اے پی ایم ایس او کی پرائیوٹ اسکول مالکان کی جانب سے فیسوں میں حالیہ اضافے کی پر زور مذمت
اسکول مالکان کی جانب سے اس قسم کے اقدامات تعلیم دشمنی کے مترادف ہے
متعلقہ حکام سے پرائیوٹ اسکولوں فیسوں میں حالیہ اضافے کو واپس کروانے کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔18ستمبر2015ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مرکزی کابینہ نے پرائیوٹ اسکول مالکان کی جانب سے فیسوں میں بیش بہااضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طالبعلم ہر معاشرے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہے مگر اسکول مالکان کی جانب سے اس قسم کے اقدامات تعلیم دشمنی کے مترادف ہے۔مرکز کابینہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اے پی ایم ایس او نے اپنے آغاز سے ہی پاکستان میں رائج دوہرا طبقاتی تعلیمی نظام کے خلاف آواز بلند کی ہے اے پی ایم ایس او نے ہمیشہ تعلیم سب کے لئے کا نعرہ لگایا ۔اس موقع پر اے پی ایم ایس او کی مرکزی کابینہ نے وزیر اعظم پاکستان ، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی، وزیر تعلیم اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ پرائیوٹ اسکول مالکان کی جانب سے فیسوں میں حالیہ اضافے کو واپس کروایاجائے اور مستقبل میں اس قسم کے اقدامات کی روک تھام کے لئے موثر قانون سازی کی جائے۔