Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوام کو ناانصافیوں اورظلم وبربریت کے خلاف ایک نہ ایک دن میدان عمل میں آنا ہوگا الطاف حسین


عوام کو ناانصافیوں اورظلم وبربریت کے  خلاف ایک نہ ایک دن میدان عمل میں آنا ہوگا الطاف حسین
 Posted on: 7/6/2024 1

عوام کو ناانصافیوں اورظلم وبربریت کے  خلاف ایک نہ ایک دن میدان عمل میں آنا ہوگا الطاف حسین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


6، جولائی2024
پاکستان کے 98فیصد غریب عوام زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم کردیئے گئے،غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کا شکار عوام فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔کراچی ، حیدرآباد سمیت سندھ کے شہری علاقوں اور پاکستان بھرکیعوام کو بجلی کی طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ ،گیس اور پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی عدم فراہمی سے لوگوں کی زندگی عذاب بن گئی ہے ۔ ملک کے 98 فیصد غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کو نہ بجلی فراہم کی جارہی ہے ، نہ گیس فراہم کی جارہی ہے اس کے باوجود غریب عوام کو ہزاروں روپے کے بجلی اور گیس کے بل دیے جارہے ہیں ۔
ملک کے غریب عوام دووقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں وہ پانی ،بجلی اورگیس کے بھاری بل کیسے ادا کریں ؟
ملک کے ملازمت پیشہ افراد سے انکم ٹیکس لیاجارہا ہے حتی کہ چھوٹے چھوٹے دکانداروں پر بھی ٹیکس لگایا جارہاہے لیکن بڑے بڑے جاگیرداروں اور وڈیروں کی زرعی آمدنی پر ٹیکس نہیں لگایاجاتا بلکہ انہیں ٹیکسوں پر چھوٹ دی جاتی ہے،سبسڈی دی جاتی ہے ۔ 
کراچی ،پاکستان کا معاشی حب ہے، اس شہر کے عوام سے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتے ہیں لیکن کراچی کے شہریوں کو بھاری بل ادا کرنیکیباوجود بجلی ،گیس اورپانی جیسی بنیادی سہولتوں سیمحروم کیاجارہا ہے،سندھ کے متعصب حکمرانوں نیکراچی کے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے،ایک طرف تووہ بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں دوسری طرف ان پر ناجائز ٹیکسوں کی بھرمار کی جارہی ہے ۔کراچی میں پانی کیحصول کیلئے بورنگ کرنے پر بھی ٹیکس لگادیاگیاہے ۔اگران ظالم حکمرانوں کا بس چلے تو وہ کراچی کے شہریوں کیسانس لینے پر بھی ٹیکس لگادیں۔
سندھ حکومت کے ظالم جاگیرداروں اوروڈیروں کے عوام دشمن اقدامات کی مدد فوجی جرنیل کررہے ہیں کیونکہ انہیں عوام پر ناجائز ٹیکس لگانے کا بھتہ ملتا ہے ۔ 
سندھ کیعوام کا بہت برا حال ہے جبکہ سندھ کاحکمراں طبقہ عیاشیاں کررہا ہے، سندھ کے حکمراں جاگیرداراور وڈیرے صوبیکیخزانے پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں اور سندھ کے وسائل کولوٹ رہے ہیں۔انہوں نے سندھ کے شہری علاقوں کے مہاجروں کے ساتھ ساتھ غریب سندھیوں تک کا جینا مشکل بنادیاہے ۔ سندھ میں بسنے والے مہاجروں اورغیرسندھیوں پرتو پہلے ہی سرکاری ملازمتوں کے دروازے مکمل طورپر بندکردیے گئے ہیں لیکن غریب سندھیوں تک کو سرکاری ملازمتیں فراہم نہیں کی جارہی ہیں،سرکاری ملازمتیں یاتو جاگیرداروں،وڈیروں، بیوروکریٹس کی اولادوں اوران کیرشتے داروں کودی جارہی ہیں یا لاکھوں روپے کیعوض فروخت کی جارہی ہیں،اب غریب سندھی ،سرکاری ملازمت کے حصول کیلئے رشوت کے لاکھوں روپے کہاں سے لائے ؟
سندھ میں امن وامان کی صورتحال مکمل طورپر تباہ ہے،کراچی میں بڑے پیمانے پر ڈکیتی اورلوٹ مار کی وارداتیں جاری ہیں ،مسلح ڈاکومکمل آزادی کیساتھ بیگناہ شہریوں کولوٹ رہیہیں،انہیں گولیاں مارکر قتل کررہے ہیں مگران کیخلاف کارروائی کیبجائیبیگناہ سیاسی کارکنوں کوگرفتارکرکیلاپتہ کیاجارہاہے ۔
دوسری طرف اندرون سندھ میں کچے کیعلاقوں میں ڈاکوں کیگینگ کھلے عام اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کررہے ہیں ،مغویوں کی وڈیوز جاری کررہے ہیں مگر ان ڈاکوں کی سرکوبی کیلئے نہ فوج ،رینجرز جاتی ہے اور نہ ہی پولیس ،کیونکہ تاوان کی رقم کا بڑا حصہ سندھ کے وزیروں، پیپلزپارٹی کے وڈیروں اورفوج اوررینجرزکیاعلی افسران کو جاتاہے۔
کراچی کیعوام پہلے ہی مرے ہوئے ہیں اور زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ، ان کی سننے والا کوئی نہیں،عوام کو ان مسلسل ناانصافیوں اورظلم وبربریت کے خلاف ایک نہ ایک دن میدان عمل میں آنا ہوگا اوراپنے حقوق کیحصول کیلئیاپنے گھروں سے نکلناہوگا ورنہ پھر غلامی اورذلت کی زندگی سے نہ ہم محفوظ رہیں گیاور نہ ہی ہماری نسلیں محفوظ رہ سکیں گی ۔ 
الطاف حسین
(5،جولائی2023 ،ٹک ٹاک پرفکری نشست سیخطاب)





12/21/2024 5:51:14 PM