پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
طیارہ حادثے میں اسکاڈرن لیڈر تنویر احمد کی شہادت پر چیف آف آرمی اسٹاف، ائیر چیف مارشل اور سوگوار لواحقین سے اظہار تعزیت
تنویر احمد شہید کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے الطاف حسین کی دعا
لندن ۔۔۔21نومبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کراچی کے علاقے گڈاپ کے قریب پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے پرگہری تشویش کااظہارکیااوراس کے نتیجے میں اسکاڈرن لیڈر تنویراحمد کی المناک شہادت پرگہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے اسکاڈرن لیڈر تنویراحمد کی شہادت چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ،ائیرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ اور شہید کے تمام سوگوارلواحقین سمیت پاک فضائیہ کے جوانوں سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ دکھ اور افسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کی تمام قیادت وکارکنان ان کے دکھ دردمیں برابرکی شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ تنویر احمد شہیدکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے۔(آمین)