Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تمام رکاوٹوں، انتقامی کارروائیوں کے باوجود ایم کیوایم نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


تمام رکاوٹوں، انتقامی کارروائیوں کے باوجود ایم کیوایم نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 12/30/2013
تمام رکاوٹوں، انتقامی کارروائیوں کے باوجود ایم کیوایم نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے سے ایم کیوایم اورسندھ کی دیگر اپوزیشن جماعتوں کے موقف کو تقویت ملی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
ایم کیوایم کراچی اور حیدر آباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی کامیابی حاصل کر ے گی ، کنور نوید جمیل
لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں مرکزی شعبہ جات ، سیکٹر و یونٹس کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب
PhotoAlbum
کراچی ۔۔۔30، دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ تمام رکاوٹوں، انتقامی کارروائیوں کے باوجود ایم کیوایم نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں 3جنوری کو لطیف آباد حیدر آباد اور 5جنوری کو کراچی کے باغ جناح میں منعقد ہونے والے تاریخ ساز جلسہ عام یہ ثابت کریں گے کہ یہ شہرجناب الطاف حسین کے تھے، ہیں اور رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آج کا دن کسی کی شکست کا نہیں بلکہ پاکستان کے مظلوم عوام کی فتح کا دن ہے کیونکہ مظلوم عوام کو ان اداروں سے انصاف اور حق ملا ہے جہاں سے ملنا چاہئے یہ سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ سندھ کی عوام ، انصاف ، جمہوریت اور ریاست کی جیت ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں پیر کی شب لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم مرکزی شعبہ جات ، سیکٹر و یونٹس کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ذمہ داران نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی جس کے باعث اجلاس جلسہ عام کی حیثیت اختیار کرگیا ۔اجلاس سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن و قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل نے بھی خطاب کیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کل شب یہ سال ڈوب جائے گا ، اگلے روز چودھویں کا سال ہمارا نتظار کررہا ہوگا ہمیں یقین ہے کہ وہ چودہویں کے چاند کی طرح روشن ہوگا ۔ آج پاکستان میں عدالتوں کی جانب سے جس طرح حق ، سچ کو اور عوام کو سرخرو کیا گیا ہے اس سے ہماری امیدیں بڑھیں ہیں ، خواب مضبوط ہوئے اور انشاء اللہ اب اگلا سال عوام ، پاکستان ، سچائی اور حق یعنی الطاف حسین کا سال ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں اور ہمارے مؤقف کو سرخرو کیا اور عوام کی جیت اور عوام دشمنوں کو آج شکست ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام مشکلات کے باوجود ایم کیوایم کی یہ خواہش رہی ہے کہ یہاں پر جمہوریت پھلے ، پھولے اور مہذب دنیا کا ماحول بنے ہم اور آپ اسی لئے جمع ہے کہ ہم نے پہلے ہی انتخابی مہم کا اعلان کردیا تھا ، آج کے دن سے ہی ہم اپنی مہم کو اور تیزکررہے ہیں ، اس شہر کو کارکنان قائد تحریک کے ترانوں اور تصاویر سے بھر دیں اور اس کی فضاؤں میں آج رات سے الطاف حسین کے ترانے اور نغمے تیرتے نظر آئیں اور اسے وہ رنگ دیدیں جو اس شہر کا خاصہ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے اپنے حصے کی بہت مشکلات ، اسیریاں ، مفروریاں اور جلا وطنی گزار لیں ہیں انشاء اللہ تعالیٰ آج کے بعد سے جب ہمارا عہد شروع ہوگا تو اس کی تیاریاں بھی کرنی ہیں ،اس لئے کارکنان آپس میں اتحاد رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سندھ کے بیٹے ہیں کچھ لوگوں نے مختلف اقدامات کے ذریعے سندھ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی لیکن قائد تحریک کے فکر وفلسفہ اور اقدامات کی وجہ سے سندھ نہ صرف جڑا ہوا ہے بلکہ متحد ہے اور ایم کیوایم سندھ میں کسی قسم کی تفریق پیدا نہیں ہونے دیگی ، جب جب ہمیں موقع ملا ہم نے اپنے حصہ کی ذمہ داریاں پوری کیں اس مرتبہ سندھ میں جہاں جہاں ایم کیوایم کو موقع ملا وہاں کی تقدیریں بدلنا شروع ہوجائیں گی کیونکہ ایم کیوایم بنی ہی اسی لئے ہے ۔
