Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ٹنڈوالہ یار میں حق پرستوں کا مقابلہ پیپلز پارٹی نہیں ہیپاٹائٹس جیسی موذی بیماری پھیلانے والوں سے ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوئیر ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ ٹنڈوالہ یار میں حق پرستوں کا مقابلہ پیپلزپارٹی سے نہیں ہیپا ٹائٹس جیسی موذی بیماری پھیلانے والوں سے ہے ۔ مخالفین کی ضمانتیں ایسی ضبط ہوں گی کہ اگلی مرتبہ ان کو امیدواران نہیں ملیں گے ۔ ہمارے بچے ٹنڈوالہ یار کو دنیا کے نقشے پہ ابھاریں گے۔ انشاء اللہ سندھ کا اگلا وزیراعلیٰ حق پرست ہوگا۔ اللہ نے اب تک جو کامیابی دی ہے وہ الطاف حسین کے نظریہ کی جیت ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے میرواہ ناکہ ، اور خانزادہ محلہ میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب کے دوران کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ 
تصاویر
Read More    Posted on: 28 Dec 2015
میری تمنا ہے کہ دنیا سے جاؤں تو میرے لب پر کلمہ طیبہ ہو اور میں عاشقِ رسول ؐکی حیثیت سے مروں۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ میری تمناہے کہ میں دنیاسے جاؤں تومیرے لب پر کلمہ طیبہ ہواورمیں عاشقِ رسول ؐ کی حیثیت سے مروں۔انہوں نے یہ بات ہفتہ کی شب جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں ایم کیوایم کے زیراہتمام منعقدہ ’’ محفل ذکرمصطفےٰ ﷺ ‘‘ سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجتماع میں مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے جیدعلمائے کرام،مشائخ عظام،ممتاز ثناء خوانوں، مذہبی اسکالرز اور ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔یہ روح پرورمحفل ذکرمصطفےٰ ؐ فجرکے وقت تک جاری رہی جس میں علمائے کرام اورمذہبی اسکالرز نے نبی کریم ؐ کی سیرت طیبہ پرروشنی ڈالی جبکہ ثناء خوانوں نے حضوراکرمؐ کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کئے جبکہ قوالوں نے نعتیہ اورعارفانہ کلام پیش کیا۔
تصاویر  وڈیو 

Read More    Posted on: 27 Dec 2015
بلدیاتی الیکشن2015 ، ایم کیو ایم نواب شاہ زون کے تحت حق پرستوں کی ریلی کا انعقاد
تصاویر
وڈیو
Read More    Posted on: 27 Dec 2015
ایم کیوایم کے زیراہتمام جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں پرنور محفل ذکر مصطفے ؐ کا انعقاد
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہفتہ کی شب جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں پرنور محفل ذکرِ مصطفے ٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے مشہور و معروف علمائے کرام نے سیرت طیبہ ؐ پر روشنی ڈالی ، ملکی و بین الاقوامی نعت خواں حضرات نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے جبکہ نامور قوال حضرات نے محفل سماع پیش کی ۔محفل ذکر مصطفے ؐ سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے لندن سے ٹیلی فونک خطاب کیا اور سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی اور محفل ذکر مصطفے ؐ کے اختتام تک محفل ؐ کو ایم کیوایم ویب ٹی وی پر دیکھا اور سماعت کیا ۔
تصاویر
Read More    Posted on: 27 Dec 2015
ایم کیوایم بڑی آزمائشوں اور امتحانات سے گزر رہی ہے مگر ایم کیوایم نے دامن مصطفے ﷺ کو تھام رکھا ہے، مولانا تنویر الحق تھانوی
معروف عالم دین و حق پرست سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی، علامہ عباس کمیلی اور ممتاز مذہبی اسکالر الحاج ڈاکٹر جمیل راٹھور نے کہا ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا کہ مومن کی شان یہ ہے کہ وہ حق کو چھپاتا نہیں اور ببانگ دہل حق کااظہار کرتا ہے ، لوگوں کو منصب ، طاقت ملے لیکن عزت نہ پاسکے لیکن اللہ تعالیٰ نے جناب الطاف حسین کو قومی اسمبلی میں نعت ﷺ پڑھنے کا ذریعہ بنا کر قیامت تک کیلئے سرفرازی عطا فرما دی ہے 
