ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی اپنی ممانی
مرحومہ محمودہ بیگم کے اہل خانہ سے فون پر تعزیت
لندن … 30 اپریل 2024ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے اپنی ممانی اورحضرت مطلوب شاہ وارثی مرحوم کی زوجہ مرحومہ محمودہ بیگم کے انتقال پر ان کے گھرفون کرکے ان کے تمام اہل خانہ سے تعزیت کی۔ جناب الطاف حسین نے تمام اہل خانہ سے فرداً فرداً گفتگوکی ، انہیں صبر کی تلقین کی اور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ محمودہ بیگم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے ، ان کے درجات بلند فرمائے اورتمام اہل خانہ کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ اورصبرعطافرمائے۔