Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
کراچی و حیدرآباد،کے مختلف کنٹونمنٹ بورڈز کے مخصوص نشستیں پر کامیاب ہونے والے حق پر ست کونسلرزکی خورشید بیگم سیکڑیٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ ملاقات
کراچی و حیدرآباد،کے مختلف کنٹونمنٹ بورڈز کی مخصوص نشستیں (لیبرنشست، اقلیتی نشست،خواتین نشست )پر کامیاب ہونے والے حق پر ست کونسلرز کراچی کنٹونمنٹ بورڈز کے محمد منصور علی،(لیبر)منیر یلسن(اقلیت)فیصل کنٹونمنٹ بورڈزمحمد معیز زبیری( لیبر) مسز فرزانہ بھٹی(اقلیت) حیدر آبادکنٹونمنٹ بورڈز پرشادمسیح(اقلیت)راحت نسیم(خواتین)نے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ نائن زیرہ سے متصل خورشید بیگم سیکڑیٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ، ارکان رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ ، عظیم فاروقی ملاقات کی ۔
Read More    Posted on: 29 May 2015
کراچی میں پانی کے مصنوعی بحران کے خلاف ایم کیوا یم کی جانب سے عوامی احتجا ج کاسلسلہ تاحال جاری ہے، مورخہ 29مئی2015 ء بروزجمعہ شام 06بجے لیاقت آباد 10نمبر پر ایک بڑا عوامی احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا،
کراچی میں جاری پانی کے مصنوعی بحران کے خلاف ایم کیوا یم کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں عوامی احتجا ج کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔شہر بھر میں پانی کی شدیدقلت کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں بزرگ ، خواتین ،بچے ، بچیاں ، نوجوان بڑی تعدادمیں شرکت کرکے اپنا احتجاج ریکارڈکروارہے ہیں۔
Read More    Posted on: 28 May 2015
کوئی بھی پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی ایگزیکٹ کے گھناؤنے کاموں سے کیونکر ناواقف رہی؟ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ پاکستان میں مبینہ طورپر جعلی ڈگریاں فروخت کرنے والا ادارہ ’’ایگزیکٹ ‘‘ مغلیہ سلطنت کی طرزپر فقیدالمثال اندازمیں تعمیرکی گئی اپنی عالیشان عمارت کو پوری آب وتاب اورشان وشوکت کے ساتھ بلاٹکٹ ہرخاص وعام کو دیکھنے کیلئے پیش کررہاہے۔
English
Read More    Posted on: 28 May 2015
کے- 4 منصوبہ آج سے 7سال پہلے شروع ہوجانا چاہئے تھا ، حیدر عباس رضوی دریائے سندھ کے پانی پر آبادی کے تناسب سے حق ملکیت تسلیم کیا جائے ، حیدر عباس رضوی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید حیدر عباس رضوی نے کہا کہ کراچی میں جاری پانی کے مصنوعی بحران کیخلاف ایم کیو ایم کی عوامی ریلی کی آواز حکمران سن لیں اب یہ سلسلہ نہیں چلے گا کراچی کی عوام کا حق دینا ہوگا۔
English
Read More    Posted on: 28 May 2015
سوگوارکارکنان سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے متحدہ سوشل فورم کے انچارج لوگ خان چنہ کے بھائی غلام محمد چنہ محبان پاکستان کے رکن راشد علی خان کے بھائی کی اہلیہ نرگس بیگم ، کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Read More    Posted on: 28 May 2015
ایم کیو ایم کورنگی شعبہ خواتین یونٹ 74کی کارکن شمیم جہاں کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم کورنگی شعبہ خواتین یونٹ 74 کی کارکن شمیم جہاں کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہے۔
Read More    Posted on: 28 May 2015
حق پرست رکن قومی اسمبلی ورکن رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ ڈاکٹر فاروق ستار دیگراراکین اسمبلی کے ہمراہ آج مورخہ28؍ مئی 2015ء بروزجمعرات، دوپہر3بجے’’ نیشنل پریس کلب اسلام آباد ‘‘ میں سال برائے 2015-16کے سلسلے میں مجوزہ شیڈو بجٹ پیش کریں گے۔
Read More    Posted on: 28 May 2015
ایم کیوا یم کے زیر اہتمام سانحہ پکا قلعہ حیدر آباد کے شہداء کی 25ویں برسی ملک بھرمیں منائی گئی
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام منگل کے روزسانحہ پکاقلعہ حیدرآباد کے شہداء کی 25ویں برسی ملک بھرمیں انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی۔اس سلسلے میں کراچی، حیدر آباد ، میر پور خاص ، سکھر ، نوابشاہ اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے گئے اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی ۔
تصاویر
وڈیو
English
Read More    Posted on: 27 May 2015
ایم کیوایم کے قائدتحریک الطاف حسین کی کتاب ’’ سفرزندگی ‘‘ کا اردو،سندھی اورانگریزی کے بعد مراٹھی زبان میں بھی ترجمہ شائع ہوگیا
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کے سیاسی فکروفلسفہ کی روشنی پاکستان کے ساتھ ساتھ برصغیر کے دیگر ممالک میں بھی پھیل رہی ہے اوران کے فکروفلسفہ پرمبنی تصانیف اردو،سندھی ، انگریزی اورعربی زبانوں میں شائع ہوچکی ہیں۔
Read More    Posted on: 27 May 2015
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کی بھنگوریہ گوٹھ میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بھنگوریہ گوٹھ کے علاقے میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں کی جانب سے پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
English
وڈیو
Read More    Posted on: 27 May 2015

Urdu News Archive