Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فلسطینیوں کی موجودہ صورتحال مسلم ممالک کے کرتوتوں کا نتیجہ ہے ۔الطاف حسین


 فلسطینیوں کی موجودہ صورتحال مسلم ممالک کے کرتوتوں کا نتیجہ ہے ۔الطاف حسین
 Posted on: 4/27/2024

فلسطینیوں کی موجودہ صورتحال مسلم ممالک کے کرتوتوں کا نتیجہ ہے ۔الطاف حسین
مسلم حکمرانوں نے فلسطین کے معاملے میں جراتمند ی اور بہادری کے بجائے بزدلی کامظاہرہ کیا ہے
 اسلامی ممالک نے نہ صرف اسرائیل کوتسلیم کیا بلکہ بعض اسلامی ممالک نے حالیہ جنگ میں اسرائیل کوبڑی تعدادمیں اسلحہ بھی بیچا ہے
 اقوام متحدہ اورعالمی طاقتوں کی جانب سے سرائیل اورفلسطین کی دو ریاستی حل بھی منظورہوئے لیکن آج تک فلسطین کو آزاد ریاست کے طورپرتسلیم نہیں کیا گیا
میں نے زمینی حقائق کی روشنی میںاس تنازعے کاحل بھی پیش کیا ہے
 اگرکوئی سمجھتاہے کہ میں نے کہیں غلط حقائق بیان کئے ہیں تو اسے پوراحق ہے کہ وہ اس سلسلے میں میری تصحیح اوررہنمائی کرے
 کتاب ''اسرائیل فلسطین تنازعہ ۔تاریخی حقائق کی روشنی میں '' کی رونمائی کے موقع پر خطاب
تمام کارکنوں اور ہمدردوں کواجاز ت ہے کہ وہ کتاب میں کوئی ترمیم کئے بغیراسے
 چھپوا کر لائبریریوں،یونیورسٹیوں، کالجوں اورتعلیمی اداروں میں تقسیم کریں



لندن … 27  اپریل  2024ئ
  ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ فلسطینیوں کی موجودہ دلخراش اورافسوسناک صورتحال مسلم ممالک کے کرتوتوں کانتیجہ ہے ،مسلم حکمرانوں نے اس معاملے میں جراتمند ی اور بہادری کے بجائے بزدلی کامظاہرہ کیا ہے ۔ انہو ں نے یہ بات جمعہ کوفلسطین اوراسرائیل کے تنازعہ کے بارے میں اپنی کتاب ''اسرائیل فلسطین تنازعہ … تاریخی حقائق کی روشنی میں '' کی رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب رونمائی میں اراکین رابطہ کمیٹی اورایم کیوایم برطانیہ کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔جناب الطاف حسین نے اپنی کتاب کے بارے میں کہا کہ میں نے فلسطین تنازعہ پر کتاب تحریر کرتے وقت نہ کسی کی حمایت کی ہے اورنہ ہی مخالفت کی ہے، نہ ہی کسی عصبیت کا مظاہرہ کیاہے بلکہ اسے فلسطین کے تاریخی پس منظراور حقائق کوبیان کیاہے اور اس کے ذریعے دریاکوکوزے میں بند کیاہے۔میں نے آج کے زمینی حقائق کی روشنی میں اس تنازعے کاحل بھی پیش کیاہے۔ اگرکوئی سمجھتاہے کہ میں نے اس میں کہیں غلط حقائق بیان کئے ہیں تو اسے پوراحق ہے کہ وہ اس سلسلے میں میری تصحیح اوررہنمائی کرے۔میں نے اس کے لئے کئی روز تک تحقیق کی ، کئی مسودے تحریرکئے ، ان میں ترمیم کی، کئی بار اضافے ہوئے۔ میں نے پوری کوشش کی ہے کہ اسے آسان زبان میں تحریر کروں تاکہ عام آدمی بھی سمجھ سکے۔ کیونکہ مشرقِ وسطیٰ کے خطے کی عمومی زبان عربی ہے لہٰذا اس کاانگریز ی کے ساتھ ساتھ عربی زبان میں بھی ترجمہ کیاگیا ہے۔
 جناب الطاف حسین نے کہاکہ فلسطین کاسلسلہ خلافت راشدہ کے بعد سے شروع ہوتاہے جب خلافت کے بجائے ملوکیت اوربادشاہت کاسلسلہ شروع ہوگیا۔اسی لئے اسلامی ممالک میں مجاہد نہیں بلکہ بادشاہ پیداہوتے رہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ خطہ فلسطین کی تاریخ توبہت ہے لیکن فلسطین کی پرقبضے کامعاملہ 1948ء سے چل رہا ہے ، اگرچہ اقوام متحدہ اورعالمی طاقتوں کی جانب سے اس خطے میں اسرائیل اورفلسطین کی دو ریاستی حل بھی منظورہوئے لیکن آج تک فلسطین کو آزاد ریاست کے طورپرتسلیم نہیں کیا گیا ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ ایک افسوسناک حقیقت ہے کہ فلسطینیوں کی جو موجودہ دلخراش اورافسوسناک صورتحال ہے وہ مسلم ممالک کرتوتوں کا نتیجہ ہے ،مسلم ممالک کے حکمرانوں نے اس معاملے میں جراتمندانہ مؤقف اختیار کرنے اور بہادری کے بجائے بزدلی کامظاہرہ کیا ہے ۔50سے زائد اسلامی ممالک میں سے کسی بھی ملک کی یہ جرات نہ ہوئی کہ وہ فلسطین کی آزادی کے لئے کچھ کرتا۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اسلامی ممالک نے نہ صرف اسرائیل کوتسلیم کیاہے بلکہ بعض اسلامی ممالک نے حالیہ جنگ میں اسرائیل کوبڑی تعدادمیں اسلحہ بھی بیچاہے۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں نے اس کتاب کے ذریعے عوام خصوصاً نئی نسل کواس تنازعے کے حقائق سے آگاہ کرنے کی کوشش کی ہے لہٰذا طلبہ وطالبات اسے ضرور پڑھیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اس کتاب کی مزیداشاعت اورترسیل کے سلسلے میں مالی مشکلات کا سامنا ہے لہٰذا تمام کارکنوں اور ہمدردوں سے کواس کی پوری اجاز ت ہے کہ وہ اس کتاب میں کوئی ترمیم کئے بغیراسے چھپوا کردنیا بھرمیں لائبریریوں،یونیورسٹیوں، کالجوں اورتعلیمی اداروں میں تقسیم کریں اوراس سلسلے میں تعاون کے لئے مخیر حضرات سے بھی درخواست کریں کیونکہ ایساکرناصدقہ جاریہ ہوگا۔ جناب الطاف حسین نے اس کتاب پر تبصرہ تحریرکر نے پر پاکستان کے ممتاز سائنسداں اور دانشورڈاکٹر پرویزہودبائی کاخصوصی طورپر شکریہ اداکیااوران کی جراتمندی پر انہیں سلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرپرویزہودبائی یقینا ایک بہادر اورجراتمند انسان ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کتاب کی اشاعت کے سلسلے میں خصوصی کاوش پر ایم کیوایم امریکہ کے چیپٹرانچارج معراج احمد کوخراج تحسین پیش کیا۔ 

٭٭٭٭٭



5/9/2024 7:43:56 PM