Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ایم کیوایم اسکیم 33کے سیکٹرآفس پررینجرزکے چھاپے اورکئی کارکنوں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں ۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کراچی میں ایم کیوایم کے اسکیم 33کے سیکٹرآفس پررینجرزکے چھاپے اورکئی کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم توکراچی میں قیام امن کیلئے بھرپورکوششیں کررہی ہے لیکن اس کی ان کوششوں کوسراہنے کے بجائے ایم کیوایم کے ساتھ جس طرح کارویہ اختیار کیا جارہا ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔
Read More    Posted on: 24 Sep 2014
وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا لندن میں ایم کیوایم کے رہنماؤں فاروق ستار اور بابرغوری سے رابطہ
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن فون کرکے رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر فاروق ستار اور سینیٹر بابرخان غوری سے بات کی اور ایم کیوایم کے سیکٹر آفس واقع اسکیم 33 پررینجرز کے چھاپے کی تفصیلات معلوم کیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار اور بابر غوری نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ آج ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع ایم کیوایم کے سیکٹرآفس پر کارکنان کے اجلاس کے دوران رینجرز نے بلاجواز چھاپہ مارا اور 40 سے زائد کارکنان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گرفتارکرلیا، چھاپہ کے دوران رینجرز کے اہلکاروں نے شدید فائرنگ اور سیکٹرآفس میں توڑپھوڑکی۔
Read More    Posted on: 24 Sep 2014
رینجرز کی طرف سے اسکیم 33میں واقع ایم پی اے آفس پر چھاپہ،متعدد کارکنان کی گرفتاری اور دفترمیں توڑ پھوڑپررابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرز کی طرف سے اسکیم 33میں واقع ایم پی اے آفس پر چھاپہ، متعدد کارکنان کی گرفتاری اوردفتر میں توڑ پھوڑ اور چھاپے کے دوران کارکنان پر تشدد کی شدیدترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں کہا کہ چھاپے کے وقت 500سے زائد کارکنان وذمہ داران اور خواتین کی بھی بڑی تعداد تنظیم نواور عید الا لضحیٰ کی آمد پر تنظیمی اجلاس میں موجود تھے اورحق پرست صوبائی وزیر امور نوجوان فیصل سبزواری ، رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی اور اراکین رابطہ کمیٹی کو چھاپے کے دوران دفتر کے اندر داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔
Read More    Posted on: 24 Sep 2014
ایم کیو ایم کینیڈا کے زیر اہتمام قائدتحریک الطاف حسین کا 61 ویں سالگرہ بڑے جوش و خروش اور جذبہ کے ساتھ منائی گئی۔ کینیڈا کے تمام چیپٹرز میں تقاریب منعقد کی گئیں۔
ایم کیو ایم کینیڈا کے زیر اہتمام کینیڈا کے تمام چیپٹرز بشمول ٹورانٹو، کیلگری، مونٹریال، ونڈ سر اور ایڈمنٹن میں قائد تحریک الطاف حسین کی 61ویں سالگرہ کے اجتماعات منعقد کئے گئے۔ جس میں کینیڈا کے سنٹرل آرگنائزر آصف قاضی، جوائنٹ آرگنائزر مسعود حسین، اراکین سنٹرل کمیٹی، مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران، چیپٹرز انچارج و کارکنان کی بڑی تعداد کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
Read More    Posted on: 24 Sep 2014
جناب الطاف حسین نے ملک بھر کے 98فیصد عوام کی دیرینہ خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان میں 20صوبے بنانے کی تجویز پیش کی ہے، گلفراز خان خٹک
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک نے کہا ہے کہ جناب الطاف حسین نے ملک بھر کے 98فیصد عوام کی دیرینہ خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان میں 20صوبے بنانے کی تجویز پیش کی ہے اور اس تجویز کو مسترد کرنے اور واویلا مچانے والے ملک بھر کی مظلوم قومیتوں کے جائز حقوق پر حاوی رہنے کا شرمناک عمل کررہے ہیں ۔
Read More    Posted on: 24 Sep 2014
ایم کیوایم ،الطا ف حسین کے فلسفے کے مطابق بلاامتیازرنگ ونسل عوام کے خدمت اوران کے مسائل کے حل کے لئے دن رات کوشاں ہے،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی
حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ عوامی مینڈیٹ رکھنے والی جماعت ہے جوقائدتحریک الطا ف حسین کے فلسفے پرعمل پیراہوکربلاامتیازرنگ ونسل عوام کے خدمت اوران کے مسائل کے حل کے لئے دن رات کوشاں ہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ عوامی مفاداوران کے مسائل کے حل کے لئے سندھ میں فی الفوربلدیاتی انتخابات کرائیں جائیں
Read More    Posted on: 24 Sep 2014
صرف صوبہ سندھ میں انتظامی یونٹس کے قیام کی نام نہاد قوم پرستوں اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے مخالفت کرنا قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کا سنگین مجرمانہ عمل ہے، گلفراز خان خٹک
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک نے کہا ہے کہ صرف صوبہ سندھ میں انتظامی یونٹس کے قیام کی نام نہاد قوم پرستوں اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے مخالفت کرنا قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کا سنگین مجرمانہ عمل ہے جبکہ انتظامی یونٹس کے جائز مطالبے کو لسانیت کا رنگ دینے والے اپنے دکانداری بند ہوجانے کے خوف میں مبتلا ہوکر حقائق کے برخلاف باتیں اور منفی پروپیگنڈہ کررہے ہیں ۔ 
Read More    Posted on: 23 Sep 2014
نئے صوبوں کے قیام کے خلاف اے پی سی کے شرکاء کی اردوبولنے والوں سے نفرت اور دشمنی ایک بارپھر کھل کرسامنے آگئی ہے۔ رشیدگوڈیل
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن رشیدگوڈیل نے سندھ میں نئے صوبوں کے قیام کے مطالبے کے خلاف کراچی میں تانگہ پارٹیوں کی اے پی سی کو شہری سندھ کے عوام کے حقوق کادشمن اجتماع قراردیاہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اس اے پی سی میں شریک تانگہ پارٹیوں اور دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں کی تاریخ شہری علاقوں کے عوام سے ازلی دشمنی اورکھلی نفرت پر مبنی ہے ، ان متعصب جماعتوں نے سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کوان کے حقوق دینے کی ہمیشہ شدت سے مخالفت کی ہے 
Read More    Posted on: 23 Sep 2014
حق پرست سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم کی والدہ کو پاپوش نگر قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
حق پرست سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم کی والدہ محترمہ کو منگل کے روز بعد نماز ظہر پاپوش نگر قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ہدیٰ نارتھ ناظم آباد میں اداکی گئی ۔ 
Read More    Posted on: 23 Sep 2014
ممتاز قانون داں بیرسٹر محمدعلی سیف کو ایم کیوایم خیبر پختونخوا اور فاٹا کا صدرمقر ر کردیا گیا بیرسٹرسیف ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی اور ڈپلومیٹک کمیٹی کے رکن بھی ہوں گے
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ممتاز قانون داں بیرسٹر محمدعلی سیف کوایم کیوایم خیبر پختونخوا اور فاٹا کا صدر اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ( CEC ) کارکن مقر ر کر دیا ہے۔ 
Read More    Posted on: 23 Sep 2014

Urdu News Archive