Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے نمائش چورنگی پر دھرنے کے دوسر ے روز پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر نثار کھوڑو کی شرکت


جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے نمائش چورنگی پر دھرنے کے دوسر ے روز پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر نثار کھوڑو کی شرکت
 Posted on: 6/4/2014 1
جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے نمائش چورنگی پر دھرنے کے دوسر ے روز پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر نثار کھوڑو کی شرکت 
تاجر رہنما عتیق میر ، کراچی ور سندھ ہائی کورٹ بار کے معزز وکلاء ،کرسچئن کمیونٹی کے مذہبی رہنما امجد فاروقی ، ہندو کمیونٹی کے مذہبی رہنما ہرگن داس کا جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی 
پی آئی اے کی مزدور یونین ایئر لیگ ، اسکائی وے ، یونائیٹڈ ورکرز کے رہنمااور آل سندھ صرافہ اور جیولرز ایسوسی ایشن میٹھادار کے چیئرمین الحاج ہارون رشید چاندبھی دھرنے میں شریک ہوئے 
الطاف صاحب کی صحت نیک مقصود ہے ، اسپتال میں ان کا ہونا بھی ٹینشن کا باعث ہے ، نثار کھوڑو کا دھرنے کے شرکاء سے خطاب 
جھوٹے الزامات میں جناب الطاف حسین کو اللہ تعالیٰ سرخرو کرے گا ، مسلم لیگ فنکشنل رہنما جام مدد علی ، پیر یاسر سائیں
ایم کیوایم کے کارکنوں پر مشکل وقت ہے ، انہیں دعاؤں کی ضرورت ہے ، سراج قاسم تیلی 
جناب الطاف حسین کیلئے دعاؤں کی اشد ضرورت ہے ، سراج قاسم تیلی 
اینٹی ٹیریئر ازم فورس کا الطاف حسین کے گھر پر چھاپہ مارنا سمجھ سے بالا تر ہے ، احسن اقبال ایڈووکیٹ 
منی لانڈرنگ کیس نہ صرف جھوٹا ہے بلکہ الطاف حسین کے اپنے نہ جھکنے والے ،نہ بکنے والے مزاج کیلئے ایک انتقامی کارروائی ہے،سپریم کورٹ کے سینئر وکیل جاوید چھتاری
جناب الطاف حسین کے ساتھ ناانصافی اور ان کے کارکنان کے دل دکھانے کے اثرات پاکستان کی سیاست اور کراچی کے منظر نامے پر مرتب ہورہے ہیں ، صدر آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر
جناب الطاف حسین کیلئے حکومت پاکستان بہترین سفارتی صلاحتیوں کا استعمال کیوں نہیں کرسکتی، کرسچن و ہندو مذہبی رہنما
کراچی ۔۔۔4، جون 2014ء 
قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے نمائش چورنگی پر منعقدہ دھرنے کے دوسرے روز صبح سے ہی مختلف سیاسی رہنماؤں ، تاجر انجمنوں ، وکلاء برادری، کرسچئن و ہندو کمیونٹی کے مذہبی رہنما اور مزدور رہنما ؤں کے وفود نے شرکت کی اور لندن میں حراست میں لئے جانے پر جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیا اور ان کی خرابی صحت پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے درازی عمر اور صحت تندرستی کیلئے دعائیں کیں ۔ دھرنے میں شرکت کرکے جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کرنے والوں میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیرتعلیم سندھ نثار کھوڑو ،مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی
،سپریم کورٹ کے سینئر وکیل جاوید چھتاری،کراچی چیمبر آف کامرس کے سربراہ سراج قاسم تیلی، تاجر رہنما عتیق میر ، احسان اقبال کی سربراہی میں کراچی و سندھ ہائی کورٹ بار کے معزز وکلاء ،کرسچئن کمیونٹی کے مذہبی رہنما امجد فاروقی ، ہندو کمیونٹی کے مذہبی رہنما ہرگن داس ،پی آئی اے کی مزدور یونین ایئر لیگ ، اسکائی وے ، یونائیٹڈ ورکرز کے رہنماکے علاوہ آل سندھ صرافہ ائینڈ جیولرز ایسوسی ایشن میٹھادار کے چیئرمین الحاج ہارون رشید چاندشامل ہیں ۔پیپلزپارٹی کے رہنما ء نثار کھوڑو نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے دھرنے میں بیٹھ کر جمہوری ساتھی کا ساتھ دینا اچھا لگا ہے،ہم سب کا فرض ہے کہ ایک دوسرے کا ساتھ دیں تاکہ ہماری جمہوریت کو نظر بد نہ لگے ۔