Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
جیونیوزکی اسٹاف وین چھین کرآگ لگانے کا واقعہ قابل مذمت ہے ۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی جانب سے کراچی میں جیونیوزکی اسٹاف وین چھین کرآگ لگانے کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے واقعہ پر جیونیوزکے اسٹاف سے دلی ہمدردی کااظہارکیااورحکومت سے مطالبہ کیاکہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائے اوراس میں ملوث عناصر کوفی الفورگرفتار کیاجائے۔
Read More    Posted on: 29 Dec 2015
بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور سابق رکن قومی اسمبلی میر عبد الرؤف مینگل کی سربراہی میں وفد کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان سے ملاقات
بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور سابق رکن قومی اسمبلی میر عبد الرؤف مینگل کی سربراہی میں ایک وفد نے گزشتہ روز نائن زیرو کا دورہ کیا اور خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان سے ملاقات کی اور ایم کیوایم کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیراہتمام اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعو ت دی۔
Read More    Posted on: 29 Dec 2015
کراچی پریس کلب کے نومنتخب صدر فاضل جمیلی ، سیکریٹری اے ایچ خانزادہ اور دیگر عہدیداران کو رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق کی مبارکباد
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق نے کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔
Read More    Posted on: 29 Dec 2015
ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کامردان میں خودکش بم دھماکے پراظہارمذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے صوبہ خیبرپختونخوا کے شہرمردان میں خودکش بم دھماکے کی شدیدمذمت کی ہے اوراس واقعہ میں درجنوں افرادکے جاں بحق اورزخمی ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ دہشت گرد عناصر ایک طرف سیکوریٹی فورسزکو نشانہ بنارہے ہیں تودوسری جانب مساجد، امام بارگاہوں، بازاروں، پبلک مقامات پردھماکے کر رہے ہیں اورشہریوں کی جانیں لے رہے ہیں۔
Read More    Posted on: 29 Dec 2015
مردان میں خود کش بم دھماکہ پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کااظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں خود کش بم دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک میں سیکورٹی فورسز ، مساجد ، امام بارگاہوں اور پبلک مقامات پر دھماکے کرنے اور دہشت گردی میں ملوث سفاک دہشت گردوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان تیز کیاجائے اور اس کی سمت درست کرکے ساری توانائی ان دہشت گردوں کے خاتمے پر صرف کی جائے ۔
Read More    Posted on: 29 Dec 2015
مردان میں نادرا آفس کے قریب خود کش بم دھماکہ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مردان میں نادرا آفس کے قریب خود کش بم دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکہ کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گردی اور بم دھماکوں کے ذریعے معصوم و بے گناہ انسانوں کو خاک و خون میں نہلانے والے انسانیت کے کھلے دشمن ہیں اور کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں 
Read More    Posted on: 29 Dec 2015
’’پیپلزپارٹی ،غریب سندھیوں سے بھی مخلص نہیں‘‘
نوابشاہ، ٹنڈو الہ یار اور ٹنڈو جام  میں منعقدہ بلدیاتی انتخابی اجتماعات سے  قائد تحریک جناب الطاف حسین کا خطاب 
Read More    Posted on: 28 Dec 2015
پاکستان اس وقت جس دوراہے پر چل رہاہے اس کی وجہ سے فوج ،وفاق اورسندھ میں بڑا کھچاؤ پیدا ہوگیا ہے۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ آج وزیراعظم نوازشریف کراچی کے دورے پر آئے توسندھ کے وزراء نے ان کابائیکاٹ کیا، پاکستان اس وقت جس دوراہے پر چل رہاہے اس کی وجہ سے فوج، وفاق اورسندھ میں بڑاکھچاؤ پیداہوگیاہے، اگراس معاملے کوافہام وتفہیم اورسمجھداری سے حل نہیں کیاگیا توخدانخواستہ اس صورتحال سے پاکستان کوناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتاہے 
تصاویر: نوابشاہ  -  ٹنڈوجام -  ٹنڈوالہ یار
وڈیو: حصہ اول /دوئم 
Read More    Posted on: 28 Dec 2015
دو ہزار پندرہ کا حساب 2015 میں ہی چکا ئیں گے 2016کا آغاز نئے کاموں سے کریں گے، سینئر ڈپٹی کنوینرڈٖاکٹر فاروق ستار
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام پیرکی شب عبدالقادر پارک، منوآبا دضلع نوا ب شاہ میں30 دسمبر 2015 کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں با اختیار عوام مستحکم پاکستان کے عنوان سے عظیم الشان جلسہ منعقد کیا گیا ۔جلسہ سے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینرڈاکٹر فاروق ستار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2015 کا حساب 2015 میں ہی چکا ئیں گے 2016کا آغاز نئے کاموں سے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جب مارچ میں ہمارے خلاف ریاستی آپریشن شروع ہوا توہم نے تب ہی کہا تھا کہ تمام تر سازشوں اور ظلم و جبر کے باوجود ہمارے ووٹ بینک کودنیا کی کوئی طاقت کم نہیں کرسکتی
تصاویر
Read More    Posted on: 28 Dec 2015
بلدیاتی الیکشن 2015 ، ایم کیو ایم کا نواب شاہ میں بھر پورعوامی طاقت کا مظاہرہ
30 دسمبر 2015 کو نوابشاہ میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام پیرکی شب عبدالقادر پارک، منوآبا د نواب شاہ میں با اختیار عوام مستحکم پاکستان کے عنوان سے عظیم الشان جلسہ منعقد کیا گیا۔جلسہ سے ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے لندن سے ٹیلی فونک خطاب کیا۔جلسہ میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹرفاروق ستار، اراکین رابطہ 
تصاویر
Read More    Posted on: 28 Dec 2015

Urdu News Archive