Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ممالک کی ترقی و خوشحالی اور اچھے معاشرے کے قیام کیلئے خواتین کے بنیادی حقوق کا حصول لازم و ملزوم ہے، الطاف حسین


ممالک کی ترقی و خوشحالی اور اچھے معاشرے کے قیام کیلئے خواتین کے بنیادی حقوق کا حصول لازم و ملزوم ہے، الطاف حسین
 Posted on: 3/8/2016 1
ممالک کی ترقی و خوشحالی اور اچھے معاشرے کے قیام کیلئے خواتین کے بنیادی حقوق کا حصول لازم و ملزوم ہے، الطاف حسین 
ایم کیوایم نے 2012ء میں دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے خواتین کے جلسہ عام ’’بااختیار عورت ، مضبوط پاکستان ‘‘ کا کامیاب انعقادکیا ، الطاف حسین 
جلسہ میں لاکھوں خواتین نے شرکت کرکے ثابت کردیا کہ ایم کیوایم خواتین کو ہر شعبے میں مساوی حقوق دلانے کی عملی جدوجہد کررہی ہے ، الطاف حسین 
عالمی یوم خواتین کے موقع پر ایم کیوایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کا خصوصی پیغام 
لندن۔۔۔8، مارچ2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کی خواتین کے بنیادی حقوق سے انکار نہیں کیاجاسکتا اور خواتین کو حقیر ، غلام اور دوسرے درجہ کی حیثیت دینے والے ممالک کبھی بھی ترقی و خوشحالی کی منازل طے نہیں کرسکتے ۔ عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ ممالک کی ترقی و خوشحالی اور اچھے معاشرے کے قیام کیلئے خواتین کے بنیادی حقوق کا حصول لازم و ملزوم ہے ، ایم کیوایم دنیا بھر کی خواتین کا نہ صرف احترام کرتی ہے بلکہ ملک میں خواتین کے ساتھ رونما ہونے والے تشدد ، ظلم اور فرسودہ رسومات کی بھینٹ چڑھانے کے واقعات کے خاتمے کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے اور اس سلسلے میں خواتین کے قانونی ، آئینی اور بنیادی حقوق کے حصول کیلئے ملک کے منتخب ایوانوں میں ایم کیوایم بھر پور اور عملی کردار ادا کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ انتہائی افسوسناک امر ہے کہ اکیسویں صدی کے جدید عہد میں بھی پاکستان کے دیہی علاقوں میں خواتین آج بھی غلاموں جیسی زندگی بسر کررہی ہیں اور انہیں فرسودہ اور خود ساختہ رسومات کے تحت ظلم کا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ملک میں خواتین کے حقوق کی سب سے بڑی علمبردار جماعت ہے جس کے پرچم تلے خواتین نے نہ صرف بیش بہا قربانیاں دیں بلکہ حق پرستی کی جدوجہد میں آج بھی ایک قدم پیچھے نہیں ہٹیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 19فروری 2012ء کو مزار قائد سے متصل باغ جناح کراچی میں ایم کیوایم نے دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے خواتین کے جلسہ عام ’’بااختیار عورت ، مضبوط پاکستان ‘‘ کا انعقاد کیا جس میں لاکھوں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ایم کیوایم خواتین کو ہر شعبہ میں مساوی حقوق دلانا اور ان کے ساتھ کئے جانے والے ہر قسم کے امتیاز کا خاتمہ چاہتی ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ خواتین کو احترام اور عزت کا درجہ دیکر ہی اچھے معاشروں کی تشکیل کی جاسکتی ہے اور ایم کیوایم اپنی حق پرستانہ جدوجہد میں پاکستان کی مظلوم خواتین کو فرسودہ رسم و رواج اور روایات کے چنگل سے آزاد کراکر انہیں جائز حقوق کی فراہمی یقینی بنا کر دم لے گی ۔ 

7/19/2024 8:29:02 PM