ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر رکن ارشدحسین کوکا میاب بائی پاس آپریشن کے بعداسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا
لندن…12 مئی 2024ئ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر رکن ارشدحسین کوکا میاب بائی پاس آپریشن کے بعداسپتال سے ڈسچارج کردیاگیاہے۔ارشد حسین گزشتہ کئی ماہ سے عارضہ قلب میں مبتلاہیں۔مختلف طبی معائنوں کے بعد ڈاکٹروں نے ان کے دل کے بائی پاس آپریشن کا فیصلہ کیا تھا ۔ طبیعت اچانک زیادہ خراب ہوجانے کے باعث انہیں 16 اپریل 2024ء کوانگلینڈکی کاؤنٹی ایسکس (Essex) کے بیزلڈن یونیورسٹی اسپتال (Basildon Universiy Hospital) میں داخل کیا گیا تھا۔جہاں 6مئی کوایک سینئر ہارٹ سرجن اورڈاکٹروںپرمشتمل ٹیم نے ان کا بائی پاس آپریشن کیاتھا۔کامیاب بائی پاس آپریشن کے بعد انہیں ایک روزتک آئی سی یو میں رکھاگیااورپھرنگہداشت کے دوسرے وارڈ میں منتقل کیاگیا۔وہ ریکوری کیلئے پانچ روز تک انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج رہے۔ طبیعت میں کچھ بہتری آنے پرارشدحسین کوگزشتہ روز اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ۔ ڈاکٹروں نے آئندہ کچھ روز تک مستقل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے ارشدحسین کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحتیابی کی دعاکی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کارکنوںاورہمدردوںسے اپیل کی ہے کہ وہ ارشد حسین کی جلدازجلدمکمل صحتیابی کیلئے دعا کرنے کی اپیل کی ہے ۔