عاشورہ کے مقدس دن کے احترام میں پر اپرٹیز کیس کے فیصلہ پر خوشی کی تمام تقریبات عاشورہ کے بعد رکھی جائیں۔ قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے پر اپرٹیز کیس میں ان کے حق میں فیصلہ آنے پر خوشی اورجشن کے تمام پروگرام عاشورہ کے مقدس دن کے احترام میں روک دیے ہیں اوررابطہ کمیٹی اورتمام تحریکی ساتھیوں کو ہدایت کی ہے کہ عاشورہ کے مقدس دن کے احترام میں آج اورکل کسی قسم کاکوئی خوشی کاپروگرام نہ کیا جائے ۔ اس حوالے سے خوشی کی تمام تقریبات عاشورہ کے بعد رکھی جائیں۔
٭٭٭٭٭