Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مختلف سیاسی شخصیات کا ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون، قائدتحریک الطاف حسین کوحراست میں لئے جانے کے واقعہ پر تشویش کااظہار


مختلف سیاسی شخصیات کا ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون، قائدتحریک الطاف حسین کوحراست میں لئے جانے کے واقعہ پر تشویش کااظہار
 Posted on: 6/3/2014 1
مختلف سیاسی شخصیات کا ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون، قائدتحریک الطاف حسین کوحراست میں لئے جانے کے واقعہ پر تشویش کااظہار
الطاف حسین سے مکمل یکجہتی کااظہارکرتاہوں۔رہنمااے این پی حاجی غلام احمدبلور 
احمدرضاقصوری کی سابق صدر جنرل پرویزمشرف اوراپنی جانب سے ایم کیوایم سے بھرپوریکجہتی کااظہار
آزمائش اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم ہر طرح سے الطاف حسین کے ساتھ ہیں۔احمدرضاقصوری
مسیحی برادری آزمائش کی گھڑی میں الطاف حسین کے ساتھ ہے۔ جیمزشیرا
ممتاز عالم دین مفتی محمدنعیم اوردیگرشخصیات کابھی الطاف حسین سے اظہاریکجہتی
لندن۔۔۔3جون 2014ء
مختلف سیاسی شخصیات نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون کرکے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کوحراست میں لئے جانے کے واقعہ پر اپنی تشویش کااظہارکیااورایم کیوایم کے رہنماؤں اورذمہ داروں سے یکجہتی کااظہارکیا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی حاجی غلام احمدبلور نے رابطہ کمیٹی کے ارکان سے فون پر گفتگوکی اورجناب الطاف حسین کی حراست کے معاملے پراپنی اور عوامی نیشنل پارٹی کی پوری قیادت کی جانب سے ایم کیوایم سے مکمل یکجہتی کااظہارکیااورجناب الطاف حسین کیلئے دعاکی ۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اورممتازقانون داں احمدرضاقصوری نے بھی انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون کرکے رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کی اورسابق صدر جنرل پرویزمشرف اوراپنی جانب سے ایم کیوایم سے بھرپوریکجہتی کااظہارکیا۔ احمدرضاقصوری نے کہاکہ آزمائش اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم ہر طرح سے الطاف حسین کے ساتھ ہیں۔ ان کے ساتھ جو عمل کیاگیاہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں ۔ اس عمل سے صرف ایم کیوایم کے کارکنان ہی نہیں بلکہ تمام پاکستانیوں اورکراچی سمیت پاکستان بھرمیں ایک ہیجانی کیفیت پیدا ہوگئی ہے ۔ انہو ں نے ایم کیوایم کی قیادت کواپنے مکمل تعاون کایقین دلایااورجناب الطاف حسین کی صحتیابی کیلئے دعاکی۔ ممتاز عالم دین مفتی محمدنعیم نے جناب الطاف حسین سے یکجہتی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ تمام مکاتب فکرکے علمائے کرام الطاف حسین کے ساتھ ہیں۔ رگبی کے سابق میئراورمنتخب کونسلر جیمزشیرا اورمسیحی عوامی پارٹی یوکے کے سربراہ چوہدری اسلم نے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون کرکے جناب الطاف حسین کوحراست میں لئے جانے پر اپنی گہری تشویش کااظہارکیا۔ انہوں نے جناب الطاف حسین سے یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مسیحی برادری آزمائش کی اس گھڑی میں الطاف حسین کے ساتھ ہے۔ 

4/19/2024 3:23:33 PM