Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہر قائد کو صاف رکھنے اور شہریوں کو صحت مند ماحول کی فراہمی کیلئے شروع کی جانیو الی صفائی مہم کے سلسلے میں ٹاؤن اور یوسیز کی سطح پر ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کے اجلاسوں کا سلسلہ جاری ہے


شہر قائد کو صاف رکھنے اور شہریوں کو صحت مند ماحول کی فراہمی کیلئے شروع کی جانیو الی صفائی مہم کے سلسلے میں ٹاؤن اور یوسیز کی سطح پر ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کے اجلاسوں کا سلسلہ جاری ہے
 Posted on: 3/7/2016 1
شہر قائد کو صاف رکھنے اور شہریوں کو صحت مند ماحول کی فراہمی کیلئے شروع کی جانیو الی صفائی مہم کے سلسلے میں ٹاؤن اور یوسیز کی سطح پر ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کے اجلاسوں کا سلسلہ جاری ہے
ایم کیوایم کی جانب سے شہر میں صفائی مہم کا عوام و کارکنان کی سطح پر زبردست خیر مقدم کیاجارہا ہے
آج خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ٹاؤن اور یوسیز کی سطح پر صفائی مہم کے سلسلے میں ہونے والے اجلاسوں میں موصول ہونے والی تجاویز کا جائزہ لیا گیا اور انہیں حتمی شکل دی گئی 
ایم کیوایم حق پرست منتخب بلدیاتی نمائندوں اور عوام کے تعاون سے شہرقائد میں عنقریب زبردست اور بڑے پیمانے پر صفائی مہم کا آغاز کرنے جارہی ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
صفائی مہم میں عوام ، کارکنان ، مخیر حضرات اور معززین شہر ایم کیوایم سے بھر پور تعاون کریں ، صفائی مہم میں نہ صرف خود حصہ لیں بلکہ اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کیلئے انفرادی طور پر بھی اپنا کردار ادا کریں، رابطہ کمیٹی کی اپیل 
کراچی ۔۔۔7، مارچ2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام شہر قائد کو صاف رکھنے اور شہریوں کو صحت مند ماحول کی فراہمی کیلئے شروع کی جانیو الی صفائی مہم کے سلسلے میں ٹاؤن اور یوسیز کی سطح پر ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کے اجلاسوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اجلاسوں میں صفائی مہم کو فعال اور کامیاب بنانے کیلئے مختلف تجاویز پیش کی جارہی ہیں اور انہیں عملی جامہ پہنانے کیلئے غور و خوض کیاجارہا ہے ۔ ٹاؤن اور یوسیز کی سطح پر صفائی مہم کے سلسلے میں ہونے والے اجلاسوں میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور منتخب حق پرست بلدیاتی نمائندے باقاعدگی سے شرکت کررہے ہیں اور صفائی مہم کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت اور دیگر معاملات میں عملی طو رپر حصہ لے رہے ہیں ۔ایم کیوایم کی جانب سے شہر میں صفائی مہم کا عوام و کارکنان کی سطح پر زبردست خیر مقدم کیاجارہا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ صفائی مہم شہریوں اور کارکنان کے تعاون سے زبردست کامیابی حاصل کرے گی جس کے ذریعے شہر کراچی اور اس کے عوام کو ایک بار پھر صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کی فراہمی یقینی بنادی جائے گی ۔ 
دریں اثناء ٹاؤن اور یوسیز کی سطح پرصفائی مہم شروع کرنے کیلئے ہونے والے اجلاسوں میں اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا ایک اجلاس آج خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ہوا جس میں صفائی مہم کے سلسلے میں موصول ہونی والی تجاویز کا جائزہ لیا گیا اور انہیں حتمی شکل دی گئی ۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کو موجودہ حالات میں چاروں جانب سے گھناؤنی سازشوں کا نشانہ بنایاجارہا ہے جن میں سے ایک سازش یہ بھی ہے کہ ایم کیوایم کو مختلف مسائل کاشکار کرکے عوام کی خدمت سے روکاجاسکے اور اسی سازش کے تحت کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں سے منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کو ان کے اختیارات سے محروم رکھاجارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بلدیاتی انتخابا ت میں عوام نے ایم کیوایم کے نمائندوں پر بھر پور اعتماد کیا ہے اور یہ حق پرست نمائندوں کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے جانبدارانہ اور متعصبانہ رویئے ، بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات اور وسائل نہ دینے کے باوجود شہریوں کو صاف ، ستھرے اور صحت مند ماحول کی فراہمی کو یقینی بنائیں لہٰذا ایم کیوایم حق پرست منتخب بلدیاتی نمائندوں اور عوام کے تعاون سے شہرقائد میں عنقریب زبردست اور بڑے پیمانے پر صفائی مہم کا آغاز کرنے جارہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے عوام ، کارکنان ، مخیر حضرات اور معززین شہر سے اپیل کی کہ وہ صفائی مہم میں ایم کیوایم سے بھر پور تعاون کریں ، صفائی مہم میں نہ صرف خود حصہ لیں بلکہ اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کیلئے انفرادی طور پر بھی اپنا کردار ادا کریں ۔

7/19/2024 8:27:12 PM