Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
پاکستان، اسٹیبلشمنٹ بشمول جنر ل راحیل شریف، ڈی جی رینجرز جنرل بلال اکبر کے خلاف الفاظ استعمال کرنے پر خلوص دل کے ساتھ معافی کا طلبگارہوں۔الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ بشمول جنر ل راحیل شریف، ڈی جی رینجرز جنرل بلال اکبراورپاکستان کے خلاف الفاظ استعمال کرنے پرندامت کااظہارکرتے ہوئے پاکستان کے عوام ، مسلح افواج، جنرل راحیل شریف، ڈی جی رینجرز جنرل بلال اکبر اور تمام ارباب اختیارسے خلوص دل کے ساتھ معذرت کی ہے۔
Read More    Posted on: 23 Aug 2016
نائن زیرو اور ایم کیوایم کے دیگردفاتر کو سیل کرنا قابل مذمت ہے ، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو، خورشید بیگم سیکریٹریٹ ، نائن زیرو کے مختلف شعبہ جات، کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیوایم کے دفاترسیل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرز اورپولیس کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں اور
Read More    Posted on: 22 Aug 2016
ایم کیو ایم امریکہ کے تحت وہائٹ ہاؤس پر علامتی بھوک ہڑتال اور ۲۰ سے زائد ریاستوں کے مختلف شہروں سے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ ایم کیو ایم امریکہ کے کارکنان کا اظہار یکجہتی
 پاکستان میں مہاجر قوم کے ساتھ جاری سیاسی، سماجی و معاشی استحصال، انکے جسمانی قتل عام، گزشتہ تین سالوں سے جاری رینجرز کے متعصبانہ مہاجر کرش آپریشن کے خلاف کراچی پریس کلب پر گزشتہ پانچ روز سے جاری متحدہ قومی موومنٹ کی " تادم مرگ بھوک ہڑتال"کی حمایت پاکستان میں مہاجر قوم کی باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت نسل کُشی کی جانب عالمی برادری کو متوجہ کرنے کیلئے ایم کیو ایم ا مریکہ کے تحت وہائٹ ہاؤس پر علامتی بھوک ہڑتال کی گئی 
Read More    Posted on: 22 Aug 2016
ایم کیوایم کے سینئررہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے ایم کیوایم کے سینئررہنما،رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہارالحسن کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے 62کارکنوں کوماورائے عدالت قتل کردیاگیاجبکہ سوسے زائدکارکنان لاپتہ ہیں جبکہ گھرگھر گرفتاریاں اور چھاپے جاری ہیں ۔ ایم کیوایم کے کارکنان نے ان مظالم کے خلاف کراچی پریس کلب پر پرامن بھوک ہڑتال شروع کی تھی لیکن چھ روز گزرجانے
Read More    Posted on: 22 Aug 2016
مہاجروں کے سیاسی، معاشی، سماجی، تعلیمی، جسمانی قتل عام، کارکنان کے گھروں و دفاتر پر غیر آئینی و غیر قانونی چھاپوں، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف ایم کیوایم کی کراچی پریس کلب پر’’تادمِ مرگ بھوک ہڑتال ‘‘کا چھٹا روز
مہاجروں کے سیاسی ، معاشی ، سماجی ، تعلیمی ، جسمانی قتل عام ، کارکنان کے گھروں و دفاتر پر غیر آئینی و غیر قانونی چھاپوں ، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کی کراچی پریس کلب کے باہر ’’تادمِ مرگ بھوک ہڑتال ‘‘ مسلسل جاری ہے اور پیر کے دن تادم بھوک ہڑتال کا چھٹا ہے جبکہ دن بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے رہنماؤں اور کارکنان کو دوپہر ایک بجے تک114گھنٹے گزر چکے ہیں۔تادم بھوک ہرتال کے چھٹے روزبھی صبح میں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے لندن سے ٹیلی فونک خطاب کیا اور بھوک ہرتال پر بیٹھے ہوئے افراد سے قومی سطح
تصاویر
Read More    Posted on: 22 Aug 2016
ایم کیوایم کی تادم مرگ بھوک ہڑتال کا چھٹا دن، رابطہ کمیٹی کے رکن ذاکر قریشی اور حق پرست رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی، اسپتال منتقل کردیا گیا
