Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تمام ترسازشوں میں ناکامی کے بعداب ملک دشمنی اورغداری کے الزامات لگاکر ایم کیوایم کوختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ندیم نصرت


تمام ترسازشوں میں ناکامی کے بعداب ملک دشمنی اورغداری کے الزامات لگاکر ایم کیوایم کوختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ندیم نصرت
 Posted on: 3/6/2016 1
تمام ترسازشوں میں ناکامی کے بعداب ملک دشمنی اورغداری کے الزامات لگاکر ایم کیوایم کوختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ندیم نصرت
مہاجروں کودیوارسے لگایاجارہاہے۔ ہم کسی بھی ظلم کے سامنے سرنہیں جھکائیں گے اوراپنی جدوجہدجاری رکھیں گے
قیام پاکستان سے لے کر آج تک محب وطن مہاجروں کا جو قتل عام کیا گیا ہے اس پر کوئی بھی ایکشن لینے کو تیار نہیں
ایم کیو ایم مخالفین کو تو گھنٹوں ٹی وی پر موقع دیا جاتا ہے لیکن قائدِ تحریک الطاف حسین کے خطابات اوربیانات پر پابندی ہے
کارکنان اپنے اتحاد سے ہرسازش کوناکام بنادیں گے۔ حیدرآباد میں جنرل ورکرز اجلاس سے فون پر خطاب
حیدرآباد۔۔۔ 7 ،مارچ،2016 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے کہاہے کہ تمام ترسازشوں میں ناکامی کے بعداب ملک دشمنی اورغداری کے الزامات لگاکر ایم کیوایم کوختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے اورمہاجروں کودیوارسے لگایاجارہاہے۔ ہم کسی بھی ظلم کے سامنے سرنہیں جھکائیں گے اوراپنی جدوجہدجاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں جنرل ورکرز اجلاس سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں حیدرآبادکے تمام علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عبدالحسیب، اقبال مقدم، ایم کیوایم حیدرآبادکے زونل انچارج نویدشمسی اوردیگرذمہ داروں نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس سے اپنے خطاب میں ندیم نصرت نے کہا کہ مہاجروں کے ساتھ قیام پاکستان کے بعدسے ہی ناانصافیاں کی جارہی ہیں اور ان کی حب الوطنی پر شک کیاجارہاہے، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح کی حُب الوطنی پر شک کیا گیا اور ان پر ’’را ‘‘کا ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا گیا اورپھران کوقتل کردیاگیا۔ خفیہ قوتوں کو مہاجر وزیر اعظم لیاقت علی خان بھی ایک آنکھ نہ بھائے اور اُنہیں بھی ایک سازش کے تحت شہید کرا دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ مہاجروں کو پستی میں دھکیلنے کیلئے دارالحکومت کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کیا گیا اور جنرل ایوب خان کے دور میں جب مہاجروں نے صدارتی انتخابات میں محترمہ فاطمہ جناح کاساتھ دیاتواس کی پاداش میں مہاجربستیوں پرحملے کرائے گئے۔ سندھ میں لسانی فسادات میں مہاجروں کا قتل عام کرایاگیا آج بھی تاریخ کے صفحات پر رقم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں ایک زمانے میں مہاجر مئیر ہوتا تھا ،تاجر بھی تھے ،زمین دار بھی تھے اور دوکاندار بھی تھے لیکن سازش کے تحت وہاں بھی مہاجروں کا جینا دوبھر کر دیا گیا اور مہاجروں کی ایک بڑی تعداد وہاں سے دیگر شہروں میں منتقل ہوگئی ۔ صرف سندھ میں کوٹہ سسٹم لگا کر مہاجروں کا معاشی اور تعلیمی قتل عام کیا گیا جو آج تک جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی سے ملنے والی محرومیوں کے نتیجے میں جب ایم کیو ایم وجود میں آئی اور اس نے جلد ہی عوام میں مقبولیت کی بلندیوں کو چھولیا تو قائدِ تحریک الطاف حسین اور ایم کیو ایم دو فیصد امیر طبقے کی آنکھ میں کھٹکنے لگے۔ قائدِ تحریک الطاف حسین کو دبانے ،جھکانے اور خریدنے کی بھر پور کوششیں کی گئیں لیکن قائدِ تحریک الطاف حسین نے جھکنے، دبنے ، ڈرنے اور بکنے سے صاف انکار کردیا تو مائنس الطاف حسین اور ایم کیو ایم کو ختم کرنے کی عملی گھناؤنی حرکات شروع کر دی گئیں اور یہ سلسلہ آج بھی جاری و ساری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بزورِ طاقت مہاجروں کو غلام بنانے اور ایم کیو ایم کو ختم کرنے کی سازش کے تحت لسانی 31 ، اکتوبر 1986 کو سانحہ سہراب گوٹھ اور مارکیٹ چوک حیدرآباد میں نہتے مہاجروں کا قتل عام کرایا گیا ، 14 ، دسمبر 1986 ء کو قصبہ علی گڑھ کالونی کراچی میں مہاجر عوام کے خون سے ہولی کھیلی گئی ، 30 ، ستمبر 1988 ء کو حیدرآباد کے مہاجر علاقوں میں موت کا کھلے عام رقص کرایا گیا جسکے نتیجے میں گلی گلی سے معصوم مہاجروں کے جنازے اُٹھے اور اسی طرح 26 اور 27 مئی 1990 ء کو حیدرآبادمیں پکاقلعہ آپریشن کے دوران بھی مہاجروں پر یزیدی مظالم ڈھائے گئے اور کھلی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے درندوں نے مہاجروں کا قتل عام کیا ۔انہوں نے کہا کہ 19 جون 1992 ء کو 72 بڑی مچھلیوں کے نام سے شروع کئے جانے والے آپریشن کا رخ مہاجروں کی جانب موڑا گیا قائدِ تحریک الطاف حسین اور ایم کیو ایم پر جناح پور بنانے اور بھارت سے تعلق کے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگائے گئے اس خونی ریاستی آپریشن میں 17000سے زائد ایم کیو ایم کارکنان کو ماورائے عدالت شہید کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس خونی ریاستی آپریشن میں قائد تحریک الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین اور بھتیجے عارف حسین کو بھی سفاکانہ انداز میں شہید کیا گیا جن کا ایم کیو ایم سے واسطہ بھی نہ تھا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ رقم ہے کہ دو منتخب حکومتیں اس لئے ختم کر دی گئیں کہ ان کے ادوار میں کراچی کے نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا لیکن آج تک ماورائے عدالت قتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔ا نہوں نے کہا کہ مہاجروں کو تلیر ، مٹروا ، مکڑ کہا گیا اور سندھی تسلیم نہیں کیا گیا اور یہ کہا گیا کہ آپ نئے سندھی ہیں جس سے تعصب کی سوچ آشکار ہوتی ہے جس کا ثبوت ہے کہ آج تک مہاجروزیر اعلی نہ بن سکا اور یہ بھی حقیقت ہے کہ نوکری،روزگار حکومتی معاملات میں ہمار اکوئی حصہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک محب وطن مہاجروں کا جو قتل عام کیا گیا ہے اس پر کوئی بھی ایکشن لینے کو تیار نہیں بلکہ اس سلسلے کو مزید آگے جاری رکھنے کی صورت میں پرانے شکاری نیا جال لے کر میدان میں اُترے ہیں جن سے قائدِ تحریک الطاف حسین کے کارکنان اور حق پرست عوام بخوبی آشنا ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف، عمران خان ، خواجہ آصف ، آصف زرداری نے فوج کے خلاف انتہائی نازیبا اور سخت الفاظ کہے لیکن ان کے خلاف کو ئی ایکشن نہیں لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت بیان کرنے پر قائدِ تحریک الطاف حسین کی تحریر ، تقریر اور تصویر کے نشر و شائع ہونے پر غیر قانونی پابندی لگا دی گئی اور یہ انصاف کا دہرا معیار ہے کہ ایم کیو ایم مخالفین کو تو گھنٹوں ٹی وی پر موقع دیا جاتا ہے لیکن قائدِ تحریک الطاف حسین کو اپنا دفاع کرنے کیلئے پندرہ منٹ کا وقت بھی نہیں دیاجاتا۔انہوں نے کہا کہ حد تو یہ ہے کہ اگر کارکنان قائدِ تحریک الطاف حسین کے خطاب کے انتظامات کریں اور دورانِ خطاب تالیاں بھی بجا ئیں تو ’’سہولت کار ‘‘ بنا کر اُن کو پابندِ سلاسل کر دیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج قائد تحریک الطاف حسین کے وفاداروں کیلئے چھاپے مارے جاتے ہیں لیکن قائدِ تحریک الطاف حسین کے کارکنان اور حق پرست عوام دھونس ، دھاندلی ،جبر اور ظلم و ستم سے گھبرانے والے نہیں ہیں ہم ماضی میں بھی ثابت قدم رہے اور ہمیشہ ثابت قدم رہیں گے ۔
تصاویر


7/19/2024 8:29:49 PM