اے پی ایم ایس اوکے 46 ویں یوم تاسیس کے اجتماع میں شرکت پر پی ٹی آئی کے ان تمام عہدیداروں اورکارکنوں اور مختلف تنظیموں کے
عہدیداروں اورعمران خان کے چاہنے والوں سے اظہارتشکرالطاف حسین
میں پی ٹی آئی کے ان تمام عہدیداروں اورکارکنوں اورمختلف تنظیموں کے عہدیداروں اورعمران خان کے چاہنے والوں کا دل کی گہرائیوں سے اظہارتشکرکرتا ہوں کہ انہوں نے ہفتہ کولندن میں ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام منعقد ہونے والے اے پی ایم ایس اوکے 46 ویں یوم تاسیس کے اجتماع میں شرکت کی اورایم کیوایم سے یکجہتی کا اظہار کیا اوراس کے لئے وہ دوردرازکے علاقوں سے آئے ۔ اتحاد اور یکجہتی وقت کا تقاضہ ہے۔