Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لوگوں کے دلوں میں اللہ کے سواکوئی کسی کی محبت نہیں ڈال سکتا۔الطاف حسین


لوگوں کے دلوں میں اللہ کے سواکوئی کسی کی محبت نہیں ڈال سکتا۔الطاف حسین
 Posted on: 4/24/2017
لوگوں کے دلوں میں اللہ کے سواکوئی کسی کی محبت نہیں ڈال سکتا۔الطاف حسین
مخالفین میری تصویروں کے پوسٹردیواروں سے ہٹارہے ہیں مگر وہ عوام کے دلوں سے الطاف حسین کی محبت کونہیں نکال سکتے
کراچی والوں نے کل الطاف بھائی سے اپنی محبت کازوردارمظاہرہ کرکے دکھایا ،ریلی پی آئی بی والوں نے نکالی تھی لیکن اس ریلی میں نوجوانوں نے نعرے الطاف حسین کے لگائے
جنہوں نے قرآن مجید پر حلف لیکر اپنا حلف توڑ دیاان پر قرآن پاک کی مار پڑے گی اور قدرت ان کی پکڑ کر ے گی 
ہمیں ماراجارہاہے، ہم پر زمین تنگ کی جارہی ہے ، پاکستان میں ہماراکوئی نہیں ہے ، اب ایسے ہمارا گزارانہیں ہوسکتا
الطاف حسین 38بر سوں سے مہاجروں کے حقوق کے لئے اسٹیبلشمنٹ کامقابلہ کررہاہے 
حیدرآباد کی ماؤں ، بہنوں ، بیٹیوں کو ان کی ہمت وجرا ت ، بہادری اورثابت قدمی پر سلام تحسین پیش کرتاہوں ،
حیدرآباد زونل کمیٹی اور خواتین کارکنوں سے ٹیلی فون پر خطاب

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطا ف حسین نے کہاہے کہ کل کراچی میں نکالی جانے والی ایک ریلی میں نوجوانوں نے اپنے الطاف بھائی کے حق میں نعرے لگائے ، ان میں بہت سے ایسے یوتھ بھی تھے جنہوں نے مجھے آج تک دیکھا نہیں ہے۔ کوئی کسی کے دل میں کسی کی محبت نہیں ڈال سکتا، یہ محبت اللہ تعالیٰ ہی ڈالتاہے ، اللہ کے سواکوئی محبت نہیں ڈال سکتا۔ میرے مخالفین میری تصویروں کے پوسٹردیواروں سے ہٹارہے ہیں، بینرزپرسیاہی پھیررہے ہیں مگر وہ عوام کے دلوں سے الطاف حسین کی محبت کونہیں نکال سکتے ۔ ان خیالات کااظہار جناب الطاف حسین نے حیدرآباد زونل کمیٹی اورشعبہ خواتین کی اراکین سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خواتین کارکنان بالخصوص طالبات بھی بڑی تعداد میں موجود تھیں۔
اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام کارکنان وہمدردوں کو شب معراج کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعاکی اللہ تعالیٰ اس مبارک اوربابرکت رات کے صدقے مہاجرقوم کی مشکلات آسان فرمائے ، حق پرچلنے والے مہاجروں پر اپنا رحم وکرم فرمائے، اس مبارک رات کے صدقے ہمارے دشمنوں کو نیست ونابود کردے اور حق پرستی کے مشن کو کامیابی سے ہمکنارکرے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے معراج کی شب نبی کریم ؐ کو اپنے پاس بلایا اورآپؐ نے سزا وجزا سے متعلق تمام مشاہدات اپنی آنکھوں سے دیکھے کہ جھوٹ بولنے ، منافقت کرنے ، تہمت لگانے اوردیگرگناہوں میں مبتلا لوگ کس کس طرح سزا پارہے تھے ۔ اللہ تعالیٰ کی جو مبارک سعادت نبی کریم ؐ کو حاصل ہوئی وہ کسی نبی کو حاصل نہیں ہوئی، اللہ تعالیٰ نے سرکاردوعالم ؐ کو صرف معراج کاسفرہی نہیں کرایا بلکہ آپ ؐ پرقران مجید نازل بھی فرمایاہے ۔جنہوں نے اس قرآن مجید پر حلف لیکر اپنا عہد اورحلف توڑ دیاان پر قرآن پاک کی مار پڑے گی اور قدرت ان کی پکڑ کرکے انہیں نشان عبرت بنادے گی ۔ 
