Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

طاہرہ آصف ’’ شہید بیداری پنجاب ‘‘ ہیں ، ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،الطاف حسین


طاہرہ آصف ’’ شہید بیداری پنجاب ‘‘ ہیں ، ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،الطاف حسین
 Posted on: 6/20/2014
طاہرہ آصف ’’ شہید بیداری پنجاب ‘‘ ہیں ، ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،الطاف حسین
طاہرہ آصف شہید کانام رہتی دنیا تک یادرکھاجائے گا 
طاہرہ آصف شہیدہیں اورشہیدکبھی مرانہیں کرتے ۔جناب الطاف حسین 
قائدتحریک الطاف حسین کی لاہورمیں طاہرہ آصف شہید کے صاحبزادے ، رابطہ کمیٹی کے ارکان اورذمہ داران سے فون پر تعزیت
جن لوگوں نے طاہرہ آصف کوشہیدکیا،گولیاں چلائیں وہ اوران کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے
انشاء اللہ بہت جلد عبرتناک انجام سے دوچار ہوں گے۔الطاف حسین

لندن۔۔۔19جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف ’’ شہید بیداری پنجاب ‘‘ ہیں ، ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،ان کانام رہتی دنیا تک یادرکھاجائے گااور ایم کیوایم کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھاجائے گا ۔ انہوں نے یہ بات محترمہ طاہرہ آصف کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی شیخ زیداسپتال لاہورفون کرکے وہاں طاہرہ آصف شہید کے صاحبزادے ، رابطہ کمیٹی کے ارکان اورذمہ داران سے تعزیت کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطا ف حسین جو طاہرہ آصف کی شہادت پر خودبھی صدمے سے نڈھال تھے ،انہوں نے طاہرہ آصف شہید کے صاحبزادے شاہ ریز کودلاسہ دیا اوران سے کہاکہ وہ صبرکریں ، طاہرہ آصف شہیدہیں اورشہیدکبھی مرانہیں کرتے ۔جناب الطاف حسین نے وہاں موجود رابطہ کمیٹی کے ارکان، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورایم کیوایم پنجاب کے ذمہ داران سے بھی تعزیت کی۔ تمام افرادنے جناب الطاف حسین سے بھی طاہرہ آصف کی شہادت پرتعزیت کی۔اس موقع پرجناب الطاف حسین نے طاہرہ آصف شہیدکوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ طاہرہ شہید پنجاب میں سوئے ہوئے لوگوں کوجگانے کامشن لیکر چل رہی تھیں اورانہوں نے تحریک کیلئے خود کووقف کردیاتھا، وہ آخری سانس تک تحریک کے مشن کیلئے سرگرم رہیں، وہ تحریک کے کارکنوں کیلئے ایک شفیق بہن اورماں کی حیثیت رکھتی تھیں اورسب کاخیال رکھتی تھیں، وہ ایک بہادرخاتون تھیں،انہوں نے اپنی جان دیدی لیکن تحریک کونہیں چھوڑا۔ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جن لوگوں نے طاہرہ آصف کوشہیدکیا،گولیاں چلائیں وہ اوران کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے انشاء اللہ بہت جلد عبرتناک انجام سے دوچار ہوں گے۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ طاہرہ آصف شہید کے لہوکے صدقے پنجاب میں حق پرستی کا انقلاب برپاکردے، حق پرستی کے مشن کو پنجاب کے کونے کونے میں پھیلادے۔



4/26/2024 3:42:37 PM