Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ایم کیوا یم کے تحت بین المذاہب اجتماع میں شریک علماء نے اتحاد و یکجہتی کی علامت ہاتھوں کی زنجیر بنائی
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت منعقدہ اتحادبین المسلمین اجلاس میں شریک مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نے اتحاد و یکجہتی کیلئے پروگرام کے اختتام میں اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر ہاتھوں کی بڑی زنجیر بنائی اور تمام تر اختلافات و تفرقات کو مسترد کردیا ۔
Read More    Posted on: 04 Jan 2016
پاکستان چونتیس ممالک کے اتحاد کا حصہ نہ بنے اس اتحاد سے پاکستان کا تعلق نہیں، علماء و مشائخ
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام پیر کی شام لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں اتحا دبین المسلمین کیلئے مختلف علماء و مشائخ کے اجلاس میں علماء کرام سے جناب الطا ف حسین سے براہ راست گفتگو کر تے رہے اور انکی جانب سے پوچھے جانے والے مختلف سوالات کا تفصیلی جواب دئیے 
Read More    Posted on: 04 Jan 2016
عرب ممالک کے مابین بننے والے 34رکنی اتحاد میں شامل ہونے سے پہلے پاکستان کے عوام کو اعتماد میں لیاجائے ، ڈاکٹر فارو ق ستار

متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فارو ق ستار نے کہا ہے کہ جس تیزی سے عالمی منظرنامے میں تبدیلی آرہی ہے اور نئے نئے اتحاد سامنے آرہے ہیں ان اتحادوں سے پیدا ہونے والے اثرات کو بھاپنتے ہوئے جناب الطا ف حسین نے حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے کہ عرب ممالک کے مابین بننے والے 34رکنی اتحاد میں شامل ہونے سے پہلے پاکستان کے عوام کو اعتماد میں لیاجائے ۔ وہ ایم کیوایم کے زیراہتمام منعقد کی جانیوالی اتحاد بین المسلمین کانفرنس کے بعد میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کررہے تھے ۔ 
Read More    Posted on: 04 Jan 2016
سعودیہ عرب ایران کشیدگی، ایم کیوا یم کے زیر اہتمام مختلف مسالک اور مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کا اہم اجلاس
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام سعودیہ عرب او ر ایران کے مابین موجودہ کشیدگی کے بعدتیزی سے تبدیل ہوئی بین الاقوامی صورتحال اور پاکستان پر اسکے ممکنہ اثرات کے حوالے سے پیر کی شام لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں ملک بھر کے مختلف مسالک کے علماء کرام ، ذاکرین و مشائخ عظام کا عظیم الشان اجتماع منعقد کیا گیاجس سے ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے فکر انگیز ٹیلی فونک خطاب کیا 
تصاویر
Read More    Posted on: 04 Jan 2016
جناب الطاف حسین دنیا کی موجودہ صورتحال پر کافی فکرمند ہیں کہ کہیں کچھ ناعاقبت اندیش عوام کے درمیان ایسی فرقہ وارانہ آگ نہ بھڑکا دیں جس کی لپٹ میں پورا ملک آجائے، عبدالحسیب
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام کی انتہائی قلیل وقت میں ایم کیو ایم کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے اس اجلاس میں شرکت کرنے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب پاکستان کے خیر خواں ہیں اور امت مسلمہ کے درمیان امن و سلامتی اور اتحاد چاہتے ہیں اور یہی جناب الطاف حسین چاہتے ہیں اور وہ اس وقت دنیا کی موجودہ صورتحال پر کافی فکرمند ہیں کہ کہیں کچھ ناعاقبت اندیش ملک میں فرقہ وارانہ آگ نہ بھڑکا دیں جس کی لپٹ میں پورا ملک آجائے۔
Read More    Posted on: 04 Jan 2016
پاکستانی حکومت اور افواج کسی صورت 34ملکی نام نہاد اتحاد کا حصہ نہ بنیں ، تمام علماء متفق ہیں
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت لال قلعہ گراؤنڈ میں مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ عظام کے اجلاس میں شریک مختلف سنی و اہل تشیع علمانے حکومت پاکستان اور افواج سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودیہ عرب کی جانب سے بنائے جانے والے 34ممالک کے نام نہاد اتحاد کا کسی صورت حصہ نہ بنیں ۔ علماء کرام نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اس مطالبے کی تائید کرتے ہیں جس کی انہوں نے اپنے دونوں ہاتھوں کو فضاء میں بلند کرکے تائید کی۔
Read More    Posted on: 04 Jan 2016
اے پی ایم ایس او اکیڈمک اینڈ سوشل سرکل اور جامعہ این ای ڈی یونٹ کے اشتراک سے جامعہ این ای ڈی میں تین روزہ کتب میلہ کا انعقاد05جنوری تا 07جنوری 2016کیا جائے گا۔اے پی ایم ایس او
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اکیڈمک اینڈ سوشل سرکل اور جامعہ این ای ڈی یونٹ کے اشتراک سے جامعہ این ای ڈی میں سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی تین روزہ کتب میلہ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ 
Read More    Posted on: 04 Jan 2016
ایران اورسعودی عرب کے مابین کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کو کسی کاحصہ نہیں بنناچاہیے ۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایران اورسعودی عرب کے مابین کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کوبین الاقوامی سطح پر کسی بھی قسم کی محاذآرائی اورکشیدگی کاحصہ نہیں بنناچاہیے ۔
Read More    Posted on: 03 Jan 2016
دنیا کی تیزی سے بدلتی صورتحال کے پیش نظر ایم کیوایم کے زیراہتمام پیر کی شام لال قلعہ گراؤنڈ میں اتحاد بین المسلمین کے عنوان سے علماء کرام، مشائخ عظام و جید مفکرین کا اہم اجلاس منعقد کیا جائے گا
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام عالمی تناظر میں دنیا بھر بالخصوص خلیجی ممالک کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور پاکستان پر اس کے ممکنہ اثرات کے حوالے سے اتحاد بین المسلمین کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایم کیوا یم کے قائد جناب الطاف حسین کی فوری ہدایت پر پیر کی شام لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں ملک بھر کے مختلف عقائد ، مسالک اور فقہوں سے تعلق رکھنے والے جید علماء کرام ، مشائخ عظام اور مذہبی اسکالرز کا اہم اجلاس منعقد کیا جائے گا
Read More    Posted on: 03 Jan 2016
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے وفودکی مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام ،مشائخ عظام اور مذہبی مفکرین سے ملاقاتیں
تیزی سے بدلتی ہوئی بین الاقوامی صورتحال اور سعودیہ عرب و ایران کے مابین کشیدگی کے پاکستان پر ممکنہ اثرات کے پیش نظرمتحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر رابطہ کمیٹی کے وفود نے اتوار کی شام مختلف مکاتب فکر و مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام ، مشائخ عظام اور مفکرین کرام سے ملاقاتیں کرکے موجوہ صورتحال میں عوام کے درمیان محبت و ہم آہنگی پیداکرنے کیلئے اہم کردار اداکرنے کیلئے ان سے اپیل کی
Read More    Posted on: 03 Jan 2016

Urdu News Archive