس او سانگھڑ زون کے کارکن جاوید احمد کے والد بشیر احمد
Read More    Posted on: 13 Aug 2014
سینئر صحافی جی این مغل کے بھائی اسرار مغل کے انتقال پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سینئر صحافی جی این مغل کے بھائی اسرار مغل کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے صحافتی برادری سمیت
Read More    Posted on: 13 Aug 2014

Urdu News Archive