Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
کراچی پریس کلب مظلوموں کی پناہ گاہ ہے، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی پریس کلب میں جرات مندانہ کردار ادا کرنے پر پریس کلب کے ایک ایک رکن اور صحافی کو دل کی گہرائیوں سے زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے سیکریٹری اے ایچ خانزادہ اور صدر فاضل جمیلی سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے کیا۔
Read More    Posted on: 15 Oct 2016
ایم کیوایم پاکستان یاایم کیوایم لندن کوئی چیزنہیں،ایم کیوایم صرف ایک ہے اور صرف وہی ایم کیوایم ہے جس کے قائد الطاف حسین ہیں
ایم کیوایم پاکستان یاایم کیوایم لندن کوئی چیزنہیں،ایم کیوایم صرف ایک ہے اور صرف وہی ایم کیوایم ہے جس کے قائدجناب الطاف حسین ہیں۔ ایم کیوایم ایک ہی تھی، ایک ہی ہے ،ایک ہی رہے گی اور اسے ختم کرنے اورٹکڑے ٹکڑے کرنے کی کوئی بھی سازش انشاء اللہ کامیاب نہیں ہوگی ۔ ایم کیوایم کے تمام سچے اورباوفا کارکنان قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہیں 
Read More    Posted on: 15 Oct 2016
اللہ تعالیٰ نے دشمنوں کی تمام ترسازشوں اورکوششوں کے باوجود مجھے ایک بارپھرسرخرو کیا۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم دشمن عناصر نے میرے خلاف طرح طرح کی خودساختہ اورجھوٹی رپورٹس برطانیہ میں بھیج کر مجھے مجرم ثابت کرنے کی کوشش کی لیکن میں ڈٹارہا، اللہ کاکرم ہے کہ کل برطانیہ کی میٹروپولیٹن پولیس اورکراؤن پروسیکیوشن سروس نے میرے خلاف منی لانڈرنگ کیس کوختم کردیا،
Read More    Posted on: 14 Oct 2016
متحدہ قومی موومنٹ نے 12 رکنی عبوری رابطہ کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا ، ایم کیوایم اعلامیہ
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ندیم نصرت نے تحریک کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت کے بعدایم کیوایم کی 12، رکنی عبوری رابطہ کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا ہے ۔ 

Read More    Posted on: 14 Oct 2016
میٹروپولیٹن پولیس نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور دیگر رہنماؤں کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کردیا
برطانیہ کی میٹروپولیٹن پولیس نے ایم کیوایم کو آگاہ کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور دیگر رہنماؤں کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔گزشتہ دو سالوں سے چلنے والے اس کیس میں حکام کی جانب سے تحویل میں لی گئی رقم بھی جلد ہی واپس کردی جائے گئی۔
Read More    Posted on: 13 Oct 2016
میں پاکستان کوبچاناچاہتاہوں،میں چھوٹی قومیتوں کوان کے حقوق دلاناچاہتاہوں،الطاف حسین
تحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ میں پاکستان کوبچاناچاہتاہوں،میں چھوٹی قومیتوں کوان کے حقوق دلاناچاہتاہوں، پاکستان کے دانشوراورتمام شعبہ ء زندگی سے تعلق رکھنے والے محب وطن عوام پاکستان بچانے کی جدوجہد میں میراساتھ دیں ۔اہل وطن دعا کریں کہ پاکستان کے دانشوروں کو عقل آئے، سمجھ آئے اوروہ پاکستا ن کی حفاظت کیلئے میدان میں آئیں۔
Thought Provoking Lecture of Founder & Leader... by MQMOfficial
Read More    Posted on: 13 Oct 2016
عامر خان ، خواجہ اظہارالحسن، فیصل سبزواری اور کشورزہرا کو تحریک کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیاگیا
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر اراکین کا اہم اجلاس کنوینر ندیم نصرت کی سربراہی میں ہوا جس میں متفقہ طورپر اہم فیصلے کیے گئے ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے تنظیمی نظم وضبط کی سنگین خلاف ورزی پر عامر خان ، خواجہ اظہارالحسن، فیصل سبزواری اور شعبہ خواتین کی انچارج کشورزہرا کو تحریک کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیاگیا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کو ایم کیوایم کی بنیادی رکنیت سے پہلے ہی خارج کیاجاچکا ہے
Read More    Posted on: 12 Oct 2016
ایم کیوایم تیسر ی مرتبہ بڑے پیمانے پر آپر یشن سے گزر ر ہی ہے۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کنوینرندیم نصرت کو ہدایت کی ہے کہ وہ تحریک کے کارکنا ن کی ہرممکن خبرگیری کریں، ان کے مسائل کے حل کی بھرپورکوشش کریں اور رکارکنان وعوام کی جتنی خدمت ہو سکے کریں انہوں نے یہ ہدایت ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں اپنے تفصیلی اور فکر انگیز لیکچر سے قبل ایک اجلاس کے موقع پر دی ۔
Read More    Posted on: 12 Oct 2016
میدان کربلا میں حضرت امام حسین ؑ کاعمل وکردار دنیا بھر کے حق پرستوں کیلئے مشعل راہ ہے، بانی وقائد الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ میدان کربلا میں نواسہ رسول ؐ امام عالی مقام حضرت امام حسین ؑ کاعمل وکردار دنیا بھر کے حق پرستوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔ یوم عاشور پر اپنے خصوصی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ حضرت امام حسین ؑ ؑ نے میدان کربلا میں اپنی اور اپنے خاندان کی قربانی دیدی لیکن باطل پرست یزیدی قوتوں کے سامنے سرجھکانا ہرگز گوارا نہیں کیا۔
Read More    Posted on: 11 Oct 2016
آئینی طورپر بانی وقائد کے سوا کسی کوبھی اے پی ایم ایس او تحلیل کرنے کا اختیار نہیں ہے، ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے کہاہے کہ اے پی ایم ایس اوایک مدرآرگنائزیشن ہے جس کے بطن سے ایم کیوایم نے جنم لیا ہے اورآئینی طورپربانی وقائد جناب الطاف حسین کے سوا کسی کوبھی اے پی ایم ایس او کو تحلیل کرنے کا اختیار نہیں ہے ۔ ایک بیان میں ایم کیوایم کے سینئراراکین نے اے پی ایم ایس او کی تحلیل اورنئے تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دینے کی اطلاعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ
Read More    Posted on: 11 Oct 2016

Urdu News Archive