Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
مسلح افواج میرے وطن کی محافظ ہے اور میں ہرسطح پر پاک فوج کی وکالت کرتا رہوں گا۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ مسلح افواج میرے وطن کی محافظ ہے اور میں ہرسطح پر پاک فوج کی وکالت کرتا رہوں گا۔ انہوں نے کہاکہ فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں، میں پاک فوج کا دل سے احترام کرتا ہوں اور کسی سے لڑائی جھگڑا نہیں چاہتا ، فوج کے جرنیل اور کمانڈرز میری باتوں کا غلط مطلب نہ نکالیں،مجھ پر مقدمہ بناناہے توضروربنائیں لیکن خدارامجھے ملک کا غدار اور دشمن نہ سمجھیں، میں آج بھی سرحدوں پر مسلح افواج کے شانہ بشانہ دہشت گردوں کے خلاف لڑنے کیلئے تیار ہوں
تصاویر
وڈیو
Read More    Posted on: 18 Mar 2015
تیئس مارچ کو سی ویو کلفٹن سے یوم پاکستان ریلی نکالیں گے۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اعلان کیاہے کہ 23مارچ کو ہم بھرپور طریقے سے یو م پاکستان منائیں گے اور سی ویو کلفٹن سے یوم پاکستان ریلی نکالیں گے ۔ اس موقع پر میں ملک کی خوشحالی اور عوامی فلاح وبہبود کے حوالے سے کچھ اہم اعلانات بھی کر ونگا ۔
Read More    Posted on: 18 Mar 2015
ایم کیوا یم کے 31ویں یوم تاسیس ،کراچی سمیت ملک بھر میں39مقامات پراجتماعات کا انعقاد
ایم کیو ایم کا 31واںیوم تاسیس کراچی سمیت اندرون سندھ ، بلوچستان ، پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے39 اضلاع و علاقوں میں پر وقار انداز میں منایا گیا ۔ 31ویں یوم تاسیس کے ملک بھر میں ہونیوالے اجتماعات سے ایم کیوا یم کے قائد جناب الطاف حسین نے بذریعہ ٹیلی فون بیک وقت فکر انگیز و تاریخی خطاب کیا۔یوم تاسیس کا مرکزی اجتماع عزیز آباد کے جناح گراؤنڈ میں منعقد کیا گیا
Read More    Posted on: 18 Mar 2015
نارتھ ناظم آباد بلاک میں نجی اسکول پر دہشت گردوں کے کریکر حملہ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
English Viewers

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نارتھ ناظم آباد بلاک Bمیں نجی اسکول پر دہشت گردوں کے کریکر حملہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں اسکولوں پر حملہ کرنے میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں اس سے قبل بھی نجی اسکولو ں کو کریکر سے حملے بم سے کرکے نشانہ بنایاجاتا رہا ہے لیکن آج تک ان میں ملوث کسی بھی دہشت گرد کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے ۔ 
Read More    Posted on: 18 Mar 2015
کلیم کوکلفٹن میں واقع گلف شاپنگ مال میں انکی ٹیلرنگ کی دکان سے 25فروری کو گرفتارکیاگیاتھا۔ ترجمان ایم کیوایم
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ رینجرزکی جانب سے آج تین تلوارپرسرچ آپریشن کرکے ایم کیوایم کے کارکن عبدالکلیم کوگرفتارکرنے کا دعویٰ کیاگیاہے اورکلیم کوزہرہ شاہدکے قاتل کے طورپرپیش کیاگیا حقیقت یہ ہے کہ عبدالکلیم کی کلفٹن کے علاقے میں واقع گلف شاپنگ مال میں اپنی ٹیلرنگ کی دکان ہے اورکلیم کو رینجرزنے 25فروری کوان کی دکان سے گرفتارکیا تھااور گرفتاری کے بعدنامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھااورکسی عدالت میں پیش نہیں کیاگیا
Read More    Posted on: 18 Mar 2015
ایم کیوایم ملک بھر کے محروم ومظلوم عوام کے حقوق کی جدوجہدکرنے والی واحد سچی حق پرست تحریک ہے ۔الطاف حسین
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم صرف مہاجروں کے لئے ہی نہیں بلکہ ملک بھر کے محروم ومظلوم عوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہدکرنے والی واحد سچی حق پرست تحریک ہے ۔
Read More    Posted on: 18 Mar 2015
سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے سینئررکن اورسابق صوبائی وزیرفیصل سبزواری کے چچا استحکام سبزواری انتقال کرگئے
سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے سینئررکن اورسابق صوبائی وزیرفیصل سبزواری کے چچا استحکام سبزواری انتقال کرگئے۔ وہ گزشتہ کئی روز سے علیل تھے اورمقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔مرحوم کی عمر62سال تھی۔
Read More    Posted on: 18 Mar 2015
ایم کیوایم کا 31 واں یوم تاسیس 18 مارچ 2015ء بروز بدھ پاکستان سمیت دنیا بھر میں روایتی جوش و خروش سے منایا جائے گا
ایم کیوایم کا31واں یوم تاسیس 18مارچ2015ء بروز بدھ پاکستان سمیت دنیا بھر میں روایتی جوش و خروش سے منایا جائے گا ۔ یوم تاسیس کے موقع پر ملک بھر اور دنیا کے بیشتر ممالک میں اجتماعات منعقد ہوں گے ۔ یوم تاسیس کے بڑے اجتماعات پشاور ، کوئٹہ ، راولپنڈی ، لاہور ، ملتان ، سکھر ، حیدرآباد جبکہ مرکزی اجتماع جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں دوپہر 2بجے منعقد ہوگا ۔یوم تاسیس کے اجتماعات سے متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین لندن سے تاریخی اور
Read More    Posted on: 17 Mar 2015
ایم کیوایم کے آئینی وقانونی ماہرین قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف مقدمے کے اندراج کاتفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔رابطہ کمیٹی پاکستان ولندن
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں رینجرز کے ایک افسر کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف مقدمے کے اندراج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیوایم کے آئینی وقانونی ماہرین اس معاملے کاتفصیلی جائزہ لے رہے ہیں اوراس مقدمہ کے تمام پہلوؤں کاتفصیلی جائزہ لینے کے بعد اس کے بارے میں قانونی حکمت عملی اختیارکی جائے گی ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بادی النظر میں ظاہرہوتاہے کہ قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف درج کئے جانے والے مقدمے میں لگائے جانے والے الزامات حقائق کی نفی کرتے ہیں۔
English Viewers

Read More    Posted on: 17 Mar 2015
سابق صدر پاکستان آصف زرداری کا قائد ایم کیوایم الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ
سابق صدر پاکستان اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن جناب آصف علی زرداری نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن فون کرکے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے بات چیت کی ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جناب آصف علی زرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم ، سندھ کے عوام کی منتخب نمائندہ جماعتیں ہیں اور دونوں جماعتیں مل کر ملک و صوبے کی ترقی وخوشحالی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جدوجہد کرتی رہیں گی 
English Viewers

Read More    Posted on: 17 Mar 2015

Urdu News Archive