Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
رینجرز کے ایم کیوایم کے سیکٹر آفسوں ، انتخابی دفاتر پر چھاپے اور انتخابی سرگرمیوں میں مصروف کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف عظیم الشان احتجاجی ؍ریلی کی جھلکیاں
ایم کیوایم کے زیراہتمام رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے سیکٹر آفسوں ، انتخابی دفاتر پر چھاپے اور انتخابی سرگرمیوں میں مصروف عمل ذمہ داران و کارکنان اور ایم کیو ایم کے نامزد امیدواران کی غیر قانونی گرفتاریوں اور ایم کیو ایم کی بلدیاتی انتخابی مہم روکنے کے خلاف مؤرخہ 26، نومبر 2015ء بروز جمعرات کے روز دوپہر 2 بجے لیاقت آباد نمبر 10 تا رینجرز ہیڈ کوارٹر تک عظیم الشان احتجاجی ریلی شروع ہوئی۔

Read More    Posted on: 26 Nov 2015
ممتاز اور جید عالم دین مولانا تنویر الحق تھانوی کی علالت پر جناب الطاف حسین کا اظہار تشویش

متحدہ قومی موومٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ممتاز اور جید عالم دین مولانا تنویر الحق تھانوی کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔ 
Read More    Posted on: 26 Nov 2015
ہمارے کارکنا ن کی گرفتاریاں کرنا ہی مقصود ہے تو ہم 5دسمبر کے بعد رضاکارانہ طور پر گرفتاریاں دیدیں گے، ڈاکٹر فاروق ستار
قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ الیکشن مہم میں مصروف ایم کیوایم کے 100گرفتار کارکنان کو فی الفور رہا کیاجائے ، ہمیں بلدیاتی الیکشن لڑنے کا حق دیاجائے ، ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم کیاجائے اگر ہمارے کارکنا ن کی گرفتاریاں کرنا ہی مقصد ہے تو ہم 5دسمبر کے بلدیاتی انتخابات کے بعد رضاکارانہ طور پر گرفتاریاں دیدیں گے ۔ 
تصاویر
Read More    Posted on: 26 Nov 2015
تمام تر مظالم کے باوجود ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے اعلان کیاہے کہ پولیس ورینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کے یونٹ وسیکٹردفاتراورانتخابی دفاترپر چھاپوں ، گرفتاریوں اورتمام ترمظالم کے باوجود ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات کابائیکاٹ نہیں کرے گی ۔ انہوں نے اس بات کااعلان بدھ کی شب جنا ح گراؤنڈ عزیزآبادمیں کارکنوں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ہزاروں نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین کارکنوں نے شرکت کی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ
تصاویر
Read More    Posted on: 25 Nov 2015
پرامن احتجاجی مظاہرہ کل بروزجمعرات دوپہر 2 بجے رینجرز ہیڈکوارٹر کے سامنے کیاجائے گا
متحدہ قومی موومنٹ نے ایم کیوایم کے انتخابی دفاترپر چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف کل رینجرز ہیڈکوارٹرکے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔احتجاجی مظاہرے کافیصلہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے مشترکہ اجلاس ہنگامی میں اجلاس میں کیاگیا۔ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔  اجلاس میں کراچی مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے دفاتر پر رینجرز کے مسلسل غیرقانونی چھاپوں،
Read More    Posted on: 25 Nov 2015
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا مشترکہ ہنگامی اجلاس فوری طورپر طلب کرلیاگیا
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے اراکین کا مشترکہ ہنگامی اجلاس فوری طور پر طلب کرلیاگیا ہے ۔ اجلاس میں کراچی میں ایم کیوایم کے انتخابی دفاتر پر رینجرز کے اندھادھند چھاپوں ، رینجرزاور سادہ لباس میں سرکاری اہلکاروں کے ہاتھوں بلدیاتی انتخابات میں نامزد حق پرست امیدواروں سمیت ایم کیوایم کے درجنوں
Read More    Posted on: 25 Nov 2015
ہمیں دیوار سے لگانے کی سازش کی جارہی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار کی کورنگی سیکٹرآفس میں میڈیا کے نمائندے گان سے گفتگو
ایم کیو ایم کے سینئر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ ہمیں دیوار سے لگانے کی سازش کی جارہی ہے ،پولیس اور خصوصاً رینجر ز شہر میں ایم کیو ایم کے کارکنان کو گرفتار کررہی ہیں، گزشتہ 10روز سے جب سے الیکشن مہم کا سلسلہ شروع ہوا ہے چھاپے اور گرفتاریاں روز بروز بڑھتی جارہی ہے جبکہ پورے پاکستان میں جہاں بھی بلدیاتی انتخاب ہوئیں وہاں کسی سیاسی پارٹی کو سیاسی کام کرنے سے نہیں روکا گیا اور جب کراچی کی باری آئی تو ایم کیوا یم کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے سیکٹر آفسز پر چھاپے اور کارکنان کو گرفتار کرکے ہمارے ووٹرز 
تصاویر
Read More    Posted on: 25 Nov 2015
رؤف صدیقی نے عاصم حسین کی جے آئی ٹی رپورٹ میں دیے گئے بیان کو یکسر مسترد کر دیا
رؤف صدیقی نے عاصم حسین کی جے آئی ٹی رپورٹ میں دیے گئے بیان کو یکسر مسترد کر دیا۔ عاصم حسین کی جے آئی ٹی رپورٹ میں دہشت گردوں کے علاج معالجے کیلئے ان کا نام استعمال کئے جانے سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے رؤف صدیقی نے کہا کہ میں اس جھوٹے، بے بنیاد اور بے ہودہ الزام کی سختی 
Read More    Posted on: 25 Nov 2015
ایم کیوایم نے بلدیاتی الیکشن 2015ء کیلئے تیار کئے گئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بلدیاتی منشور کا اجراء کردیا 2013ء کا بلدیاتی نظام نوکر شاہی کی زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
متحدہ قومی موومنٹ نے بلدیاتی الیکشن 2015ء کیلئے تیار کئے گئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بلدیاتی منشور کا اجراء کردیاہے ۔بلدیاتی انتخابی منشور میں پانی و نکاسی آب ، صحت و صفائی کے نظام کو بہتر بنانا ترجیحات میں ہے جبکہ کے فور ، سرکلر ریلوے ، مانس ٹرانزٹ منصوبے ، صحت عامہ ، تعلیم ، کھیل کی اکیڈمیوں کے قیام ، روزگار کی فراہمی ،کاٹیج نڈسٹری کے شعبوں کو بھی منشور میں کلیدی اہمیت دی گئی ہے ۔بلدیاتی انتخابات کے منشور کا اجراء بدھ کی شام خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کی رکن محترمہ ذرین مجید ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر ، رکن حیدر عباس رضوی اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید سردار احمد کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا۔
Read More    Posted on: 25 Nov 2015
5دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں عوامی سیلاب نئے صوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کردیگا اور اس میں حائل سازشوں کو بہالے جائے گا، قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار
قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ سمیت ملک بھر میں نئے صوبوں کا قیام ملک بھر کے حقوق سے محروم عوام کی آواز ہے اور نئے صوبوں کے قیام کے معاملے کو عصبیت کی بھینٹ چڑھا کر عوام کے احساس محرومی کی شدت میں اضافہ نہ کیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ 5دسمبر کو کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں عوامی سیلاب نئے صوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کردیگا اور اس میں حائل سازشی عناصر کی سازشوں کو بہا لے جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بلدیاتی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں کلفٹن
تصاویر
Read More    Posted on: 25 Nov 2015

Urdu News Archive