ایم کیوایم سانگھڑ زون کے کارکن طالب حسین آرائیں ایڈووکیٹ کے انتقال پر الطاف حسین کااظہارافسوس
لندن۔۔۔یکم ، دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم سانگھڑ زون یونٹ 2/Bسانگھڑ کے کارکن طالب حسین آرائیں ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے ۔(آمین)