Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خدارا طالبان کے خلاف آپریشن کی آڑ میں پختونوں کا خون مت بہائیں خدارا ظلم بند کیاجائے، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فوجی آپریشن بند کیاجائے الطاف حسین


  خدارا طالبان کے خلاف آپریشن کی آڑ میں پختونوں کا خون مت بہائیں خدارا ظلم بند کیاجائے، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فوجی آپریشن بند کیاجائے  الطاف حسین
 Posted on: 7/9/2024 1

 خدارا طالبان کے خلاف آپریشن کی آڑ میں پختونوں کا خون مت بہائیں خدارا ظلم بند کیاجائے، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فوجی آپریشن بند کیاجائے  الطاف حسین


لندن۔۔۔9، جولائی 2024ئ
پاکستان کے قیام کو77 برس ہوچکے ہیں ، پاکستان میں سیاسی ، معاشی ، تعلیمی ، صحت کی سہولیات کے فقدان کے باعث غریب عوام کاجینا مشکل تر سے مشکل ترین ہوتاجارہا ہے ۔آج پاکستان جس تباہی سے دوچار ہے اس کے اصل ذمہ دار کرپٹ جرنیل، جاگیردار ، وڈیرے ، جج ، سیاستدانوں اور ان کی آل اولاد یں ہیں ۔
کہاوت ہے کہ ''چور،چوری سے جائے ہیراپھیری سے نہ جائے'' ۔ پیپلزپارٹی کے بانی اور پاکستان کے پہلے سول مارشل لا  ایڈمنسٹریٹر ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں فوج نے بنگالیوںکے خلاف فوجی آپریشن کیاگیااوربھٹو نے اس فوجی آپریشن کاساتھ دیا۔جس کے نتیجے میں ملک دولخت ہوگیا۔ذوالفقارعلی بھٹو نے بلوچستان میں فوجی آپریشن مزید تیزکرایا۔ بھٹوکے دور میں ہی سندھ میں مہاجروں کے خلاف کوٹہ سسٹم نافذ کرکے صوبہ سندھ کو دیہی اور شہری سندھ میں تقسیم کیا گیاجوآج تک جاری ہے۔اسی طرح سندھ کے شہری علاقوں میں میاں نواز شریف کے ادوارِ حکومت میں جو فوجی آپریشن شروع کیے گئے وہ بے نظیر بھٹونے فوج کے ساتھ مل کر جاری رکھے ، یہ کرپٹ جاگیردار اورسیاستداں، سرکاری خزانے پر ڈاکہ ڈالتے رہے ،یہ خود بھی ملک کولوٹتے رہے اورفوجی جرنیلوں کو بھی ملک لوٹنے کی اجازت دیتے رہے ۔

یہ کھلی حقیقت ہے کہ آکسفورڈ میں تعلیم حاصل کرنے کے باوجود جاگیردار کابیٹا جاگیردارہی رہتا ہے اور اس کی ذہنیت جاگیردارانہ ہی رہتی ہے ۔ گزشتہ روز 8، جولائی 2024 کو پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور جاکرگورنرہاس میں پریس کانفرنس میں یہ کہاکہ KPK اور بلوچستان میں دہشت گردی کی ایک نئی لہر اٹھ رہی ہے اور اس کے خلاف کارروائی ہونا ضروری ہے ذوالفقارعلی بھٹوکے نواسے بلاول زرداری نے KPK میں پریس کانفرنس میں آپریشن عزم ِ استحکام کا نام تو نہیں لیا مگر بلاواسطہ طورپر پختون اوربلوچ ماں ، بہنوں ، بیٹیوں ، بزرگوں ، معصوم بچوں اورنوجوانوں کواس فوجی آپریشن کی آڑ میں ہلاک کروانے کا اعلان کیا ہے ۔
میں سمجھتاہوں کہ اگر صوبہ خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں یاکسی بھی جگہ کوئی نیاشروع کیاگیا اورمظلوم پختونوں اوربلوچوں پر ظلم ڈھایاگیا تو یہ کسی بھی طرح ملک کے مفاد میں نہیں ہو گا۔ 
فوج اور وزیراعظم میاں شہبازشریف نے  اعلان کیاہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن عزم ِ استحکام کریں گے لیکن دراصل یہ آپریشن، دہشت گردوں کے بجائے  فوجی آمریت کے خلاف اصولی مقف اختیارکرنے والی جمہوریت پسند جماعتوں کے خلاف کیاجائے گا۔ اب تک ملک میں آپریشن ضربِ عضب ، آپریشن ردالفساد سمیت جتنے بھی آپریشن ہوئے ان میں دعوی کیا گیا تھا کہ ہم نے سب ٹھیک کرلیا ہے لیکن حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی بلکہ ملک کے معصوم عوام ہی تباہ وبرباد ہوئے۔ اب پھر ایک نئے فوجی آپریشن کی بات کی جارہی ہے اورفوج کے جرنیل عوام کو کھلی کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ 
 میں ایک بارپھرکہتا ہوں کہ خدارا  طالبان کے خلاف آپریشن کی آڑ میں پختونوں کا خون مت بہائیں۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ طالبان ، فوجی جرنیلوں نے بنائے تھے اور آج انہی طالبان کا نام لیکر پختون عوام کو آگ اور خون میں نہلا نے کی باتیں کی جارہی ہیں لیکن مظلوم عوام ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔فوج کے مظالم کا شکارمظلوم پختون، بلوچ، سندھی، پنجابی، سرائیکی، گلگتی، بلتستانی، ہزاروال اور مہاجر سب مظلوم ایک ہیں،وہ اتحاد کامظاہرہ کریں گے۔ ہم بھی مظلوموں کے حق میں آواز اٹھاتے رہیں گے۔
خدارا  اب ظلم بند کیاجائے،صوبہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فوجی آپریشن بند کیاجائے ورنہ ہم مظلوم عوام متحد ہوکر جدوجہد کریں گے اور پاکستان کو بچائیں گے اور ہمارا نعرہ ہوگا کہ کرپٹ فوجی جرنیل، جج، سیاستداں، جاگیرداراور سرمایہ دار مردہ بادایماندار لوگوں کا پاکستان زندہ باد۔


12/21/2024 6:01:06 PM