Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
جناب الطاف حسین کی تقاریر اور تصاویر پر پابندی کے خلاف لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے،ڈاکٹر محمد فاروق ستار

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے لاہور پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے قائد تحریک جنا ب الطاف حسین کے بیانات ،تقاریر، ریکارڈ پروگرام حتی کہ ان کی تصاویر کے نشر و اشاعت پرلگائی جانے والی پابندی کے خلاف ایم کیو ایم نے لاہور ہائی کورٹ کے اس بینچ سے رجوع کیا ہے اور ان سے اس درخواست کی ہے کہ وہ اس فیصلے پر نظر ثانی کریں۔
Read More    Posted on: 18 Sep 2015
پشاور ائیر بیس حملے میں شہید ہونیوالے فوجی افسران ،جوانوں اور نمازیوں کی نماز جنازہ میں ایم کیو ایم کے وفد کی شرکت
متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے پشاور ائیر بیس حملے میں شہید ہونیوالے فوجی افسران ، جوانوں اور نمازیوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ وفد میں ایم کیوا یم پشاور ڈسٹرکٹ کے ارکان محمد اعجاز اور حبیب الرحمن نے شا مل تھے جنہوں نے سانحہ میں شہید ہونیوالے افراد کے لواحقین سے ملاقات کی اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا ۔
Read More    Posted on: 18 Sep 2015
کراچی آپریشن کی حمایت کرنے پر ایم کیو ایم کے منتخب نمائندوں اور کارکنان کو دہشت گرد نشانہ بنا رہے ہیں ،خواجہ اظہار الحسن
کراچی آپریشن میں پولیس ،رینجر ز اور سیکورٹی اداروں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد کراچی آپریشن کی حمایت کرنے پر ایم کیو ایم کے منتخب نمائندوں اور کارکنان کو نشانہ بنا رہے ہیں اور دہشت گردوں کو ملک کے استحکام کیلئے ایم کیو ایم کا کردار کھٹک رہاہے،مستعفی ایم پی اے سیف الدین خالد کی گاڑی پر دن دھاڑے مسلح دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے ۔ان خیالات کا اظہارمتحدہ قومی موومنٹ کے مستعفی رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے جمعہ کی شام خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
Read More    Posted on: 18 Sep 2015
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ، آئندہ بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کا بھر پور جائزہ لیا گیا
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا ایک اجلاس آج ہوا جس میں آئندہ بلدیاتی الیکشن کیلئے ایم کیوایم کی جانب سے بھر پور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ایم کیوایم الیکشن سیل کی کارکردگی کو سراہایا گیا اور اسے مزید فعال کرنے کیلئے مختلف تجاوز پر غور کیا گیا ۔ 
Read More    Posted on: 18 Sep 2015
ایم کیوایم خیبرپختونخوا اورپنجاب کے صدراورذمہ داران بڈھ بیر میں دہشت گردوں کے حملے میں شہیدہونےوالے پاک فوج اور فضائیہ کے شہیدافسروں اورجوانوں اوردیگرشہداکے جنازے میں شرکت کریں گے
ایم کیوایم خیبرپختونخوا اورپنجاب کے صدراورذمہ داران آج پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں دہشت گردوں کے حملے میں شہیدہونے والے پاک فوج اور فضائیہ کے شہیدافسروں اورجوانوں اوردیگرشہداکے جنازے میں شرکت کریں گے اورقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے شہداء کے گھروں پرجاکر لواحقین سے تعزیت کریں گے۔ 
Read More    Posted on: 18 Sep 2015
اے پی ایم ایس او کی پرائیوٹ اسکول مالکان کی جانب سے فیسوں میں حالیہ اضافے کی پر زور مذمت

آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مرکزی کابینہ نے پرائیوٹ اسکول مالکان کی جانب سے فیسوں میں بیش بہااضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طالبعلم ہر معاشرے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہے مگر اسکول مالکان کی جانب سے اس قسم کے اقدامات تعلیم دشمنی کے مترادف ہے۔مرکز کابینہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اے پی ایم ایس او نے اپنے آغاز سے ہی پاکستان میں رائج دوہرا طبقاتی تعلیمی نظام کے خلاف آواز بلند کی ہے
Read More    Posted on: 18 Sep 2015
ایم کیوایم کے مستعفی رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالدپر نارتھ کراچی میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ


متحدہ قومی موومنٹ کے اورنگی ٹاؤن سے منتخب ہونے والے ( مستعفی ) رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد نارتھ کراچی میں دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سیف الدین خالد جمعہ کی پہر تقریباًپونے تین بجے نارتھ کراچی میں واقع اپنے گھرسے اپنے حلقہ انتخاب اورنگی ٹاؤن جانے کیلئے گھرسے نکلے ۔
Read More    Posted on: 18 Sep 2015
پشاور میں بڑھ بیر ائیربیس پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملہ پرالطاف حسین کا اظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پشاور میں بڑھ بیر ائیربیس پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ بزدل حملہ آوروں نے نہ صرف ائیربیس پرحملہ کیا بلکہ ائیربیس میں قائم مسجد میں گھس کر فجر کی نماز ادا کرنے والے متعدد نہتے نمازیوں کو بھی گولیوں سے بھون ڈالا جوکہ انتہائی سفاکانہ عمل ہے
Read More    Posted on: 18 Sep 2015
میجر جنرل بلال اکبر6ماہ کی بچی کے واسطے ایم کیو ایم کے کارکن فہد عزیز کو رہا کردیں، الطاف حسین کی اپیل
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اپنی 62ویں سالگرہ کے اجتماع سے خطاب کر تے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے اپیل کی کہ وہ گزشتہ دنوں رینجرز کی جانب سے گرفتاری کے بعد لاپتہ کئے گئے ایم کیوا یم کے کارکن اور 6ماہ کی معصوم بچی کے باپ کوخدا رسول ﷺ کے اور اسکی چھوٹی بچی کے واسطے رہا کردیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ رینجرزوالے خدا کے غضب سے ڈریں اور اس معصوم بچی پر رحم کھائیں۔
Read More    Posted on: 17 Sep 2015
ہم، فوج یا رینجرز کے دشمن نہیں ہیں، ہم کسی سے لڑنا نہیں چاہتے۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم ، فوج یا رینجرز کے دشمن نہیں ہیں، ہم کسی سے لڑنا نہیں چاہتے ۔ خداکیلئے ہم سے دشمنی ختم کردو، اگر کوئی ناراضگی ہے توہمیں بتاؤ، تم ہمارے لئے غیرنہیں ہوبلکہ ہمارے اپنے ہو، اگر ہم نے کوئی غلطی کی ہے تو ہمیں تم سے معافی مانگنے میں کوئی شرم محسوس نہیں ہوگی ۔ میں نے ہر موقع پر فوج اور رینجرز کی حمایت کی ، فوج کے آپریشن ضرب عضب کی حمایت میں ایک ملین کی ریلی نکالی ، خود کھڑے ہوکرفوج اور رینجرز کو سیلوٹ کیا اور لاکھوں افرادسے بھی سیلوٹ کروایا، اس جماعت اوراس کے رہنما پر پابندی لگانا، اس کی زبان پر تالے ڈالنا کیا درست اور جائز ہے؟ انہوں نے ان خیالات اظہار آج اپنی 62ویں سالگرہ کے موقع پر جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقدہ ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کایہ خطاب کراچی سمیت پاکستان کے 39شہروں میں بیک وقت سناگیا۔ اجتماع میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بزرگوں، خواتین اور بچوں کی بھی بہت بڑی تعداد موجودتھی۔ اجتماع میں تمام قومیتوں، تمام مسالک اورمذاہب کے ماننے والے شریک تھے۔ اجتماع سے اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ
تصاویر
English Viewers
Read More    Posted on: 17 Sep 2015

Urdu News Archive