رابطہ کمیٹی کے رکن و قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستارنے ذمہ دارا ن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سندھ ہائی کورٹ نے ایک تاریخی فیصلہ دیا ہے ہم اس تاریخی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اسے سرہاتے ہیں ۔ اس فیصلے کے ذریعے ایم کیوایم اورسندھ کی دیگر اپوزیشن جماعتوں کے موقف کو جو تقویت ملی ہے یہ پورے ملک کے حق پرستوں کی کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے سندھ ہائی کورٹ کے تاریخ ساز فیصلے پر پاکستان کے تمام حق پرست عوام ، اس مقدمے میں شامل تمام سیاسی جماعتوں اور خاص طور پر ایم کیوایم کے وکلاء کی ٹیم جس کی سربراہی سینیٹر فروغ نسیم کررہے تھے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2014ء پاکستان کے غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں ،انقلابیوں، جناب الطاف حسین کے نظریے کی کامیابی اور بریکنگ نیوز کا سال ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مخالفین نے انتخابی دھاندلیوں کے ریکارڈ توڑے ہیں لیکن ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات میں اپنے ہی جلسہ عام کی کامیابیوں کے ریکارڈ بنائیں گی ، انتخابات میں بھی کامیابی کے ریکارڈ بنائیں گے ،کراچی ، حیدرآباد ، میر پور خاص ، نوابشاہ ، ٹنڈو جام ، ساکرو، سکھراور سندھ کے بڑے بڑے شہروں سے میئر قائد تحریک جناب الطاف حسین کا ہوگااس کے بعد ہم سندھ کے عوام کی خدمت کا ریکارڈ قائم کریں گے ۔سندھ کو پرامن اور خوشحال صوبہ بنائیں گے ، روزگا رکے ذرائع پیدا کریں گے اور سندھ کے شہروں کو دنیا کے صاف ترین شہر بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین حلقہ بندیاں او ردھاندلیاں کرلیں انشاء اللہ ہماری خدمت کے جذبے کے آگے مخالفین کی تمام سازشیں شکست سے دوچار ہوں گی اور جناب الطاف حسین کی قیادت میں پاکستان کو منزل پر پہنچنے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔ 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل نے کہا کہ آج کا اجلاس صرف ایم کیوایم کے ذمہ داران کا ہے اس میں تحریک کے کارکنوں کو نہیں بلایا گیا ہے۔ ایک طویل عرصے کے بعد ایم کیوایم نے ایک بڑے جلسہ عام کا پروگرام ترتیب دیا ہے ، یہ جلسہ عام دنیا بھر کو یہ بتا دیگا کہ کراچی کے لوگ کراچی کے عوام کل بھی محترم قائد تحریک الطاف حسین کے ساتھ تھے اور آج بھی جناب الطاف حسین کے ساتھ ہیں ۔ وہ لوگ جنہیں دن میں خواب دیکھنے کی عادت ہے اور جو لوگ دن کی روشنی میں کراچی میں اپنا میئر لانے کے خواب دیکھ رہے ہیں انہیں یہ جلسہ عام دن کی روشنی میں خواب غفلت سے جگا دیگا ۔آج ایم کیوایم جلسہ عام کی کمپئن اور تیاریوں کا باقاعد ہ آغاز کررہی ہے اور یہ جلسہ عام ایم کیوایم کے اپنے بنائے ہوئے تمام جلسہ عام کے ریکارڈ توڑ دے گا ۔ ، آج سے آپ کراچی بھر کے لوگوں کو بتا دیں کہ 5جنوری 2014بروز اتوار ’’باغ جناح ‘‘ جہاں پر گزشتہ سال ایم کیوایم نے خواتین کے سب سے بڑے جلسہ عام کا انعقاد کیا تھا اسی مقام پر ایم کیوایم کے زیر اہتمام ایک بڑا جلسہ عام کا انعقاد کیاجارہا ہے اوراس میں جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم سے محبت کرنے والے پورے کراچی کے عوام جلسہ عام میں پہنچے گے۔ انہوں ںے ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ جلسہ عام کیلئے پوسٹر ، ہینڈ بلز ، بینرز شہر میں لگائیں اور بھر پور عوامی رابطہ مہم چلائیں ۔ 

4/20/2024 7:08:07 AM