Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال اور ریاستی تشدد سے ہر قیمت پر گریز کیا جائے۔ الطاف حسین


مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال اور ریاستی تشدد سے ہر قیمت پر گریز کیا جائے۔ الطاف حسین
 Posted on: 8/30/2014
مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال اور ریاستی تشدد سے ہر قیمت پر گریز کیا جائے۔ الطاف حسین
اگر طاقت کا استعمال بند نہ ہوا تو ایم کیوایم بھی ظلم وستم کے خلاف میدان عمل میں آجائے گی ظلم کے خلاف کراچی سے خیبر تک ایم کیوایم کی اپیل پر عوام سڑکوں پر ہوں گے
پولیس، رینجرز، ایف سی اورقانون نافذ کرنے والے ادارے حکومت کے ایسے احکامات پر ہرگزعمل نہ کریں جن سے شہریوں کا خون بہے
وزیراعظم نوازشریف امن واستحکام اور جمہوریت کی بقاء کی خاطر آئینی طریقہ استعمال کرتے ہوئے رضاکارانہ طور پر اپنا منصب چھوڑ دیں
وزیراعظم اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بلا کر ان ہاؤس تبدیلی لے آئیں اوراپنی جماعت میں سے کسی کو بھی وزیراعظم بنادیں تاکہ جمہوریت چلتی رہے
لندن۔۔۔30 اگست 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے حکومت سے امن،انسانی جانوں کے تحفظ اور پاکستان کے نام پر اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان عوامی تحریک اورتحریک انصاف کے مظاہرین کے خلاف طاقت کااستعمال نہ کیاجائے کیونکہ مظاہرین میں نوجوان اوربزرگ ہی نہیں بلکہ خواتین اورمعصوم بچے بچیاں بھی شامل ہیں لہٰذا ان کے خلاف طاقت کے استعمال اورریاستی تشددسے ہرقیمت پر گریز کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ میں وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے پاکستان کے نام پر بھیک مانگتاہوں کہ آپ ہنگامی طورپر طورپر عمران خان اورڈاکٹرطاہرالقادری کے ساتھ بیٹھ کربات چیت کریں ، ان کے جائزمطالبات کوفی الفورتسلیم کریں اور جائزمطالبات کومان کرعوام کے سامنے آکراس کااعلان کریں۔وزیراعظم کوشش کریں کہ مسئلہ پرامن طریقے سے ’’ قائل کرو یاقائل ہوجاؤ‘‘ کے تحت حل ہوجائے۔ صورتحال کاتقاضہ ہے کہ طاقت کااستعمال کرنے سے بہترہے کہ وزیراعظم نوازشریف امن واستحکام اورجمہوریت کی بقاء کی خاطرآئینی طریقہ استعمال کرتے ہوئے رضاکارانہ طورپر اپنامنصب چھوڑدیں اور اوراسمبلی کا ہنگامی اجلاس بلا کران ہاؤس تبدیلی لے آئیں اوراپنی جماعت میں سے کسی کوبھی وزیراعظم بنادیں تاکہ جمہوریت چلتی رہے۔ایسی صورت میں نوازشریف پارٹی کے لیڈرتورہیں گے ۔ میں بھی نہ صدربنانہ وزیراعظم لیکن پھربھی عوام مجھ سے محبت کرتے ہیں۔انہوں نے وزیراعظم نوازشریف سے مزیدکہاکہ آپ اس سے پہلے بھی وزیراعظم بن چکے ہیں، کوئی حرج نہیں ہے آپ دوبارہ حکومت میں آجایئے گا ۔اصل بات ملک اور قومی سلامتی کے اداروں کے دفاع کوتقدس کوبحال رکھناہے لہٰذا قومی سلامتی کے اداروں کی عزت کومجروح نہ کیاجائے، اگردفاعی اداروں کی عزت مجروح ہوئی تواس سے ملکی سلامتی اورعزت وقار کو نقصان پہنچے گا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں امن کیلئے اور شہریوں کی جانوں کے تحفظ اورپاکستان کے نام پرحکمرانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال سے ہرقیمت پرگریزکریں۔ انہوں نے متنبہ کیاکہ اگرطاقت کے استعمال کے نتیجے میں انسانی جانوں کانقصان ہواتو پھر ایسی صورت میں ایم کیوایم بھی اس ظلم وستم کے خلاف میدان عمل میں آجائے گی اورپھرکراچی سے خیبرتک ایم کیوایم کی اپیل پر عوام سڑکوں پر ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم امن پسندہیں اورچاہتے ہیں کہ جمہوریت بھی چلتی رہے۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ میں پولیس، رینجرز، ایف سی اورقانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ حکومت کے ایسے احکامات جن سے شہریوں کاخون بہے ،ہرگزعمل نہ کریں ۔ موجودہ ہنگامی صورتحال پر اظہارخیال کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے عمران خان اورڈاکٹرطاہرالقادری اوران کے رفقاء سے امن وآشتی اورپاکستان کے نام پرپرذوراپیل کی کہ وہ اپنااحتجاج پرامن رکھیں اوراس بات کویقینی بنائیں کہ ان کااحتجاج پرامن ہو اور وزیراعظم ہاؤس، ایوان صدر، پارلیمنٹ ہاؤس ، پرائم منسٹرسیکریٹریٹ کوکسی بھی قیمت پر نقصان نہ پہنچے ، یہ عمارتیں ریاست پاکستان کی علامتیں ہیں۔اسی طرح مظاہرین ڈپلومیٹک انکلیو میں بھی داخل نہ ہوں اورکسی بھی سفارتخانے کوکوئی نقصان نہ پہنچے، کسی بھی سفارتکارکو کوئی تکلیف نہ پہنچے ، یہ پاکستان کے مہمان ہیں اوران کاتحفظ ہماری ذمہ داری ہے ۔ 

4/23/2024 9:08:27 PM