جناب الطاف حسین نے حیدرآباد کی ماؤں ، بہنوں ، بیٹیوں کو ان کی ہمت وجرا ت ، بہادری اورثابت قدمی پر سلام تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ اللہ تعالیٰ کا فضل وکرم ہے کہ مشکل ترین حالات کے باوجود بھی آپ ثابت قدم ہیں ، آپ کے ظرف وضمیر میں کوئی کھوٹ نہیں ہے اسی لئے اللہ تعالیٰ نے آپ کو نہ صرف ہمت وجرات سے نواز ابلکہ ثابت قدم بھی رکھا ۔ آپ نے تمام تر تکالیف برداشت کیں اورآج تک کررہی ہیں لیکن تمام ترغنڈہ گردیوں ، دھمکیوں اورکٹھن حالات میں بھی آپ ثابت قدمی سے حق پرستی کی جدوجہد پر گامزن ہیں جس پر میں آپ سب کو سلام تحسین پیش کرتا ہوں، آپ کو کروڑوں اربوں شاباش ، مبارکباد اورڈھیروں دعائیں پیش کرتا ہوں ۔ آپ نے حق وباطل کے درمیان معرکہ میں حضرت ام کلثومؓ کی سنت پرعمل کرتے ہوئے ایک مجاہدہ کا کردار ادا کیا ، میدان جنگ میں زخمی ہونے والوں کی مرہم پٹی کی اوران کی دیکھ بھال کی ۔ آپ نے ساڑھے چودہ سو سال قبل کی مثال کو تازہ کردیا جب میدان کربلا میں چھ ماہ کے معصوم علی اصغرؓ سے لیکرامام عالی مقام حضرت امام حسین ؑ تک سب کو یزیدی لشکر نے خون میں نہلا دیا ، اس موقع پر بیمار کربلاحضرت امام زین العابدینؓ او راسیران کربلا کو جب یزیدکے دربارمیں لایاگیا تو یزیدی دربار میں حضرت زینبؓ نے اس موقع پر جس بہادری کے ساتھ خطبہ دیا وہ رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ حیدرآباد کی ماؤں ، بہنوں اوربیٹیوں نے حضرت زینبؓ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اور ان کی سنت پر عمل پیرا ہوکر باطل قوتوں کے خلاف لڑنے اورحق پرچلنے والوں کے ساتھ کھڑے ہوکر دشمن کوللکارا اورآج تک للکاررہی ہیں میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس اجرعطافرمائے۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ جب یزید، بادشاہ بن کر تخت پر بیٹھا اور اس وقت کے قاضی نے یزید کی بیعت کا فتویٰ دیا تو تاریخ میں لکھا ہے کہ سرکاردوعالم ؐ کے زیرتربیت صحابہ کرام ؓ اور ان کی اولادیں یا تو خاموش ہوکراپنے گھروں میں بیٹھ گئی تھیں یا پھرانہوں نے یزید ملعون کے ہاتھ پر بیعت کرلی تھی ۔یزیدیت کے پیروکارپیغام حق چھوڑکر باطل قوتوں سے جاملے ، ایک جانب یزیدی فوج تھی اور دوسری جانب آل رسولؐ اور صحابہ کرامؓ پر مشتمل 72 نفوس کا قافلہ تھا جو کہ حق پرستی کی راہ میں ایک کے بعد ایک شہید ہوتے چلے گئے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم بھی حق پرستی کی ایک تحریک ہے ، متحدہ قومی موومنٹ میں38 برس تک کام کرنے والوں نے محض اپنے مفادات کی خاطر تحریک اورقوم سے احسان فراموشی کی ، آئی ایس آئی اور فوج کی بیعت کرکے الطاف حسین کی مخالفت کی ، حق پرستی کے پیغام کو چھوڑا اورباطل پرست قوتوں سے جاملے ، ایم کیوایم کے