میجر جنرل بلال اکبر6ماہ کی بچی کے واسطے ایم کیو ایم کے کارکن فہد عزیز کو رہا کردیں، الطاف حسین کی اپیل
لندن۔۔۔17ستمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اپنی 62ویں سالگرہ کے اجتماع سے خطاب کر تے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے اپیل کی کہ وہ گزشتہ دنوں رینجرز کی جانب سے گرفتاری کے بعد لاپتہ کئے گئے ایم کیوا یم کے کارکن اور 6ماہ کی معصوم بچی کے باپ کوخدا رسول ﷺ کے اور اسکی چھوٹی بچی کے واسطے رہا کردیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ رینجرز والے خدا کے غضب سے ڈریں اور اس معصوم بچی پر رحم کھائیں۔