انہوں نے کہا کہ الطاف صاحب کی صحت نیک مقصود ہے ، اسپتال میں ان کا ہونا بھی ٹینشن کا باعث ہے ،جمہوریت اور انسانی حق کا یہ قانون ہے کہ جناب الطاف حسین کوعلاج کی پوری سہولت میسر ہواور اس سلسلے میں انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔ مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی اور رہنما پیریاسر پگارا نے کہا کہ ہم اپنی پارٹی کی جانب سے اس پریشانی کے لمحات میں ایم کیوایم کے ووٹروں ، کارکنوں اور باالخصوص جناب الطاف حسین کے ساتھ ہیں ، جناب الطاف حسین کے ساتھ ہمار ے پرانے مراسم ہیں ۔ جھوٹے الزامات میں جناب الطاف حسین کو اللہ تعالیٰ سرخرو کرے گا ، ایم کیوایم اور اس کے کارکنان اورجناب الطاف حسین کے ہاتھ صاف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین کے معاملے پر برطانیہ کے قانون پر عمل کریں گے اور اانشاء اللہ انصاف ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین ہمارے ہیں، ہم ان سے ہیں اور ہم سب نے ملکر یہاں رہنا ہیں اور ملک کی خدمت کرنی ہے۔ کراچی چیمبر آف کامرس کے سربراہ سراج قاسم تیلی نے کہا کہ ایم کیوایم کے کارکنوں پر مشکل وقت ہے اور اس وقت جناب الطاف حسین کیلئے دعاؤں کی اشد ضرورت ہے ۔سپریم کورٹ کے سینئر وکیل جاوید چھتاری نے کہا کہ جناب الطاف حسین پر منی لانڈرنگ کا جو کیس بنایا گیا ہے میں سپریم کورٹ کا وکیل ہونے کے ناطے غیر سیاسی طور اور سیاسی طور پر یہ سمجھتا ہوں کہ یہ کیس نہ صرف جھوٹا ہے بلکہ الطاف حسین کے اپنے نہ جھکنے والے ، نہ بکنے والے مزاج کیلئے ایک انتقامی کارروائی ہے اور اس کا مقصد جناب الطاف حسین کو کسی نہ کسی طرح سے جھکانا ہے اور انہیں اپنے مقاصد کیلئے ستعمال کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ جناب الطاف حسین پاکستان کے سچے رہنما ہیں ، ان کی پارٹی اور ان پر کرپشن اور بکنے کا کوئی الزام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چار پانچ لاکھ پاؤنڈ سے برطانیہ میں کیا دہشت گردی ہوسکتی ہے یہ بات پاکستان کے لیڈروں کو بھی سمجھنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی گورنمنٹ نے منی لانڈرنگ کی تفتیش مکمل کئے بغیر جو گرفتاری کی ہے وہ سراسر غیر قانونی ہے ۔ وکیل رہنما احسن اقبال ایڈووکیٹ نے کہا کہ 2006ء سے منی لانڈرنگ کا سلسلہ شروع ہوا اور 2014ء تک منی لانڈرنگ کیس میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے ، اسکاٹ لینڈ یارڈ یا تو اس سلسلے میں بلوا کر بیان لیتا ہے یا گھر پر آکر بیان لے لیتا ہے ، اینٹی ٹیریئر ازم فورس کا الطاف حسین کے گھر پر چھاپہ مارنا سمجھ سے بالا تر ہے ، ایم کیوایم جمہوری اور عوامی خدمت کرنے والی پرامن جماعت ہے اس کے قائد جناب الطاف حسین کے ساتھ یہ عمل ناانصافی ہے ۔ آل کراچی تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر نے کہا کہ جناب الطاف حسین کراچی اور پاکستان کے استحکام کی ضمانت ہیں ، کراچی پاکستان کا سب سے اہم شہر ہے اور جناب الطاف حسین کا پاکستان میں جمہوریت کے فروغ اور اس کے استحکام میں کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں ایم کیوایم کا بڑا کردار ہے اور جناب الطاف حسین کے ساتھ ناانصافی اور ان کے کارکنان کے دل دکھانے کے برے اثرات پاکستان اور کراچی کی سیاست اور کراچی کے منظر نامے پر مرتب ہورہے ہیں ۔ کرسچئن اور ہندو کمیونٹی کے مذہبی رہنماؤں نے حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا کہ کراچی کے امن اور ملک کی معیشت کے فروغ کیلئے فی الفور ایک وفد برطانیہ بھیجا جائے جو حکومتی سطح پر جناب الطاف حسین کے حساس معاملہ پر مذاکرات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ ریونڈ ڈیوڈ جیسے قاتل جاسوس کو چھوڑ وا سکتے ہیں ، گستاخان رسول جنہیں عدالت سے سزا ہوگئیں وہ چھوٹ سکتے ہیں تو جناب الطاف حسین کیلئے حکومت پاکستان بہترین سفارتی صلاحتیوں کا استعمال کیوں نہیں کرسکتی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ جناب الطاف حسین کے بغیر کراچی نہیں چل سکتا ۔

4/20/2024 6:48:03 AM