تصاویر
Read More    Posted on: 27 Dec 2015
ایم کیو ایم متوسط طبقے کی واحدنمائندہ جماعت ہے جوخواتین کو ان کا جائز مقام دلانے کے لئے عملی جدوجہد کر رہی ہے
ایم کیو ایم متوسط طبقے کی واحدنمائندہ جماعت ہے جوخواتین کو ان کا جائز مقام دلانے کے لئے عملی جدوجہد کر رہی ہے ماضی کی طرح عوامی طاقت سے ٹنڈوالہ یار میں بھی حق پرستوں کی فتح ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار رکن سندھ اسمبلی رعنا انصار نے پیر کالونی اور خانزادہ محلہ میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیاانھوں نے مزید کہا کہ 2005کے بلدیاتی الیکشن میں حق پرست نمائندہ کی کاوشوں سے ٹنڈوالہ یار شہر بھر میں کارپٹ روڑبنوائے ۔ 
Read More    Posted on: 27 Dec 2015
بلدیاتی الیکشن میں کراچی حیدرآباد میرپور خاص کی طرح ٹنڈوالہ یار میں بھی چیئرمین تو اپنا آنا چاہیئے۔عبدالحسیب
ایم کیو ایم نے ہمیشہ عوام کے درمیان سے لوگوں کو منتخب کر کے اعلیٰ ایوانوں میں بھیجا۔ 30دسمبر کا سورج ایم کیو ایم کی جیت کا پیغام لائے گا ۔ایم کیو ایم اقتدار میں ہو یا باہر عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں رہتی ہے ۔بلدیاتی الیکشن میں کراچی حیدرآباد میرپور خاص کی طرح ٹنڈوالہ یار میں بھی چیئرمین تو اپنا آنا چاہیئے۔
Read More    Posted on: 27 Dec 2015
معروف نعت خواں الحاج صدیق اسماعیل کا قومی اسمبلی میں تلاوت کلا م پاک کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پڑھنے کی ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی کی جانب سے پیش کردہ قرار دادمنظور ہونے پر مسرت کا اظہار
معروف نعت خواں الحاج صدیق اسماعیل نے قومی اسمبلی میں تلاوت کلا م پاک کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پڑھنے کی ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی کی جانب سے پیش کردہ قرار دادمنظور ہونے پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ اعزاز بھی ایم کیوایم کے حصے میں آیا ہے 
Read More    Posted on: 27 Dec 2015
القاعدہ ، طالبان اورداعش سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ ڈیفنس کلفٹن ریزیڈنٹس کمیٹی کے تحت دانشوروں ، ٹیکنوکریٹس ، پروفیسرز ، انجینئرز ، ڈاکٹر اور تاجروں سے قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کا خطاب
اللہ تعالیٰ۔۔۔ رحمان بھی ہے ۔۔۔رحیم بھی ہے۔۔۔ پھرقرآن مجید میں فرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ’’مالک یوم دین ‘‘یعنی روزِمحشر۔۔۔ جزا اورسزا کا مالک اللہ تعالیٰ ہے ۔۔۔اب آپ بتائیں کہ روزمحشر کا مالک اللہ تعالیٰ ہوگا یا جماعتی ہوں گے 31؟دسمبر کی رات لوگ پارٹی کررہے ہیں۔۔۔ خوش ہورہے ہیں ۔۔۔ آپس میں مل جل کے کھانا کھارہے ہیں۔۔۔ایک دوسرے کو گفٹ دے رہے ہیں ۔۔۔ نئے سال کی مبارکباد دینے کیلئے جمع ہورہے ہیں تو انہیں یہ جماعت اسلامی کے لوگ کیوں مارتے ہیں۔۔۔؟کسی پر یہ الزام عائد کردینا کہ اس نے شراب پی ہے اور ماردھاڑ کا سلسلہ شروع کردینا قطعی غلط بات ہے ۔۔۔یہ قانون ہاتھ میں لینے کے مترادف ہے۔۔۔برطانیہ میں اگر کسی آدمی پر یہ الزام ہوکہ اِس نے شراب پی کرڈرائیونگ کی ہے تو اس کا ٹیسٹ لیاجاتا ہے اور جب یہ ثابت ہوجائے کہ اس نے مقررہ حد سے زیادہ شراب نوشی کی ہے تواس کا ڈرائیونگ لائسنس کینسل کردیا جاتا ہے ۔شراب نوشی کی ممانعت دین اسلام ہی میں نہیں بلکہ عیسائیت سمیت ہر مذہب میں ہے اوراس کی سزا بھی ہے۔
Read More    Posted on: 27 Dec 2015
(مقصدِ حیات)
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام  محفل ذکرِ مصطفیﷺ کے شرکاء سے  قائد تحریک جناب الطاف حسین کا خصوصی خطاب لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد، کراچی
Read More    Posted on: 26 Dec 2015

Urdu News Archive