Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وقت کاتقاضہ ہے کہ ملک میں مصالحت (Re-consiliation) کی جائے، قائد تحریک الطاف حسین


وقت کاتقاضہ ہے کہ ملک میں مصالحت (Re-consiliation) کی جائے، قائد تحریک الطاف حسین
 Posted on: 4/28/2024
وقت کاتقاضہ ہے کہ ملک میں مصالحت (Re-consiliation) کی جائے، قائد تحریک الطاف حسین
پاکستان جن خطرات اورچیلنجز کاشکار ہے اس کے پیش نظر پاکستان میں ڈائیلاگ کی بے حد ضرورت ہے
ملک بچاناہے توایک دوسرے کے وجود کوتسلیم کرناہوگا
 میں فوج اورآئی ایس آئی کے جرنیلوں سے کہتا ہوں کہ مجھے آپ سے کوئی دشمنی نہیں،
میں بات چیت کیلئے آج بھی تیار ہوں لیکن شریفانہ انداز میں بات کیجئے 
  کتاب''اسرائیل فلسطین تنازعہ … تاریخی حقائق کی روشنی میں ''   کے اجراء کے موقع پربانی وقائد الطاف حسین کا خطاب

لندن … 28  اپریل 2024ئ
 ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان جن خطرات اورچیلنجز کاشکار ہے اس کے پیش نظر پاکستان میںڈائیلاگ کی بے حد ضرورت 
ہے۔ملک بچاناہے توایک دوسرے کے وجود کوتسلیم کرناہوگا، ایک دوسرے کوکھلے دل سے برداشت کرناہوگا،ایک دوسرے کے حق کوتسلیم کرناہوگا، بڑے چھوٹے کی تفریق کومٹاناہوگا، ملک کی خاطراپنی اپنی اناؤں کونیچے کیجئے،جونقصان ہوناتھا ہوگیا ، ملک وقوم کی بہتری کے لئے تمام قوتوں کوآگے بڑھناچاہیے،سب سے مذاکرات کرنے چاہئیں۔وقت کاتقاضہ ہے کہ کسی طرح ملک میں مصالحت (Re-consiliation) کی جائے ۔

جناب  الطاف حسین نے یہ بات اپنی کتاب  ''اسرائیل فلسطین تنازعہ … تاریخی حقائق کی روشنی میں ''   کے اجراء کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ خطاب کی مزید تفصیلات کے مطابق جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں فوج اورآئی ایس آئی کے جرنیلوں سے کہتا ہوں کہ مجھے آپ سے کوئی دشمنی نہیں،میں بات چیت کے لئے کل بھی تیار تھا آج بھی تیار ہوں لیکن شریفانہ انداز میں بات کیجئے ، جھوٹے وعدے نہ کیجئے۔ جناب الطاف حسین نے پنجاب اورپختونخوا کے عوام سے کہتاہوں کہ مجھے سمجھیں،میرے خلاف کتناپروپیگنڈہ کیاگیا، میں کسی کے خلاف نہیں ، میں سب کے حق کی بات کرتاہوں،میراقصور یہ ہے کہ میں نے اپناسودا نہیں کیا،میں 32سال سے جلاوطن ہوں ، چاہتا تو میں بھی سودا کرکے ایک سال میں وطن واپس جاسکتا تھا لیکن میں نے اپنے اصولوںپر سمجھوتہ نہیں کیا۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ1947ء ،میں پاکستان دوحصوں میں تقسیم ہوگیا، مشرقی پاکستان الگ ہوکر بنگلہ دیش بن گیا، آج بنگلہ دیش ہرشعبے میں ترقی کررہاہے، اس کی معیشت پاکستان سے بہترہے، اسکی کرنسی پاکستان کے مقابلے میں بہتر ہے، اگرآج کوئی چاہے کہ بنگلہ دیش اورپاکستان دوبارہ ایک ہوجائیں توکوئی راضی نہیں ہوگا کیونکہ بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں کہ آپ انہیں تبدیل نہیں کرسکتے۔ اب ہمیں زمینی حقائق کوتسلیم کرناہوگا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہمیں اپنی قومی خودداری کاجائزہ لینا ہوگا، یہ ایک حقیقت ہے کہ اگرکوئی ملک ہمارے پڑوسی ملک انڈیاکے خلاف کوئی بات کرے تووہ ڈٹ جاتاہے لیکن ہمارے خلاف کوئی بات کرے توہم ڈٹ جانے کے بجائے مصلحت پسندی کامظاہرہ کرتے ہیں۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں دعاکرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ ،پاکستان کومحفوظ رکھے اورپاکستان کووہ ملک بنائے جہاں سب کے وجوداورحقوق کوتسلیم کیاجائے، جہاں حق مانگنے پر کسی کوغدارقرارنہ دیاجائے، ان کاقتل نہ کیاجائے اور جہاں جبری گمشدگیاں نہ ہوں ۔انہوں نے فوج اورآئی ایس آئی سے مطالبہ کیا لاپتہ بلوچوں، سندھیوں، پشتونوں، مہاجروں، پنجابیوں، سرائیکیوں، گلگتی،  بلتستانیوں سمیت تمام لاپتہ لوگوںکوبازیاب کریںتاکہ سب اپنے اپنے گھروں کوجائیں۔

جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں سمجھتاہوں کہ پاکستان میں آباد تمام غیرمسلموں کاپاکستان پر اتناہی حق ہے جتنامسلمانوں کاہے، اقلیت کاتصورختم ہوناچاہیے، میں مساوات پریقین رکھتاہوں،اگر میرے ہاتھ میں اختیارآئے تو میں اقلیت کالفظ ہی پاکستان کی دستاویزسے ختم کردوں ۔جناب الطاف حسین نے تحریک کے تمام شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کیا، لاپتہ ساتھیوں کی بازیابی کے لئے دعاکی ،تمام اسیروں کوخراج تحسین پیش کیااورتمام وفاپرست ساتھیوں، ماؤں،بہنوں، بزرگوں اوربچوںکوان کی وفاداری اورثابت قدمی پر سلام تحسین پیش کیا۔
٭٭٭٭٭ 




















12/21/2024 11:30:12 PM