Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
یوم مئی تاقیامت حقوق کیلئے قربانیاں دینے والے محنت کشوں کی یاد دلاتارہے گا، قائدتحریک الطاف حسین
Posted on: 4/30/2017
یوم مئی تاقیامت حقوق کیلئے قربانیاں دینے والے محنت کشوں کی یاد دلاتارہے گا، قائدتحریک الطاف حسین
دنیا بھر کے محنت کشوں کوملنے والے حقوق یکم مئی کے شہیدوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، الطاف حسین
مزدور لیڈران ،ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ ، سرمایہ دارانہ اورظالمانہ نظام کے خاتمہ کیلئے جدوجہد کریں، الطاف حسین
محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے یکم مئی کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ آج دنیا بھر کے محنت کشوں کوجو حقوق حاصل ہیں وہ یکم مئی کے شہیدوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے ۔ محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ یوم مئی ایک ایسا یادگار دن ہے جو تاقیامت حقوق کیلئے قربانیاں دینے والے محنت کشوں کی یاد دلاتارہے گا۔ شکاگو کے محنت کشوں نے اپنے اجتماعی حقوق کیلئے یونین بناکرذاتی مفادات حاصل کرنے کے بجائے محنت کشوں کے اجتماعی حقوق کی جدوجہد کی اور اس جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا۔ جناب الطاف حسین نے پاکستان کے محنت کشوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ انہیں آج جو حقوق حاصل ہیں وہ یکم مئی کے محنت کشوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے اورپاکستان کے تمام سرکاری ، نیم سرکاری ونجی اداروں مزدولیڈروں کوچاہیے کہ وہ غورکریں کہ ان میں سے کسی ایک بھی مزدور تنظیم نے محنت کشوں کے حقوق کیلئے کیاقربانیاں دیں؟ جناب الطاف حسین نے کہاکہ تمام مزدورلیڈروں کو چاہیے کہ وہ یوم مئی کی یاد میں کی جانے والی تقاریر میں لفاظی کرنے کے بجائے عہد کریں کہ وہ ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ ، سرمایہ دارانہ اورظالمانہ نظام کے خاتمہ کیلئے جدوجہد کریں گے اور محنت کشوں کے اجتماعی مفادات کیلئے نہ صرف عملی جدوجہدکریں گے بلکہ اس جدوجہد میں کسی بھی قسم کی قربانی سے گریز نہیں کریں گے ۔
*****
10/12/2026 4:26:23 PM
ملک وقوم کادرد رکھنے والے اہل پاکستان خصوصاً، نئی نسل جین زی کے نام
...
11 Oct 2026
خیبرپختونخوا میں گورنرراج اور ایمرجنسی کا نفاذ کسی بھی طرح ملک کے مفاد
...
11 Oct 2026
صوبہ KPK میں گورنر راج یاایمرجنسی کانفاذ اور یمن میں پاکستانی فوج کو
...
10 Oct 2026
اللہ تعالیٰ نظام بھائی کوشفائے کاملہ عطافرمائے اورانہیں مکمل صحتیاب کر
...
10 Oct 2026
خیبرپختونخوا میں گورنرراج یا ایمرجنسی جیسے ظالمانہ اقدام کرکے ملک میں
...
09 Oct 2026
حکومت نے مذاکرات کاڈرامہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے ٹیمپوکوتوڑنے کے
...
04 Oct 2026
دنیامیں کہیں بھی کوئی بھی انقلاب پرامن طریقے سے نہیں آیا،
...
03 Oct 2026
عدالتوں کے فیصلوں کے پرخچے اڑائے جا رہے ہیں پھربھی مذاکرات، مذاکرات ک
...
03 Oct 2026
ٹورانٹو میں قائدِ تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی 73ویں سالگرہ کی پروقا
...
01 Oct 2026
30 -ستمبر 1988ء کو حیدرآباد میں قیامت صغریٰ بپا کی گئی تھی۔الطاف حسین
...
01 Oct 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us