کراچی میں پانی کے مصنوعی بحران کے خلاف ایم کیوا یم کی جانب سے عوامی احتجا ج کاسلسلہ تاحال جاری ہے، مورخہ 29مئی2015 ء بروزجمعہ شام 06بجے لیاقت آباد 10نمبر پر ایک بڑا عوامی احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا،
کراچی ۔۔۔28مئی2015ء
کراچی میں جاری پانی کے مصنوعی بحران کے خلاف ایم کیوا یم کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں عوامی احتجا ج کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔شہر بھر میں پانی کی شدیدقلت کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں بزرگ ، خواتین ،بچے ، بچیاں ، نوجوان بڑی تعدادمیں شرکت کرکے اپنا احتجاج ریکارڈکروارہے ہیں۔اس سلسلے میں مورخہ 29مئی2015ء بروزجمعہ شام 06بجے لیاقت آباد 10نمبرپرایم کیوایم کی جانب سے ایک بڑااحتجاجی کیا جائے گا۔ متعلقہ اداروں کی غفلت اور انتظامیہ کی نااہلی کے باعث پانی کی مصنوعی قلت کے خلاف ایم کیو ایم کے زیر اہتمام تواتر سے ہونیوالے احتجاجی مظاہرو ں کا سلسلہ 6جون تک جاری رہیے گا اس دوران کراچی کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ اندرون سندھ کے دیگر شہروں میں بھی پانی کے بحران کے خلاف ایم کیو ایم کی جانب سے عوامی احتجاج کئے جائیں گے۔