Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
تحریک صوبہ ہزارہ کے قائدباباحیدرزمان کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو فون،پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کے مطالبہ کی بھرپورحمایت
تحریک صوبہ ہزارہ کے قائدباباحیدرزمان نے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین سے فون پر گفتگوکی اورپاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کے مطالبہ کی بھرپورحمایت کی ۔ باباحیدرزمان نے جناب الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے ان کی اس بات سے مکمل اتفاق کیاکہ پاکستان کے تمام پڑوسی ممالک اوردنیابھرمیں ممالک نے نئے نئے صوبے اورانتظامی یونٹس بنائے ہیں لیکن 67برس گزرجانے کے باوجود پاکستان کے محض چارصوبے ہیں 
Read More    Posted on: 16 Sep 2014
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے پارٹی میں اصلاح و احوال کیلئے رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا مشترکہ اجلاس منعقد کیا اور اہم فیصلے کئے
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پارٹی میں اصلاح احوال کے سلسلے میں رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا ایک مشترکہ اجلاس کیا جس میں تمام ایم این ایز، ایم پی ایز، وزراء اور عہدیداران کو آخری وارننگ دی گئی کہ وہ کارکنان بالخصوص گمنام کارکنان اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئیں انہیں اپنا نوکر، ہاری یا مزارع نہ سمجھیں۔ 
Read More    Posted on: 16 Sep 2014
مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن اور سابق حق پرست کونسلر محمد رشید اور ان کے جواں سال صاحبزادے محمد عادل کے بہیمانہ قتل پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اورنگی ٹاؤن میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 120کے کارکن اور سابق حق پرست کونسلر محمد رشید اور ان کے جواں سال صاحبزادے محمد عادل کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورسفاکانہ قتل کے اس واقعہ کو کھلی دہشت گردی اور کراچی آپریشن کی ناکامی قرار دیا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہر میں ایم کیوایم کے کارکنان ،مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علمائے
Read More    Posted on: 16 Sep 2014
ملک کے مظلوم عوام سماجی و معاشی طور سے دن بدن پریشانیوں کا شکار ہوتے جارہے ہیں، حق پرست سینیٹر طاہر مشہدی
متحد ہ قومی موو منٹ سے منتخب سینیٹر طاہر مشہدی نے ملک میں انتظامی بنیادوں پر مزیدصوبوں کے قیام سے متعلق جناب الطاف حسین کی تجویز کو ملک کے غریب و مظلوم عوام کے جذبات کی صد فیصد نمائندگی قرار دیتے ہوئے حکمرانوں سے عوامی مسائل حل کرنے کی جانب توجہ دینے کا مطالبہ کیاہے۔ایک بیان میں حق پرست سینیٹر طاہر مشہدی نے کہا کہ 
Read More    Posted on: 16 Sep 2014
ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے غریب عوام کے حالات بہتر ہوں گے، رکن رابطہ کمیٹی افتخار اکبر رندھاوا
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوا نے 20نئے صوبوں سے متعلق جناب الطاف حسین کے بیان کی تائید کرتے ہوئے نئے صوبوں کے قیام کو ملک میں ترقی ،خوشحالی اور معاشی و سماجی مسائل کے حل کے لئے انتہائی اہم قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں افتخار اکبر رندھاوا نے کہا کہ انتطامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام ملک کی اشد ضرورت ہے 
Read More    Posted on: 16 Sep 2014
ملک کی معاشی،سماجی ترقی میں حائل مشکلات کا واحد حل نئے صوبوں کا قیام ہے ، میاں عتیق، رکن رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن،ایم کیوایم پنجاب کے نگراں اورممتاز صنعت کارمیاں عتیق نے وزیرا عظم پاکستان، وفاقی حکومت اور تمام پالیسی ساز اداروں سے اپیل کی ہے کہ پاکستان کی بقاء و سلامتی اور محفوظ مستقبل ،بھائی چارے کے فروغ،بہتر انتظامی نظم ونسق ،بہتر نظام حکومت چلانے، بے روزگاری کے خاتمے، عوام کو انصاف دلانے اورامن وامان کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے جدید طرزپرانتظامی نظام کا جائزہ لیتے ہوئے جدید نظام کو اپنے ملک میں نافذ کریں
Read More    Posted on: 15 Sep 2014
سیلابی ریلوں سے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے بلا تاخیر چھوٹے چھوٹے ڈیم تعمیر کیے جائیں، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے برساتی پانی کے ذخائر اور سیلابی ریلوں سے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے چھوٹے چھوٹے ڈیموں کی تعمیرپر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بلاتاخیر چھوٹے چھوٹے ڈیموں کاجال بچھایاجائے ، اس سلسلے میں ایم کیوایم اپنے ماہرین کی غیرمشروط خدمات پیشکش کرتی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ سیلاب کی موجودہ تباہ کن صورتحال ملک میں موجود وسائل سے کئی گنا زیادہ ہے، ملک میں برساتی پانی کے ذخائر کیلئے
Read More    Posted on: 15 Sep 2014
ایم کیوایم کے کنوینر شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی چوتھی برسی ملک بھر میں منائی جائے گی
سالہ گذشتہ کی طرح امسال بھی متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ایم کیوایم کے شہید کنوینر اور ’’شہید انقلاب ‘‘ ڈاکٹر عمران فاروق کی برسی مورخہ 16ستمبر 2014ء بروزمنگل کو ملک بھر میں عقید ت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی ۔ برسی کے سلسلے میں ملک بھر میں ایم کیوایم کے دفاترپر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے
Read More    Posted on: 15 Sep 2014
شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق شہیدکی قربانیوں کو فراموش نہیں کیاجاسکتا، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے شہیدکنوینر اور شہیدانقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کوان کی تنظیمی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ حق پرست شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اورہمیں کامل یقین ہے کہ شہداء کی قربانیوں کی بدولت حق پرستی کی یہ تحریک منزل مقصود پرضرور پہنچے گی ۔ ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی چوتھی برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ
Read More    Posted on: 15 Sep 2014
حق پرست سینیٹر اور بیرسٹر فروغ نسیم کی پھوپھی کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حق پرست سینیٹر بیرسٹر فروغ نسیم کی پھوپھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے فروغ نسیم سمیت مرحومہ کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ
Read More    Posted on: 15 Sep 2014

Urdu News Archive