Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی آپریشن کی حمایت کرنے پر ایم کیو ایم کے منتخب نمائندوں اور کارکنان کو دہشت گرد نشانہ بنا رہے ہیں ،خواجہ اظہار الحسن


کراچی آپریشن کی حمایت کرنے پر ایم کیو ایم کے منتخب نمائندوں اور کارکنان کو دہشت گرد نشانہ بنا رہے ہیں ،خواجہ اظہار الحسن
 Posted on: 9/18/2015
کراچی آپریشن کی حمایت کرنے پر ایم کیو ایم کے منتخب نمائندوں اور کارکنان کو دہشت گرد نشانہ بنا رہے ہیں ،خواجہ اظہار الحسن
مستعفی ایم پی اے سیف الدین خالد کی گاڑی پر دن دھاڑے فائر نگ کا واقعہ افسوسناک ہے 
پشاور میں ائیر بیس اور منتخب رکن سندھ اسمبلی پر قاتلانہ حملہ دونوں پاکستان پر حملے کے مترادف ہیں
وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ سندھ ایم کیو ایم کے منتخب نمائندوں کو سیکورٹی فراہم کریں ،خواجہ اظہار الحسن
ایم کیو ایم کے مستعفی ارکان سندھ اسمبلی کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ پر پریس کانفرنس 
کراچی۔۔۔18ستمبر2015ء
کراچی آپریشن میں پولیس ،رینجر ز اور سیکورٹی اداروں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد کراچی آپریشن کی حمایت کرنے پر ایم کیو ایم کے منتخب نمائندوں اور کارکنان کو نشانہ بنا رہے ہیں اور دہشت گردوں کو ملک کے استحکام کیلئے ایم کیو ایم کا کردار کھٹک رہاہے،مستعفی ایم پی اے سیف الدین خالد کی گاڑی پر دن دھاڑے مسلح دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے ۔ان خیالات کا اظہارمتحدہ قومی موومنٹ کے مستعفی رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے جمعہ کی شام خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اقبال مقدم ،زاہد منصوری ، مستعفی ارکان اسمبلی سیف الدین خالد ، عظیم فاروقی،جمال احمد اور حاجی انور انکے ہمراہ تھے، خواجہ اظہار الحسن نے کہاکہ اس سے قبل بھی دہشت گردوں نے ایم کیوا یم کے منتخب نمائندوں منظر امام،رضا حیدر ،ساجد قریشی اور انکے جواں سال بیٹے کو دن دھاڑے شہید کیا گیا جبکہ حق پرست رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کو گزشتہ مہینے دہشت گردوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس میں وہ شدید زخمی ہوئے تھے جو قابل تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک جانب کراچی آپریشن میں ایم کیوا یم کو متنازعہ بنایا جارہاہے جبکہ دوسری جانب دہشت گردہمارے کارکنان اور رہنماؤں کو کھلے عام نشانہ بنا رہے ہیں لیکن صوبائی اور وفاقی حکومت کیلئے ہمارے رہنماؤں کی زندگیوں کی اہمیت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ رشید گوڈیل پر حملہ کرنے والوں کو بھی تاحال گرفتار نہیں کیا گیا ہے جبکہ سیف الدین خالد پر حملے کے بعد بھی سندھ حکومت کے کسی رکن نے سیف الدین خالد یا ایم کیو ایم کے کسی رہنما سے رابطہ نہیں کیاا ور نہ ہی ہمارے منتخب نمائندوں کو سندھ حکومت کی جانب سے سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے۔خواجہ اظہار الحسن نے کہاکہ آج پشاور بدھ بھیڑ میں ائیر بیس پر حملہ اور منتخب رکن سندھ اسمبلی پر قاتلانہ حملہ دونوں پاکستان پر حملے کے مترادف ہیں اور بلدیاتی انتخابات سے قبل ایم کیو ایم کے نمائندوں پر حملے لمحہ فکریہ ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ ایم کیو ایم کے منتخب نمائندوں کو سیکورٹی فراہم کریں ، سیف الدین خالد اور رشید گوڈیل سمیت کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرواکر انکے خلاف قانونی کارروائی کریں ۔اس موقع پر سیف الدین خالد نے میڈیا نمائندگان کو افسوسناک واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

10/1/2024 10:20:26 AM