سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالمعیدکے والدعبدالحسیب کے انتقال پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارافسوس
نمازجنازہ اورتدفین میں رابطہ کمیٹی ،حق پرست نمائندے اوردیگرذمہ داران وکارکنان کی شرکت
کراچی: ۔۔۔17مارچ 2016
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالمعیدکے والدعبدالحسیب کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے عبدالمعیدسمیت مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی ۔رابطہ کمیٹی نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ عبدالحسیب مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے۔(آمین)
علاوہ ازیں عبدالمعیدکے والدعبدالحسیب مرحوم کوسخی حسن قبرستان میں سپردخاک کردیاگیامرحوم کی نمازجنازہ الفلاح مسجدبلاکHنارتھ ناظم آبادمیں اداکی گئی نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کے سینئرڈپٹی کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستار،حق پرست رکن سندھ اسمبلی جمال احمد،سی ای سی کے رکن ندیم ہاشمی،یوسی چیئرمین ،نائب چیئرمین ،کونسلرز،ٹاؤن ،وارڈکے ذمہ داران،کارکنان اورمرحوم کے عزیزواقارب نے شرکت کی اورمرحوم کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی اورسوگواران کے صبرجمیل کے لئے دعائیں کیں۔