Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب الطاف حسین کی رہائی نے کراچی سمیت ملک بھر میں جشن کا سماں باندھ دیا


 Posted on: 6/7/2014 1
جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب الطاف حسین کی رہائی نے کراچی سمیت ملک بھر میں جشن کا سماں باندھ دیا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں الطاف حسین کے چاہنے والوں کی ایک دوسرے کو مبارک دی ، میٹھائیاں تقسیم کیں اور والہانہ رقص کیا
وقت نے پھر ثابت کردیا الطا ف حسین کے ساتھ دنیا بھر کے محروم و مظلو م عوا م کی دعائیں ہیں
الطاف حسین 
کے نظریے کو مٹا یا نہیں جاسکتا، کارکنان وعوام کے تاثرات
کراچی ۔۔۔7جون2014ء
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب لندن میں ضمانت پر رہائی کے اعلان کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایم کیوا یم کے کارکنان ، حق پرست عوام اور دنیا بھر میں مقیم الطاف حسین کے چاہنے والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔کراچی میں نمائش چورنگی سمیت پاکستان اور ایم کیوایم کے مختلف انٹرنیشنل چیپٹرزمیں جشن کا سماں بندھ گیا۔ ایم کیوا یم کے کارکنان اور عوام نے مختلف طریقوں سے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارک باد دی، میٹھا ئیاں تقسیم کیں اور ایم کیو ایم کے ترانوں پر والہانہ رقص کیا ۔الطاف حسین کی رہائی کے اعلان کے بعد کراچی میں را ت گئے سڑکوں پر رش ہوگیا اور عوام بڑی تعداد میں نمائش چورنگی پر جمع ہونا شروع ہوگئے جس کے بعدقائد تحریک الطاف حسین نے پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5:33پر عوا م وکارکنان سے خطاب شروع کیا جو تقریباً پون گھنٹے جاری رہا ۔ جناب الطاف حسین کی رہائی کے متعلق کارکنا ن و عوام کا کہنا تھا کے الطاف حسین پاکستان کے محروم و مظلوم طبقے کے نمائندہ قائد ہیں اور وہ ملک سے فرسودہ سیاسی، جاگیرداری اور انتہا پسندی کے نظام کے خاتمے کی جدو جہد کر رہے ہیں،آج وقت نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا ہے کہ الطا ف حسین اور ایم کیو ایم کے ساتھ دنیا بھر کے محروم و مظلو م عوا م کی دعائیں ہیں اور دنیا کی کوئی باطل قوت جناب الطاف حسین کے نظریے کو مٹا نہیں سکتی نہ ہی انکے چاہنے والوں کو ان سے دور کر سکتی ۔

4/25/2024 10:32:06 AM