Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

یونیورسٹی حیدرآبادکے شہریوں کادیرینہ مطالبہ ہے جو پوراہونے جارہا ہے ۔الطاف حسین


یونیورسٹی حیدرآبادکے شہریوں کادیرینہ مطالبہ ہے جو پوراہونے جارہا ہے ۔الطاف حسین
 Posted on: 1/26/2015
یونیورسٹی حیدرآبادکے شہریوں کادیرینہ مطالبہ ہے جو پوراہونے جارہا ہے ۔الطاف حسین
حیدرآبادمیں قیام پاکستان کے بعدسے اب تک کوئی یونیورسٹی نہیں ہے
حیدرآبادیونیورسٹی کے مطالبہ کوہمیشہ تعصب کی بھینٹ چڑھا دیا گیااور اسے حکومت پر بوجھ قراردیاگیا
ہزاروں لوگ حیدرآبادمیں یونیورسٹی میں قیام کی خواہش لئے دنیاسے چلے گئے ،ان کی قربانیاں آج رنگ لارہی ہیں
حیدرآباد یونیورسٹی کاسنگ بنیاد جمعہ کو رکھا جائیگا ،حیدرآبادکے عوام کومبارکبادپیش کرتاہوں۔الطاف حسین
حیدرآباد زونل کمیٹی ،سیکٹرانچارجز،جوائنٹ انچارجزاورنائن زیروپررابطہ کمیٹی اورمختلف شعبہ جات کے ارکان سے گفتگو
قائدتحریک الطاف حسین کایونیورسٹی کاسنگ بنیادرکھے جانے کی خوشی میں شہرکوسجانے اوراستقبالیہ کیلئے 15لاکھ روپے دینے کااعلان
تنظیمی شعبہ جات کے ارکان نے بھی شہرکی سجاوٹ اوراستقبالیہ کیلئے اپنی اپنی بساط کے مطابق عطیات جمع کرائے
تاجر، صنعتکار اورمخیرحضرات بھی حسب توفیق عطیات دیں۔ الطاف حسین کی اپیل
لندن۔۔۔ 26 جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ حیدرآبادیونیورسٹی حیدرآبادکے شہریوں کادیرینہ مطالبہ ہے جونجی شعبہ کی جانب سے پوراہونے جارہاہے اورجمعہ کواس کاسنگ بنیاد رکھاجارہاہے، حیدرآبادکے عوام کواس کی بہت بہت مبارکبادہو۔ انہوں نے یہ بات آج حیدرآبادمیں زونل کمیٹی ،سیکٹرانچارجزاورجوائنٹ انچارجزاورایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپررابطہ کمیٹی اورمختلف شعبہ جات کے ارکان سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ حیدرآبادمیں قیام پاکستان کے بعدسے اب تک کوئی یونیورسٹی نہیں ہے،اندرون سندھ تعلیمی اداروں میں پڑھنے کیلئے جانے والے طلبہ کومتعصب عناصر کی جانب سے تشددکانشانہ بنایاجاتاجس کی وجہ سے حیدرآبادکے شہریوں طلبہ وطالبات کایہ دیرینہ مطالبہ تھاکہ شہرمیں یونیورسٹی قائم کی جائے۔ حیدرآبادکے عوام نے شہر میں یونیورسٹی کے قیام کیلئے آواز بلند کی، جدوجہدکی لیکن تعصب کی وجہ سے حیدرآبادیونیورسٹی کے مطالبہ کوکبھی تسلیم نہیں کیاگیا اوراس مطالبہ کوہمیشہ تعصب کی بھینٹ چڑھا دیا گیااوراسے یونیورسٹی کوحکومت پر بوجھ قراردیاگیا۔ حیدرآبادکے ہزاروں لوگ شہر میں یونیورسٹی میں قیام کی خواہش لئے اس دنیاسے چلے گئے۔ان کی قربانیاں آج رنگ لارہی ہیں ،آج اللہ کاکرم ہے کہ حیدرآباد کے شہریوں کی برسوں کی دیرینہ خواہش پوری ہورہی ہے اورنجی شعبہ کی جانب سے شہرمیں یونیورسٹی قائم ہورہی ہے جس کاسنگ بنیاد جمعہ کو رکھا جائے گا جس پر میں حیدرآبادکے کارکنوں، ماؤں بہنوں، بزر گوں اورعوام کومبارکبادپیش کرتا ہوں اوران سے کہتاہوں کہ وہ اس پرخوشیاں منائیں۔ انہوں نے یونیورسٹی کاسنگ بنیادرکھے جانے کی خوشی میں شہرکوسجانے اوراستقبالیہ کے سلسلے میں حیدرآبادزون کیلئے 15لاکھ روپے دینے کااعلان کیا۔ انہوں نے تنظیمی شعبہ جات کے ارکان سے بھی کہاکہ وہ شہرکی سجاوٹ اور استقبالیہ کیلئے اپنی اپنی بساط کے مطابق عطیات دیں جس پر ارکان رابطہ کمیٹی، تنظیمی شعبہ جات، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے بھی عطیات جمع کرائے ۔جناب الطاف حسین نے تاجروں، صنعتکاروں اورمخیرحضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں حسب توفیق عطیات دیں۔ 

9/30/2024 8:19:59 AM