Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر،نام کاآزاد ہے حقیقت میں آزاد کشمیر کے عوام پاکستان کے غلام بنے ہوئے ہیں۔ الطاف حسین


پاکستان کے زیرانتظام کشمیر،نام کاآزاد ہے حقیقت میں آزاد کشمیر کے عوام پاکستان کے غلام بنے ہوئے ہیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 5/10/2024
پاکستان کے زیرانتظام کشمیر،نام کاآزاد ہے حقیقت میں آزاد کشمیر کے عوام پاکستان کے غلام بنے ہوئے ہیں۔ الطاف حسین
 آزاد کشمیر کے عوام اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں، وہ اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھارہے ہیں توانہیں ریاستی طاقت سے کچلاجارہاہے
 کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے کشمیرمیں پیراملٹری ایف سی تعینات کی جارہی ہے، کشمیری عوام کے حقوق کی آواز کودبایانہیں جاسکتا
 بجلی کے بلوں میں ٹیکسزکے خاتمے ، حکمرانوں ، ججوں اور بیوروکریٹس کی ناجائز مراعات کے خاتمے اورآٹے اوردیگر اشیائے خوردونوش پر سبسڈی بحال کرنے کے مطالبات کے حق میں کشمیریوں کی جانب سے 11مئی کے لانگ مارچ کی حمایت کرتاہوں
کشمیر ی اپنے حقوق کیلئے 11مئی کے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں
 ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کا اسٹڈی سرکل سے خطاب 

لندن…10 مئی2024ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر،نام کاآزاد ہے حقیقت میں آزاد کشمیرکے عوام پاکستان کے غلام بنے ہوئے ہیں اوراپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں، آج جب وہ اپنے جائز حقوق کے لئے آوازاٹھارہے ہیں تو انہیں ریاستی طاقت سے کچلاجارہاہے اور ان کی آواز دبانے کے لئے کشمیرمیں پیراملٹری ایف سی تعینات کی جارہی ہے لیکن ا ب کشمیری عوام کے جائزحقوق کی آواز کودبایانہیں جاسکتا۔ جناب الطاف حسین نے یہ بات ٹک ٹاک پر اسٹڈی سرکل سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اسٹڈی سرکل میں آزادکشمیرسے تعلق رکھنے والے افرادنے ایم کیوایم کے بانی وقائد کوآزادکشمیرکے عوام کے ساتھ ریاست پاکستا ن کی جانب سے کی جانے والی ناانصافیوں اورحق تلفیوںکی تفصیلات سے آگاہ کیا اوران سے درخواست کی کہ وہ ہمیشہ کشمیریوںکے لئے آوازاٹھاتے آئے ہیں ،اب بھی کشمیری عوام ان کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔جناب الطاف حسین نے کشمیریوں سے ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ آج آزاد کشمیر کے عوام کی جو محرومی ہے اس میں ان کابھی قصور ہے، جب پاکستان نے آزادکشمیر کواپنے قبضے میں کیاتوکشمیری عوام پاکستان سے زیادہ پاکستانی بنکرپاکستان کے لئے توبہت کچھ کرتے رہے لیکن انہوں نے کشمیر کے لئے کچھ نہیںکیا۔یہ ایک المیہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ اب کشمیر کی نوجوان نسل کوسمجھ میں آرہاہے کہ انہیں کیسے استعمال کیاگیا۔ پاکستان کی سیاسی وعسکری اشرافیہ کشمیریوں کانام لے لے کرکھربوں ڈالر پوری دنیا خصوصاًاسلامی دنیا سے حاصل کرتے رہے جس کاایک دھیلا بھی کشمیر میں نہیں لگا ،کشمیری عوام آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں اورپاکستان کے غلام بنے ہوئے ہیں ۔یہ کس قدرناانصافی ہے کہ دریاکشمیریوں کے ، ا ن دریاؤں سے پیدا ہونے والی بجلی ان کی لیکن انہیںہی بجلی مہنگی ملتی ہے ۔کشمیری عوام اپنے حقوق کیلئے پرامن طریقے سے احتجاج کررہے ہیں توان کی گرفتاریاںکی جارہی  ہیں اورکشمیریو ں کی آواز کچلنے کے لئے پیراملٹری ایف سی کوکشمیر میں تعینات کیاجارہاہے ۔جناب الطاف حسین نے بجلی کے بلوں میں ٹیکسزکے خاتمے ، حکمراں طبقہ ، ججوں اوربیوروکریٹس کی ناجائز مراعات کے خاتمے اورآٹے اوردیگر اشیائے خوردونوش پر سبسڈی بحال کرنے کے مطالبات کے حق میں کشمیری عوام کی جانب سے 11مئی کوبھمبھر سے مظفرآبادتک نکالے جانے والے لانگ مارچ کی حمایت کی ۔انہوںنے کشمیر میں رہنے والے بزرگوں ، ماؤںبہنوں، بیٹیوں، بیٹوںبزرگوں اورنوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ کشمیر کے لئے سستی بجلی، آٹے میں سبسڈی کے لئے ،گیس ، دیگراشیا اور بنیادی حقوق کیلئے 11مئی کوہونے والے احتجاج میںبھرپورتعداد میں شرکت کریں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ کشمیر کے عوام کویہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ جوقوم اپنے حقوق کے لئے خودمیدان عمل میں آکر جدوجہد نہیں کرتی اس کی مدد اللہ تعالیٰ بھی نہیں کرتا۔ یہ اللہ تعالیٰ کاقرآن مجید میں فرمان ہے کہ '' خدااس قوم کی حالت نہیںبدلتاجس کواپنی حالت بدلنے کا خودخیال نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ ایک مظاہرے سے حقوق نہیں ملتے ، اس کے لئے کشمیر ی عوام کومستقل عملی جدوجہدکرنی ہوگی اورقربانیاں دینی ہوںگی۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ کشمیریوںپر رحم کرے اورانہیں آزادی دلادے۔


5/20/2024 11:21:02 AM