Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے نمائش چورنگی پر مرکزی دھرنا تیسرے روز بھی بدستور جاری رہا دھرنے کے شرکاء کوتیسرے روز رات 8بجے تک دھرنا دیئے ہوئے اب تک 53 گھنٹے گزر چکے ہیں


ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے نمائش چورنگی پر مرکزی دھرنا تیسرے روز بھی بدستور جاری رہا  دھرنے کے شرکاء کوتیسرے روز رات 8بجے تک دھرنا دیئے ہوئے اب تک 53 گھنٹے گزر چکے ہیں
 Posted on: 6/5/2014 1
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے نمائش چورنگی پر مرکزی دھرنا تیسرے روز بھی بدستور جاری رہا 
دھرنے کے شرکاء کوتیسرے روز رات 8بجے تک دھرنا دیئے ہوئے اب تک 53 گھنٹے گزر چکے ہیں
سورج اپنی پوری تمازت کے بعد غروب ہوگیا لیکن دھرنے کے شرکاء کے جذبات اور احساسات کو سورج کی گرمی اور شدت میں مات نہیں دے سکی
’’قائد تحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم کو برطانیہ میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا بند کیاجائے ‘‘’’جناب الطاف حسین کے گھر پر غیر قانونی چھاپوں کا حکومت برطانیہ نوٹس لے ‘‘دھرنے کے شرکاء کے پلے کارڈز 
جناب الطاف حسین کی خاطر دھرنے میں سال بھر بھی بیٹھ سکتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہمارے حوصلے میں کوئی کمی نہیں آئے گی، شرکاء کے جذبات 
کراچی ۔۔۔5، جون 2014ء 
ایم کیوایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کو لندن میں خرابی صحت کے باوجود حراست میں لئے جانے کے خلاف اور ان سے اظہار یکجہتی کیلئے نمائش چورنگی پرایم کیوایم کے زیراہتمام دیا گیا دھرنا تیسرے روز بھی بدستور جاری رہا جبکہ دھرنے کے شرکاء کوتیسرے روز رات 8بجے تک دھرنا دیئے ہوئے اب تک 53 گھنٹے گزر چکے ہیں۔ تیسرے روز بھی دھرنے میں سورج اپنی پوری تمازت کے بعد غروب ہوگیا لیکن دھرنے کے شرکاء کے جذبات اور احساسات کو سورج کی گرمی اور شدت بھی مات نہیں دے سکی ۔ یاد رہے کہ 13جون 2014ء کو جناب الطاف حسین کو حراست میں لئے جانے کی خبر آتے ہی کراچی سمیت اندرون سندھ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنا کاروباراور معمولات زندگی کو معطل کردیا اور جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی نمائش چورنگی کے مرکزی دھرنے کے علاوہ اندرون سندھ اور ملک بھر میں پریس کلبوں کے باہر فوری طور پر احتجاجی دھرنے دیئے گئے جو آج 5جون بروز جمعرات کو تیسرے دن بھی جاری رہے تاہم ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں جناب الطاف حسین کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کے بعد رابطہ کمیٹی نے تاجروں ، صنعتکاروں اور زندگی کے مختلف افراد سے کاروبار کھولنے ، ٹرانسپورٹ سڑکوں پر لانے اور دکانیں کھولنے کی اپیل کی جس کے باعث شہر میں معمولات زندگی دھرنے کے تیسرے روز صبح سے ہی بحال ہونا شروع ہوگئے تاہم جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقد کئے گئے دھرنے نمائش چورنگی کی طرح ملک بھر میں جاری رہے ۔ نمائش چورنگی پر منعقدہ جناب الطاف حسین سے اظہا ریکجہتی کے دھرنے کے تیسرے روز بھی دھرنے کے شرکاء شدید دھوپ اور گرمی کی شدت کی پرواہ کئے بغیر بیٹھے رہے اور جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے پرجوش نعرے بازی کرتے رہے ۔ دھرنے کے شرکاء ’’وہ دور ہے تو کیا دلوں میں ہے بسا ہوا ‘‘’’رہبر رہبر الطاف ہمارا رہبر ‘‘’’ہم نے کہہ تو دیا ہمیں کیا چاہئے ہمیں منزل نہیں رہنما چاہئے ‘‘’’دیوانے کس کے قائد کے ‘‘’’نعرہ الطاف ، جئے الطاف ‘‘ اور دیگر فلک شگاف نعرے لگاتے رہے ۔دھرنے کے شرکاء کا اہم اور مقبول نعرہ ’‘جینا ہوگا مرنا ہوگا دھرنا ہوگا 


