Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک جناب الطا ف حسین سے یکجہتی کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ’’اظہاریکجہتی ‘‘مظاہرہ


 قائدتحریک جناب الطا ف حسین سے یکجہتی کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ’’اظہاریکجہتی ‘‘مظاہرہ
 Posted on: 2/2/2014 1
قائدتحریک جناب الطا ف حسین سے یکجہتی کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ’’اظہاریکجہتی ‘‘مظاہرہ 
اظہارِیکجہتی مظاہرے میں میڈیاٹرائل کے ذریعے الطاف حسین اورایم کیوایم کی کردارکشی پرعوام کابھرپوراحتجاج
مظاہرے میں حق پرست عوام اورکارکنان سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی
کراچی:۔۔۔(اسٹاف رپروٹر)
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین سے ’’اظہاریکجہتی ‘‘کیلئے ایم کیوایم کے زیراہتمام اتوارکی سہ پہرمزارقائدسے متصل نیوایم اے جناح روڈپربڑامظاہرہ منعقدکیا گیاجس میں مختلف مذاہب وقومیتوں کے حق پرست عوام،کارکنان اورتمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے لاکھوں کی تعدادمیں شرکت کی اورایم کیوایم کاپرچم بلندکرکے جناب الطاف حسین سے اپنی والہانہ عقیدت ومحبت کابرملا اظہار کیا۔مظاہرے میں جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کے خلاف بین الاقوامی سازشوں خصوصاًبی بی سی کی جانب سے کردارکشی پرمبنی دستاویزی فلم کی شدید مذمت کی گئی۔ایم کیوایم کے ’’اظہارِ یکجہتی‘‘ مظاہرے کے سلسلے میں مزارقائدسے متصل ہزاروں فٹ لمبی نیوایم اے جناح روڈکوپنڈال کادرجہ دیکراس میں شرکاء کیلئے فرشی نشستوں کا اہتمام کیا گیا جبکہ پیپلز چورنگی کی جانب زمین سے 10 فٹ بلند اسٹیج بنایاگیاتھا اسٹیج کے عقب میں بڑی اسکرین لگائی گئی تھی جس پرانگریزی زبان میں’’ALLEGIANCE WITH ALTAF HUSSAIN‘‘جلی حروف میں تحریرتھا جبکہ اسکرین کے درمیان میں دوہاتھوں کو آپس میں ملا کر اظہاریکجہتی کاسلوگو ن بنایاگیااوردائیں جانب جناب الطاف حسین کی تصویر لگائی گئی تھی،اسٹیج کے سامنے کی جانب ’’YES TO MEDIA FREEDOM......NO TO MEDIA TRIAL‘‘کا نعرہ بھی تحریر تھا۔مظاہرہ اظہاریکجہتی کے لاکھوں شرکاء میں نوجوانوں، بزرگ ، خواتین ،ننھے مننے اورمعصوم بچوں ، بچیوں کے علاوہ اسپیشل افرادکی تعدادنمایاں تھی جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز،جناب الطاف حسین کی تصاویراورایم کیوایم کے تھامے ہوئے تھے جبکہ شرکاء نے اپنے ماتھوں پرسفید پٹیاں باندھی ہوئی تھی جس پر’’I AM ALTAF‘‘ تحریر تھا اس موقع پرشرکاء کاجوش وخروش قابل دیدتھاجووقفے وقفے سے فلک شگاف آواز میں پاکستان زندہ باد اور جناب الطاف حسین کے حق میں نعرے لگارہے تھے۔مظاہرے میں شرکاء کی ریکارڈتعددمیں شرکت کے باعث جگہ کم پڑگئی جس کے باعث عوام کی بڑی تعدادنے کیپری سینما،تین ہٹی اورجیل چورنگی تک الطاف حسین کے چاہنے والے عوام کاسمندرموجودتھا۔ پنڈال میں موجود طالبات نے SOLIDARITYلکھ کرمظاہرے میں حصہ لیا۔ الطاف حسین کے حق میں اظہارِ یکجہتی مظاہرے کاباقاعدہ افتتاح قرآن پاک کی تلاوت سے ہوااس موقع پررکن رابطہ کمیٹی وحق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالحسیب نے قرآن پاک کی تلاوت کی ۔مظاہرہ اظہار یکجہتی الطاف حسین سے ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی ،اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹرمحمدفاروق ستار،حیدرعباس رضوی،عامرخان،اشفاق منگی،میاں محمدعتیق ،یوسف شاہوانی ،اسلم آفریدی ،سندھ اسمبلی میں قائدحزب اختلاف فیصل سبزواری ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سردارنبیل گبول،محترمہ کشورزہرا، وقارحسین شاہ،آزادکشمیراسمبلی کے رکن طاہرکھوکھر اوراقلیتی نمائندے ریورنڈشیفرڈانورجاویدنے اردو،سندھی ، بلوچی، پنجابی ،پشتون اورانگریزی زبان میں خطاب کیااورالطاف حسین اورایم کیوایم کے میڈیاٹرائل کی مذمت کی اورالطاف حسین سے بھرپورایکجہتی کااظہارکیا۔اس موقع پررابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزڈاکٹرنصرت، انجینئر ناصرجمال،اراکین رابطہ کمیٹی ،منتخب حق پرست عوامی نمائندے اورایم کیوایم کے شعبہ جات کے ارکان بھی موجودتھے۔بعدازاں مظاہرین پرامن طورپرمنتشرہوگئے۔

4/20/2024 6:46:43 AM