توسط سے انعامات، مراعات، عہدے اور نام وشہرت حاصل کرنے والے یزیدی حکام کے ہاتھوں بک گئے اور الطاف حسین کو تنہا ہ چھوڑ گئے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں بھی حسینیت ؑ کا پیروکار ہوں ، جس طرح حضرت امام حسین ؑ نے میدان کربلا میں یزیدیت کے آگے سرجھکانے کے بجائے اپنی گردن کٹوانا پسند کیا اسی طرح میں آج پھر یہ وعدہ کرتا ہوں کہ الطاف حسین کی گردن کٹ تو سکتی ہے لیکن یزیدیت کے آگے کبھی جھک نہیں سکتی۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ حیدرآبادکی خواتین کارکنوں سے کہاکہ جس طرح واقعہ کربلامیں باقی رہ جانے والی خواتین نے جرات وہمت سے یزیدی مظالم کاسامناکیااسی طرح آپ نے بھی معصومین کربلاکی سنت پر عمل کرتے ہوئے ڈٹ کرباطل قوتوں کاسامناکیا۔ اللہ تعالیٰ آپ کواس کااجردے اورباطل قوتوں کے سامنے ہمیشہ اسی طرح ڈٹنے کاحوصلہ عطاکرے ۔ گزشتہ دنوں یوسی 46پر ضمنی انتخاب ہواتووہاں مخالف ایم این ایز، ایم پی ایز، میئر،ڈپٹی میئر اور پوری انتظامیہ آپ کی مخالف تھی، آپ کوطعنے بھی دیئے گئے، آپ پر جملے کسے گئے ، آپ کودھمکیاں بھی دی گئیں لیکن حیدرآبادکی ماؤں بہنوں نے مردوں سے بڑھ کراپناکرداراداکیااوراپنی جرات وہمت سے وہ کام کرکے دکھادیاجوخوف خدارکھنے والے سچے حق پرست ہی کرسکتے ہیں، میں جرات وہمت کے اس مظاہرے پر حیدرآبادکی ایک ایک ماں بہن بیٹی کوفرداً فرداًسلام تحسین پیش کرتاہوں۔میں اسی لئے کہتاہوں کہ حیدرآبادمیراہے اورمیں حیدرآبادکاہوں، حیدرآبادسے میری محبت قدرتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی والوں نے بھی کل الطاف بھائی سے اپنی محبت کازوردارمظاہرہ کرکے دکھایا کہ ریلی پی آئی بی والوں نے نکالی تھی لیکن اس ریلی میں نوجوانوں نے نعرے الطاف حسین کے لگائے اوردنیاکوبتادیاکہ چاہے کچھ بھی کرلیاجائے لیکن عوام کی محبت الطاف حسین کے ساتھ ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ کل کراچی میں نکالی جانے والی ریلی میں جن نوجوانوں نے اپنے الطاف بھائی کے حق میں نعرے لگائے ، ان میں بہت سے ایسے یوتھ بھی تھے جنہوں نے مجھے آج تک دیکھا نہیں ہے لیکن انہوں نے اپنے پرجوش نعروں کے ذریعے مجھ سے اس طرح محبت کا مظاہرہ کیاجیسے انہوں نے مجھے ہزارباردیکھاہے اور وہ مجھے برسوں سے جانتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کوئی کسی کے دل میں کسی کی محبت نہیں ڈال سکتا، یہ محبت اللہ تعالیٰ ہی ڈالتاہے ، اللہ کے سواکوئی محبت نہیں ڈال سکتا۔ میرے مخالفین میری تصویروں کے پوسٹردیواروں سے ہٹارہے ہیں، بینرزپرسیاہی پھیر رہے ہیں مگروہ دیواروں سے بینرزاور پوسٹرزپھاڑسکتے ہیں لیکن عوام کے دلوں میں جوالطاف حسین لکھا ہے اسے کیسے نکال سکتے ہیں۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں مسلسل اپنے ساتھیوں کی شہادتیں دیکھ رہاہوں، اس آپر یشن کے دوران میں بھی میں نے اپنے ساتھیوں کی مسخ شدہ لاشیں دیکھیں ، ان پر ہونے والے تشددکی داستانیں سنیں، بھوک ہڑتال پربیٹھے ساتھیوں کی بگڑتی ہوئی حالت دیکھی،22 اگست کو میرے صبرکاپیمانہ چھلک گیا اور میں نے جذبات میں کہہ دیاکہ یہ کیساپاکستان ہے کہ جہاں ہمیں ماراجارہاہے، ہم پر زمین تنگ کی جارہی ہے ،میں نے جذبات میں پاکستان مردہ کہہ دیا۔ میں نے اس پر دومرتبہ معافی بھی مانگی لیکن اب میں اس پر کوئی معافی نہیں مانگوں گا۔22 اگست یوم نجات بن گیا، اس پاکستان میں ہماراکوئی نہیں ہے ، اب ایسے ہمارا گزارانہیں ہوسکتا، اب ہمیں اپنے حق کے لئے لڑناہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میڈیامیں یہ اطلاعات آرہی ہیں کہ جنرل راحیل شریف 5 ہزارپاکستانی فوجی لیکرسعودی عرب پہنچے ہیں اوران فوجیوں کویمن کے بارڈرپربھیجاگیاہے۔ اگریہ بات صحیح ثابت ہوئی توہم اس پر آوازاحتجاج بلندکریں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہاں شیعہ سنی کی کوئی تقسیم نہیں ہے ، ہم نے برسوں کی کوششوں کے بعد شیعہ سنی کی تقسیم کوختم کیالیکن یہ اس طرح اس تقسیم کودوبارہ پیداکرناچاہتے ہیں جومیں نہیں ہونے دوں گا۔ 
جناب الطاف حسین نے خواتین کارکنوں سے کہاکہ میں بھی نوازشریف اورزرداری کی طرح دولت مندہوتاتو آپ کوکوئی انعام دیتالیکن میرے پاس آپ کے لئے دعائیں، شاباش اورشفقت ہے ۔ آپ کاالطاف حسین 38بر سوں سے آپ کے حقوق کے لئے اسٹیبلشمنٹ کامقابلہ کررہاہے ، کسی میں یہ ہمت نہیں کہ وہ جلاوطنی میں آکربھی اپنے مقصدکے لئے جدوجہدجاری رکھے لیکن میں گزشتہ 25سالوں سے جلاوطنی میں رہ کربھی مسلسل جدوجہدکررہاہوں، لوگ جلاوطنی میں آکر غائب ہوجاتے ہیں لیکن میں اپنے کارکنوں سے مسلسل رابطے میں ہوں۔ جناب الطاف حسین نے خواتین کارکنوں سے کہاکہ آپ حیدرآباد کی تمام ماؤں بہنوں تک بھی پیغام پہنچائیں اوران سے کہیں کہ وہ بھی اپنی بقاء اور بچوں کے بہترمستقبل کے لئے متحد ہوجائیں، ہماری ماؤں بہنوں نے ماضی میں بھی اپنے حق کی جدوجہدمیں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا اورانشاء اللہ وہ اب بھی اس جدوجہدمیں اپنے بیٹوں اوربھائیوں سے پیچھے نہیں رہیں گی ۔ جناب الطاف حسین نے خواتین کارکنوں سے کہاکہ حالات کاتقاضہ ہے کہ آپ آپس کے اختلافات کوختم کرکے متحد ہوجائیں اورسیسہ پلائی دیوارکی طرح چٹان بن جائیں۔یہ پرآشوب دوربھی آپ کے دلوں سے مجھے نہ نکال سکااورنہ ہی آپ میرے دلوں سے نکل سکے ، اللہ تعالیٰ اس محبت کوہمیشہ قائم رکھے ۔ انہوں نے حیدرآبادکے نوجوانوں اوربزرگوں کوبھی سلام تحسین اورشاباش پیش کی ۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ہماری غیب سے مددفرمائے ، ہمارے شہیدوں کے درجات بلندکرے ، لاپتہ ساتھیوں کی بازیابی کو ممکن بنائے اورایسے حالات پیدا کردے کہ نائن زیرو، حیدرآبادکازونل آفس اوردیگرتما م آفس دوبارہ کھل جائیں۔ انہوں نے اپنے خطاب کااختتام نعرہ مہاجر،سداجئے۔۔۔حیدرآباد زندہ باد۔۔۔اور۔۔۔حیدرآباد کی مائیں بہنیں، بزرگ بھائی ،بہنیں بیٹیاں زندہ باد کے نعروں پر کیا۔ 

*****

7/18/2024 4:36:54 PM