سوگوارکارکنان سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔28مئی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے متحدہ سوشل فورم کے انچارج لوگ خان چنہ کے بھائی غلام محمد چنہ محبان پاکستان کے رکن راشد علی خان کے بھائی کی اہلیہ نرگس بیگم ، کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاء کریں ۔(آمین )