ایم کیوایم کے کارکنان سے رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔30، نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم میر پور خاص زون سیکٹر Bکے جوائنٹ سیکٹر انچارج عبد الرب کی والدہ محترمہ کلثوم بیگم ، ایم کیوایم نیو کراچی سیکٹر یونٹ 135/Aکے کارکن سمیع الدین کے بھائی ظہیر الدین،ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 81کی کارکن محترمہ شبانہ عثمان کے شوہر محمد عثمان ،ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 162کی کارکن محترمہ رخسانہ بی بی کے صاحبزادے نذیر احمد ، لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 157کی کارکن محترمہ سائرہ کے صاحبزادے رضوان خان ، ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی ابراہیم حیدری سیکٹر یونٹ علی اکبر شاہ گوٹھ کے کارکن کلام کی والدہ محترمہ رمبا خاتون اورایم کیوایم سانگھڑ زون سیکٹر شہداد پور یوسی Iکے کارکن محمد نوید کے والد لیا قت علی عباسی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)