ایم کیوایم کی کراچی پریس کلب کے باہر جاری تادم مرگ بھوک ہڑتال میں شامل رابطہ کمیٹی کے رکن ذاکر قریشی اور حق پرست رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین کی طبیعت پھر سے انتہائی ناساز ہوگئی جنہیں فی الفور خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن ذاکر قریشی اور حق پرست رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین کو تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے 114سے زائد گھنٹے گزر چکے ہیں اس سے قبل بھی ان پر 
تصاویر
Read More    Posted on: 22 Aug 2016
بانیانِ پاکستان کی اولادوں کے اوپر مظالم ڈھانے والوں اوپر والے کے عذاب سے ڈرو۔ آصف قاضی
بانیان پاکستان کی اولادوں پر عسکری قوتوں کی جانب سے مسلسل نارواں سلوک سے تنگ آکر متحدہ قومی موومنٹ کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے تا دم مرگ بھوک ہڑتال کے فیصلے کی حمایت میں گزشتہ روز ٹورنٹو میں ایک جلسہ منعقد ہوا جسمیں ایم کیو ایم کینیڈا کے نگراں ڈاکٹر ندیم احسان‘ سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی‘ ارکین سینٹرل کمیٹی ‘ ٹورنٹو و مسسز ساگاہ چیپٹرز کے ذمہ داران کے علاوہ کارکنان و ہمدردوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پرسینٹرل آرگنائزر
Read More    Posted on: 22 Aug 2016
وائس آف امریکہ: متحدہ کا بھوک ہڑتالی کیمپ ، حکومت و مخالف رہنماؤں کے دورے
ہڑتالی کیمپ پانچ دنوں سے مختلف سیاسی پارٹیوں اور رہنماؤں کی سرگرمیوں کا مرکز بھی بناہوا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی، سنی تحریک اور حکمراں جماعت مسلم لیگ کے کئی اہم رہنما اس کیمپ کا دورہ کرچکے ہیں
وائس آف امریکہ
Read More    Posted on: 22 Aug 2016
ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹر کے گرفتار کارکن کاشف قادر کا وڈیو بیان سراسر مضحکہ خیز ہے۔ ترجمان ایم کیوایم
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹرکے گرفتار کارکن کاشف قادرکے میڈیاکوجاری کردہ وڈیوبیان کومضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے اسے ایم کیوایم کے خلاف جاری میڈیاٹرائل کاحصہ قراردیاہے۔ اپنے بیان میں ترجمان نے کہاکہ کاشف قادر کو 4 اگست کورینجرزنے گرفتارکیاتھااورگرفتاری کے بعدکئی روزتک تشددکانشانہ بنانے کے بعد ان کاوڈیوبیان شدید بوکھلاہٹ میں رات گئے میڈیا کوجاری کیاگیاہے اورمیڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس وڈیوبیان میں کاشف قادر سے سانحہ 12مئی ، سانحہ طاہرپلازہ اورقتل کے کئی واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف کرایا گیا ہے
Read More    Posted on: 22 Aug 2016
فوج کو ایسا مقدس ادارہ بنادیا گیا ہے کہ اس کی شان میں گستاخی ناقابل معافی قرار دیدی گئی ہے۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان میں بدقسمتی سے فوج کوایسامقدس ادارہ بنادیاگیاہے کہ اس کی شان میں گستاخی ناقابل معافی قراردیدی گئی ہے ۔ فوج اوررینجرزکواپنی حدودمیں رہ کرکام کرناچاہیے اورسویلین حکومت کواس کے دائرہ اختیار میں کام کرنے دیاجائے ۔ انہوں نے یہ بات اتوارکی شام پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے کراچی پریس کلب پر ایم کیوایم کے تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ کے دورے کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ پیپلزپارٹی کے وفدمیں سینئررہنمانثارکھوڑو، راشدربانی ، سعیدغنی، مرتضیٰ وہاب، نجمی عالم، حبیب الدین جنیدی اوروقارمہدی شامل تھے۔اس موقع پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہارالحسن اور رابطہ کمیٹی کے ارکان اورقومی وصوبائی اسمبلی کے ارکان بھی موجود تھے ۔ جناب الطاف حسین نے بھوک ہڑتالی کیمپ کے دورے پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کاشکریہ اداکیا۔ انہوں نے کہاکہ
تصاویر
Read More    Posted on: 21 Aug 2016

Urdu News Archive