(۲)
دھرنا ہوگا ‘‘ تھا جس کی تکرار دھرنے کے شرکاء مستقل کرتے رہے ۔دھرنے میں جہاں نوجوان اپنے قائد جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے پرجوش تھے اسی طرح خواتین اور بچوں کا جوش و خروش بھی قابل دید تھا ۔دھرنے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں اردو اور انگریزی زبان میں لکھے ہوئے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’قائد تحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم کو برطانیہ میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا بند کیاجائے ‘‘’’جناب الطاف حسین کے گھر پر غیر قانونی چھاپوں کا حکومت برطانیہ نوٹس لے ‘‘’’ایم کیوایم اور قائد تحریک الطاف حسین کے بنک اکاؤنٹس بحال کئے جائیں ‘‘’’جناب الطاف حسین کروڑوں عوام کے قائد ہیں ان کے گھر پر غیر قانونی چھاپ قابل مذمت ہے ‘‘’’جناب الطاف حسین کے گھر سے ان کی کم عمربیٹی کا لیپ ٹاپ اور دیگر چیزیں کس قانون کے تحت لے جائیں گئیں ‘‘’’Is Coin Collection Money Laundering‘‘کے سوالات ، نعرے ، مطالبات اور کلمات جلی حروف میں تحریر تھے ۔ دھرنے کے تیسرے روز بھی مختلف تاجروں انجمنوں ، ایسوسی ایشنوں ، مارکیٹ عہدیداروں ، سیاسی ، سماجی رہنماؤں، علمائے کرام اور مختلف شخصیات کے وفود صبح سے ہی شرکت کرتے رہے جنہوں نے مائیک پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قائد تحریک جناب الطاف حسین سے بھر پور یکجہتی کااظہار کیا اور انہیں بھر پور تعاو ن کی یقین دہانی کرائی ۔دھرنے کے شرکاء جناب الطاف حسین کیلئے انتہائی فکر مند دکھائی دیئے اور ان کا صرف ایک ہی مطالبہ تھا کہ جناب الطاف حسین سے ہماری بات کرائی جائے ۔ دھرنے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، ڈاکٹر نصرت ، اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست سینیٹرز ، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی بھی موجود رہے اور ان کی جانب سے جناب الطاف حسین کی حراست پر زبردست ردعمل کاا ظہار کیا جاتا رہا ۔ دھرنے کے شرکاء نے اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین سے ہماری سیاسی ، روحانی اور تحریکی وابستگی ہے اور ان کیلئے ہم دھرنے میں ایک دو تین دن نہیں بلکہ ہفتے ، مہینوں اور سال بھر بھی بیٹھ سکتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہمارے حوصلے میں کوئی کمی نہیں آئے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنے میں نوجوان ، خواتین ، بچے اور بزرگ موجود ہیں جو جناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت و محبت کے جذبے کے تحت یہاں آئے ہیں اور ہم اس وقت تک یہاں موجود رہیں گے جب تک جناب الطاف حسین کے بارے میں ہمیں مکمل خیریت کی خبر نہیں مل جاتی اور ان سے ہماری بات نہیں ہوجاتی ۔ انہوں نے جناب الطاف حسین کے خلاف سازشوں کے خاتمے اور ان کی درارزی عمر ، صحت و تندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے دعائیں بھی کیں ۔ 

4/18/2024 4:34:10 PM