Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے مستعفی رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالدپر نارتھ کراچی میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ


ایم کیوایم کے مستعفی رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالدپر نارتھ کراچی میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ
 Posted on: 9/18/2015
ایم کیوایم کے مستعفی رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالدپر نارتھ کراچی میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ
سیف الدین خالد نارتھ کراچی میں واقع اپنے گھرسے اپنے حلقہ انتخاب اورنگی ٹاؤن جانے کیلئے گھرسے نکلے 
ان کی گاڑی جونہی نارتھ کراچی سیکٹر الیون ۔اے اورالیون بی کی ڈبل روڈپرپہنچی تووہاں پہلے سے گھات لگائے ہوئے تین مسلح افرادنے ان کی گاڑی پر فائرنگ شر وع کردی
سیف الدین خالد کے پولیس گن مین نے بھی جواب میں فائرنگ کی جس سے گھبراکرحملہ آورفرارہوگئے
حملہ آوروں کی تعداد تین تھی اوروہ جائے واردات کے نزدیک واقع بھوسے کے ایک گودام کے پاس گھات لگائے کھڑے تھے
حملہ آوروں کی عمریں 25سے 30سال کے درمیان تھیں اورانہوں نے پینٹ شرٹ پہن رکھی تھیں
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اورمستعفی ارکان اسمبلی نے فون کرکے سیف الدین خالد کی خیریت دریافت کی 
رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینرندیم نصرت اوراراکین رابطہ کمیٹی لندن نے بھی فون کرکے سیف الدین خالد کی خیریت دریافت کی 
سیف الدین خالد پرمسلح دہشت گردوں پرفائرنگ کھلی دہشت گردی ہے ۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
کراچی ۔۔۔ 18 ستمبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے اورنگی ٹاؤن سے منتخب ہونے والے ( مستعفی ) رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد نارتھ کراچی میں دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سیف الدین خالد جمعہ کی پہر تقریباًپونے تین بجے نارتھ کراچی میں واقع اپنے گھرسے اپنے حلقہ انتخاب اورنگی ٹاؤن جانے کیلئے گھرسے نکلے ۔ ان کی گاڑی جونہی نارتھ کراچی سیکٹر الیون ۔اے اورالیون بی کی ڈبل روڈپرپہنچی تووہاں پہلے سے گھات لگائے ہوئے تین مسلح افرادنے ان کی گاڑی کوروکنے کی کوشش کی اوران میں سے ایک نے سیف الدین خالد کی گاڑی پر فائرنگ شر وع کردی۔ اس پرسیف الدین خالد کے پولیس گن مین نے بھی جواب میں فائرنگ کی جس سے گھبراکرحملہ آورفرارہوگئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد تین تھی اوروہ جائے واردات کے نزدیک واقع بھوسے کے ایک گودام کے پاس گھات لگائے کھڑے تھے۔ حملہ آوروں کی عمریں 25سے 30سال کے درمیان تھیں اورانہوں نے پینٹ شرٹ پہن رکھی تھیں۔ عینی شاہدین کے مطابق سیف الدین خالد نے پرفائرنگ کرنے والے حملہ آوروں نے فائرنگ کیلئے پستول استعمال کی ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اورمستعفی ارکان اسمبلی نے فون کرکے سیف الدین خالد کی خیریت دریافت کی ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینرندیم نصرت اوراراکین رابطہ کمیٹی لندن نے بھی فون کرکے سیف الدین خالد کی خیریت دریافت کی اور ان کے محفوظ رہنے پر اللہ کاشکر ادا کیا۔ دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے سیف الدین خالد پرمسلح دہشت گردوں کے حملے کی شدیدمذمت کی ہے اوراس واقعہ کوکھلی دہشت گردی قرار دیا ہے ۔ 

10/1/2024 8:24:08 AM