ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی ممانی
مرحومہ محمودہ بیگم کوکراچی کے میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا
مرحومہ کے جنازے میں ایم کیوایم کے وفاپرست امیدواروںنثارپہنور، جوہر عابد ایڈوکیٹ،ادریس علوی ایڈوکیٹ، محمدکمال ملک، فیصل مجیب، رحمت ایڈوکیٹ ، کارکنوںاورہمدردوںکی بڑی تعدادکی شرکت
لندن … 30 اپریل 2024ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی ممانی اورحضرت مطلوب شاہ وارثی مرحوم کی زوجہ مرحومہ محمودہ بیگم کو منگل کی شب کراچی کے میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔مرحومہ کی نمازجنازہ بفرزون کی مسجد طحیٰ میں اداکی گئی ۔ نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کے سابق رکن قومی اسمبلی او ر وفاپرست امیدوارنثارپہنور، وفاپرست امیدواروں جوہرعابدایڈوکیٹ،ادریس علوی ایڈوکیٹ، محمدکمال ملک، فیصل مجیب، رحمت ایڈوکیٹ اورایم کیوایم کے کارکنوںاورہمدردوںکی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ وفاپرست نمائندوں نے مرحومہ کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اوران کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعاکی گئی۔