Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خورشیدشاہ کے خلاف توہین رسالت ؐ کے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے،ڈاکٹرلیلیٰ پروین


خورشیدشاہ کے خلاف توہین رسالت ؐ کے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے،ڈاکٹرلیلیٰ پروین
 Posted on: 10/21/2014
خورشیدشاہ کے خلاف توہین رسالت ؐ کے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے،ڈاکٹرلیلیٰ پروین
لفظ مہاجرکوگالی کہنے اورمہاجروں کے خلاف غلط زبان استعمال کرنے پر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء وقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسیدخورشیدشاہ کے خلاف آئین کے آرٹیکل295-Cکے تحت مقدمہ درج کیاجائے،ڈاکٹرلیلیٰ پروین
لفظ مہاجر کاذکرقرآن پاک میں ہے اورآپ ؐ بھی مہاجرہیں
سیدخورشیدشاہ نے لفظ مہاجرکے لئے جس اندازمیں غلط زبان استعمال کی اس سے مہاجرقوم کی دل آزاری ہوئی ہے
ڈاکٹرلیلیٰ پروین کی ایم کیوایم پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج مجیدرانااورپختون آرگنائزنگ کے انچارج شیرولی کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب
کراچی :21؍اکتوبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کی رکن ڈاکٹرلیلیٰ پروین نے مطالبہ کیاہے کہ لفظ مہاجرکوگالی کہنے اورمہاجروں کے خلاف غلط زبان استعمال کرنے پر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء وقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسیدخورشیدشاہ کے خلاف آئین کے آرٹیکل295-Cکے تحت مقدمہ درج کیاجائے اور خورشید شاہ کے خلاف توہین رسالت ؐ کے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے ۔یہ مطالبہ انہوں نے ایم کیوایم پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج مجید رانااورپختون آرگنائزنگ کے انچارج شیرولی کے ہمراہ منگل کے روز کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر کراچی کی سول سوسائٹی اوروکلاء کمیٹی کے افرادبھی موجودتھے۔ڈاکٹرلیلیٰ پروین نے کہاکہ سید خورشید شاہ نے لفظ مہاجرکے لئے جس اندازمیں غلط زبان استعمال کی اس سے مہاجرقوم کی دل آزاری ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لفظ مہاجر کاذکرقرآن پاک میں ہے اور آپ ؐ بھی مہاجر ہیں۔انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سے سوال کیاکہ لفظ مہاجرکو گالی قرار دے کرخورشید شاہ حضور پاک ؐ کی ذات مبارکہ کی توہین کے مرتکب نہیں ہوئے ؟ اورگذشتہ روز کراچی کی سول سوسائٹی اوروکلاء کمیٹی کے افرادنے آئین وقانون کے مطابق اس توہین کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ(FIR)درج کروانے کی کوشش کی تو برگیڈ تھانے کے ایس ایچ او نے دو گھنٹے تک انہیں انتظار کروایالیکن ایف آئی آردرج کرنے کی زحمت نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ قانون جاگیرداروں اور وڈیروں اور بڑے لوگوں کے ہاتھ میں ہے سول سوسائٹی کی جانب سے ایک شخص کی ایف آئی آرتک درج نہیں کی جارہی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے بتایاکہ سیدخورشیدشاہ کے خلاف ایف آئی آرکے لئے ہم نے آئی جی سندھ کوخط بھی ارسال کردیاہے اورایف آئی آردرج ہونے کے بعدمعروف قانون داں احمدرضاقصوری اوربیرسٹرمحمدعلی سیف کیس لڑیں گے۔

9/29/2024 8:29:46 PM