Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
خدا کیلئے ایم کیوایم اور الطاف حسین کو پاکستان کاخیرخواہ سمجھواور ملک دشمن نہ سمجھو،الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مسلح افواج عسکری اداروں کے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ خدا کیلئے ایم کیوایم اور الطاف حسین کو پاکستان کاخیرخواہ سمجھواور ملک دشمن نہ سمجھو،خدا کیلئے ملک کی سلامتی وبقاء کی خاطر عسکری اداروں کو متعصب عناصر سے پاک کیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ میں امن پسنداور ہرقسم کے تشددکے خلاف ہوں، میں اجتماعیت اور احترام انسانیت پر یقین رکھتاہوں اور چاہتا ہوں کہ پاکستان میں بسنے والے غیرمسلموں، خواتین اورتمام زبانیں بولنے والے غریبوں کو مساوی حقوق میسرہوں۔یہ بات انہوں نے کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کے اجتماعات سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
Read More    Posted on: 29 Jan 2015
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کارکنوں کے بے حد اصراراورپرذوردرخواست پر تحریک کی قیادت سے دستبرداری کافیصلہ واپس لے لیا
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے جمعرات کی شب نائن زیرواورحیدرآبادمیں جمع ہونے والے کارکنوں کے بے حد اصراراورپرذوردرخواست پر تحریک کی قیادت سے دستبرداری کافیصلہ واپس لے لیا۔
Read More    Posted on: 29 Jan 2015
ایم کیوایم کی جانب سے تاجروں یاصنعتکاروں کی کوئی فہرست مرتب نہیں کی جارہی۔رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہاہے کہ ایم کیوایم ملک کی معاشی ترقی میں بنیادی کرداراداکرنے والے
تاجروں اور صنعتکاروں کادل سے احترام کرتی ہے
English Viewers 

Read More    Posted on: 29 Jan 2015
ایم کیوایم کے 36 شہیدکارکنوں کا قاتل وزیراعلیٰ سندھ سید قائم شاہ کو سمجھتا ہوں، الطاف حسین
جناب الطاف حسین نے کہاکہ سہیل احمدشہید نہایت شریف النفس، نمازی اورپرہیزگار انسان تھے ، اللہ تعالیٰ اہیں اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ،انکے صغیرہ کبیرہ گناہ معاف کرے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطافرمائے ۔(آمین) جناب الطاف حسین نے کہاکہ جب سہیل احمد شہید کی لاش موچکو گوٹھ میں پھینکی جارہی تھی اس وقت وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،سندھ اسمبلی میں لہک لہک کر،چہک چہک کراور ڈانس کرکرکے وزیراعلیٰ ہاؤس پر چارشہداء کی لاشیں لانے والے سوگواران کی آمد کو حملہ قراردے رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ سہیل احمد کے سفاکانہ قتل پر بھی وزیراعلیٰ سندھ نے حسب روایت ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیزآباد اور ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن فون کرکے مجھ سے تعزیت تک کرنا گوارا نہیں کی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں سہیل احمد شہید کی طرح دیگر شہید کئے جانے والے ایم کیوایم کے مزید 35 کارکنوں کا قاتل بھی سید قائم علی شاہ کو سمجھتا ہوں 
English Viewers
Read More    Posted on: 29 Jan 2015
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے تمام صنعتکاروں،تاجروں، دکانداروں،ٹرانسپورٹرزاورعوام سے پرامن ہڑتال پر ساتھ دینے پر انکا شکرادا کیا
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے تمام صنعتکاروں،تاجروں، دکانداروں،ٹرانسپورٹرزاورعوام سے پرامن ہڑتال پر ساتھ دینے پر انکا شکرادا کیا رابطہ کمیٹی کی کراچی کے عوام سے زندگی کے معمولات کو دوبارہ بحال کرانے کی اپیل پر امن ہڑتال کے بعد کراچی میں معمول زندگی بحال ہونا شروع ہو گئی
Read More    Posted on: 29 Jan 2015
ایم کیوایم کے ماورائے عدالت قتل کئے گئے یونٹ انچارج سہیل احمد کی تدفین سوسائٹی قبرستان میں کردی گئی
متحدہ قومی موومنٹ یونٹ64سوسائٹی سیکٹر کے ماورائے عدالت قتل ہونیوالے یونٹ انچارج سہیل احمد شہید کی نماز جنازہ انکی رہائشگا ہ سے متصل سڑک پر ادا کرکے شہید کو ہزاروں سوگواران نے آہوں اور سسکیوں کے درمیان سوسائٹی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا ۔ شہید سہیل احمد کی نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچار ج قمر منصور ، اراکین رابطہ کمیٹی سید حیدر عباس رضوی ، ڈاکٹرخالد مقبو ل صدیقی ، عارف خان ایڈوکیٹ، غازی صلاح الدین ، کہف الوریٰ ، اسلم آفریدی ،ایم کیوایم پنجاب کے صدر میاں عتیق ، سہیل احمد شہید کے صاحبزادے اور بھائی ، حق پرست اراکین سینیٹ قومی و صوبائی اسمبلی ،تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران ،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، سیکٹرز و یونٹس کے ذمہ داران ، کارکنان، اہل علاقہ اور شہید کے دوست احباب نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔
تصاویر

Read More    Posted on: 29 Jan 2015
تاجر، دکاندار،ٹرانسپورٹرزاورعوام شام چاربجے اپنا کاروبار،دکانیں کھول لیں اورٹرانسپورٹ سڑکوں پر لاکرکاروبارزندگی معمول پر لے آئیں۔الطاف حسین کی اپیل
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے تاجروں، دکانداروں،ٹرانسپورٹرزاورعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شام چاربجے اپنا کاروبار،دکانیں کھول لیں اورٹرانسپورٹ سڑکوں پر لاکرکاروبارزندگی معمول پر لے آئیں
Read More    Posted on: 29 Jan 2015
عوام و کارکنان سہیل احمد شہید کے جنازے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں ۔ الطاف حسین کی اپیل
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کارکنوں اورہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹریونٹ 64 کے انچارج سہیل احمدشہید کے جنازے میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کریں اوربھرپورتعدادمیں شرکت کرکے شہیدکو زبردست خراج عقید ت پیش کریں
Read More    Posted on: 29 Jan 2015
ماورائے عدالت قتل کئے گئے ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹر کے یونٹ انچارج سہیل احمد شادی شدہ تھے ، شہید کے سوگواران میں بیوہ سمیت دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں
پولیس کے ہاتھوں بد ترین تشدد اور فائرنگ کرکے بیدردی سے ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے متحدہ قومی موومنٹ سوسائٹی سیکٹر یونٹ 64کے یونٹ انچارج سہیل احمد ولد شعیب احمد عثمانی کی عمر 45سال تھی اوران کے پسماندگان میں بیوہ سمیت دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں
Read More    Posted on: 29 Jan 2015
ایم کیوایم گلگت بلتستان کمیٹی کے انچارج عارف رضا کی والدہ محترمہ سکینہ خاتون کے انتقال پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم گلگت بلتستان کمیٹی کے انچارج عارف رضا کی والدہ محترمہ سکینہ خاتون کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے 
Read More    Posted on: 29 Jan 2015

Urdu News Archive